”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئیٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز ہیں، ان کے پاس اب تک کوئی عہدہ نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے، تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے۔ تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا ہے کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا، اس لیے وہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکیں گے۔اپنی اس نامزدگی سے پہلے 24اور 25نومبر کو رچرڈ گرنیل نے عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹ کیے تھے، ان کے ایک ٹوئٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کے ٹرمپ کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسپشن انڈیکس 2024 جاری کردیا۔ عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئی عہدہ نہیں ہے خارجہ کے حکام کا خصوصی نمایندہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے لیے رچرڈ گرنیل دفتر خارجہ کیا ہے کے پاس
پڑھیں:
دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ کچھ میڈیا حلقوں نے پاکستان کے مؤقف کو توڑمروڑ کر پیش کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف کی غلط تشریح او آئی سی اور عالمی اتفاقِ رائے کے منافی ہے، پاکستانی مندوب برائے یو این نے خطاب میں دہشت گردی کے بنیادی اسباب ختم کرنے پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مندوب نے کہا تھا کہ غربت، ناانصافی، غیر ملکی قبضہ اور حقِ خود ارادیت کی خلاف ورزی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیرکو حل کیے بغیر دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی ممکن نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا او آئی سی اور پاکستان جامع انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی کے حامی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی میں تنازعات کے حل کےلیے غیر ملکی قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اور او آئی سی کا مؤقف، جائز آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے الگ سمجھا جائے۔