Jasarat News:
2025-02-10@14:01:11 GMT

ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے‘مبین راجپوت

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صدر اول محمد آباد، نائب صدر دوئم محمد یونس، سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے پاکستان ریلویز کراچی سے پشاور تک ملک و قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے باشندوں کو سستی اور محفوظ سواری فراہم کر رہا ہے لیکن افسر شاہی اور ان کے سرپرست اس قومی ادارے کو تباہ کردینا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ یہ کیسی نجکاری ہے کہ جس میں تمام اخراجات ریلوے نے اپنے ذمہ لیے ہوئے ہیں اور آمدنی کا تمام اختیار اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے کی شکل میں دے دیا ہے ریلوے کے انجن ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور گارڈ سمیت تمام عملے کی جو ٹرین کو رواں دواں رکھنے میں مددگار ہیں کی تنخواہیں ریلوے ادا کرتا ہے ریلوے انجن کا ڈیزل کی ادائیگی ریلوے کرتا ہے انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام ریلوے کے ذمہ ہے لائنیں ریلوے کی استعمال ہوتی ہیں ریلوے اسٹیشن اور پلیٹ فارم کے اخراجات بھی ریلوے برداشت کرتا ہے اور اس میں ٹھیکہ دار کا ایک پیسہ بھی شامل نہیں ہوتا لیکن دوسری جانب آمدنی کے تمام ذرائع کا اختیار جس میں ٹکٹوں کی بکنگ، سامان کی ترسیل اور دیگر ذرائع شامل ہیں تمام کی وصولی کا اختیار ٹھیکہ دار کو ہے جس میں سے وہ معمولی رقم ریلوے کو ٹھیکے کے نام پر دے دیتا ہے جبکہ اخراجات اس رقم سے کئی گناہ زیادہ ہوتے ہیں ریلوے حکام اپنے سرپرستوں کے پروردہ عناصر کو نوازنے کا یہ عمل فوری ختم کریں اور ٹرینوں اور لگیج وین کی نجکاری کا عمل فورا ختم کریں تاکہ ریلوے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے اسی طرح گڈز ٹرین جو کہ ریل کی آمدنی کا اصل ذریعہ ہے ان کی تعداد اور سہولیات کو بڑھایا جائے تاکہ ریلوے ماضی کی طرح ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بن کر ملک و قوم کے خزانے میں اپنا کردار ادا کر سکے ان رہنمائوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریلوے حکام نے نجکاری کے سلسلے کو توسیع دینے کی کوشش کی تو پریم یونین کراچی سے پشاور تک احتجاج کا بھر پور راستہ اپنائے گی جس کے نقصانات کی ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک و قوم

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے:پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔ فلسطینیوں کی بےدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
دریں اثنا ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرتا رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے کو نہ ماننے کا نتیجہ ہے، فواد چوہدری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات؛ ویڈیو دیکھیں
  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلویز مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرے گا
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ،تسلیم راجپوت
  • حکومت پاکستان ریلوے کی نجکاری سے باز رہے‘ شمس سواتی
  • منہ کی بدبو سے نجات
  • اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے:پاکستان
  • پاکستان ریلوے کا نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ
  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ