2025-04-16@18:09:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1487

«قیمتی انعامات»:

(نئی خبر)
    بلاور ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ میرا ڈپٹی وہاں جانے کا ارادہ رکھتے تھے اور پولیس کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا، لیکن انکی رہائشگاہ کے باہر اضافی فورس تعینات کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج اسمبلی میں گلمرگ فیشن شو اور بلاور کٹھوعہ میں تین افراد کی پُراسرار موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گلمرگ میں فیشن شو ایک نجی ہوٹل میں ایک نجی کمپنی کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا، جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا اور دعوت نامے خفیہ طور پر تقسیم...
    پی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کوئی ڈیل یا رعایت نہیں چاہیے تو کس لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتی ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی بات کی ہے، پتا نہیں کہ یہ رابطے کس لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل اور رعایت نہیں چاہئے تو...
    وفاقی وزیر نے چلاس میں دانش اسکول کے قیام کے لیے وزیراعظم سے خصوصی سفارش کا وعدہ بھی کیا۔ واپڈا کی جانب سے متاثرین کے لیے واپڈا کالج میں سیشن ڈبل کرنے اور میڈیکل و انجینئرنگ طلبا کی فیسوں کے حوالے سے بھی اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی قیادت میں خصوصی کمیٹی نے چلاس، گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ وفد میں وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی، وفاقی سیکریٹری ظفر حسن، جبکہ گلگت بلتستان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ، چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل چیف...
    جنوبی بھارتی اداکارہ رانیہ راؤ نے محکمہ ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں پر دورانِ تفتیش ہراسانی اور تضحیک کا الزام عائد کیا ہے۔ رانیہ راؤ کو دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بینگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی سماعت کے دوران رانیہ راؤ نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سوالات کے جواب نہ دیتیں تو اہلکار انہیں دھمکاتے اور کہتے کہ 'تمہیں پتہ ہے اگر تم نے نہ بولا تو کیا ہوگا'۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں جسمانی طور پر نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن زبانی بدسلوکی کی گئی جس سے انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔...
    اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔ ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔ رابعہ...
    چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد شریک ہیں، سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی وفد سے مذاکرات شیڈول ہیں، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وفد سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے گا، شرائط اور تجاویز پر حامی بھرنے کی صورت میں ہی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں پرتشدد واقعات پر امریکا اور روس نے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر خارجہ اردن ایمن الصفادی نے کہا کہ عمان، اردن، شام، لبنان، ترکی اور عراق نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کوغیرمستحکم کرنے والوں کامقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کے درمیان ایگری کلچر انکم ٹیکس پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ، ایف بی آر کے افراد شریک ہیں، سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی وفد سے مذاکرات شیڈول ہیں، وزارت توانائی اور نیپرا حکام گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وفد سے بات چیت کریں گے۔رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔   وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔
      قمر قائم خانی عاصم صدیقی ، ماجد مگسی عمران رضوی نے ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال لیا ناظم آباد نمبر 3پلاٹ A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری ہیں۔ اتھارٹی کے قابض سسٹم کی چھتری تلے غیر قانونی تعمیرات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی عاصم حسین صدیقی ،معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹراور اسد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمالشن قمر قائم خانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت دیگر افسران نے وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال رکھا ہے ۔افسران کا یہ کہنا ہے ہم نے محمد خان ابڑو نامی شخص سے پٹا سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔قمر قائم...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے...
    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء) سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعہ کو فرانسیسی صدراتی محل ایلیسی پیلس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔(جاری ہے) سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے...
      بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات  کئے گئے ہیں جن پر  سول افیئرز کے محکمے  عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ...
    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اولین ترجیح ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان رندھر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مستحکم، پُرامن، شراکت دار اور جمہوری ہونے کی حمایت کرتے ہیں، اور زور دیا کہ تمام مسائل کا حل انتخابات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر یونس کیخلاف عوامی لیگ کی منظم مہم میں بھارتی میڈیا ملوث ہے، بنگلہ دیش حکام بھارت اور بنگلہ دیش کے حکام کی کولکتہ میں 86ویں مشترکہ دریائی کمیشن کی میٹنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) محض تین سال کے مختصر عرصے میں ٹیمو، ایمازون اور دیگر مغربی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے سامنے ایک بڑے حریف کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ تقریباﹰ دس ملین مصنوعات، جن میں کپڑے، کھلونے، الیکٹرانکس اور بیوٹی پروڈکٹس شامل ہیں، انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کرتا ہے۔ سال 2024 کے پہلے نو مہینوں میں ٹیمو نے 40.3 بلین ڈالرکمائے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ رقم ہے۔ مارچ 2023 میں YouGov کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 90 فیصد امریکی ٹیمو سے واقف ہیں اور ایک چوتھائی صارفین نے کہا کہ وہ دوبارہ اس پلیٹ فارم سے خریداری کریں گے۔ شیئِن...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں بارات میں لٹائے جانے والے پیسے لوٹنے کی کوشش کرنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیمانشو نامی لڑکا، جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، بارات میں پیسے لٹتے دیکھ کر انہیں لوٹنے کے لیے ایک مکان کی چھت پر چڑھ گیا۔ بدقسمتی سے چھت پر موجود بجلی کی تاروں سے چھونے کے باعث وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ حادثہ ایک افسوسناک یاد دہانی ہے کہ احتیاطی...
    بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔ فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل...
    چین کا ریپسیڈ آئل سمیت کینیڈا سے نکلنے والی دیگر مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2024 سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور 22 اکتوبر 2024 سے چینی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا گیا۔ کینیڈا کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ معروضی حقائق اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو نظر انداز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل تجارتی تحفظ پسندی ، چین کے خلاف ایک امتیازی اقدام ، چین کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی اور چین-کینیڈا اقتصادی اور تجارتی تعلقات...
    بیجنگ:کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2024 سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور 22 اکتوبر 2024 سے چینی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا گیا۔ کینیڈا کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ معروضی حقائق اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو نظر انداز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل تجارتی تحفظ پسندی ، چین کے خلاف ایک امتیازی اقدام ، چین کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی اور چین-کینیڈا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف قانون ،کسٹم قانون، غیر ملکی تجارت کے قانون اور دیگر قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی...
    سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت کا فروغ،محمد بن سلمان کا ویژن 2030کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی تاریخ، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت اور ورثے کو سعودی ٹورازم اتھارٹی ویژن 2030 کے تحت سامنے لارہی ہے۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے نمائندے ڈاکٹر عماد کشمیری نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030 ذریعے سعودی عرب کو ترقی کا ایک نیا راستہ دیا ہے، جہاں تیل کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔ چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف...
    ملک کی موٹرویز پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پرمقدمات کا اندراج جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150 کلو میٹر سے زائد رفتار پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل ریجن میں اب تک 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2 ,ایم3 لاہور ملتان اور ایم 4 اور 5 موٹروے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیا۔ موٹروے پولیس  کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار  ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 3 لین والی موٹروے پر کار کہ حد رفتار 120 کلومیٹر ہے۔ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے...
    اسلام آباد(نمائندہ  خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلام آباد کے زرداری ہاؤس میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے سفیروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقات علاقائی استحکام اور سفارتی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری بھی موجود تھے۔ایک الگ ملاقات میںبلاول بھٹو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک ،امریکہ  تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹوزرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیرنکولس گالے نے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان فرانس کےدرمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ...
    مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام  کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی  و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکار عمر شہزاد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ لوگ وہی مانیں گے جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی کے تاثر کو بدلنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتیں زینب رضا نے واضح کیا کہ عمر شہزاد اور وہ پہلے بھی اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں، اور اس حوالے سے مزید وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک اور قریبی دوست احمد کو بھی لوگ ان کا بوائے فرینڈ سمجھنے لگے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ زینب رضا اور عمر شہزاد نے...
    سی ٹی ڈی کیجانب سے پولیس کو ارسال مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام اور سرکاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں جنہیں بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت دانستہ طورپر خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی 1971کی مداخلت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی اقدام تھاجس کا مقصد پاکستان کو دو لخت کرنا تھا۔شیخ مجیب الرحمن نے سب سے پہلے خودمختاری کامطالبہ کیاتھا ، علیحدگی کانہیں، لیکن بھارت نے اپنے سٹریٹجک مفادات کی تکمیل کے لیے اس تحریک کو استعمال کیا۔مکتی باہنی کو بھارت نے باضابطہ طورپر تربیت فراہم کی تھی اور اس میں را کے اہلکار بھی شامل...
     پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔ ریائلٹی شو ’’بگ باس” سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً...
    کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے تین مقدمات میں بری کردیا۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔ ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کراچی، اسلام آباد یا ملتان میں سے کس جیل میں جانا چاہیں گے؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔  چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن...
    9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے اس بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ہی کے واقعات...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
    سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔
    پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دے دیا۔سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا ہے کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افرادغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن میں فی الوقت 1.95 کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا جس کا بنیادی نکتہ ایف بی آر ریونیو کے شارٹ فال  کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی  پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دو طریقے ہو سکتے ہیں جن میں ریونیو کا ہدف کو کم کرنا یا مزید ریونیو اقدامات کرنا شامل ہیں کیونکہ اب واضح ہو گیا ہے کہ  ایف بی آر کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے  کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا...
    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کا پھیلاؤ شروع ہو چکا ہے جو مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کے لیے آلات نصب ہیں، سیکٹر ایچ8، ایف10، ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پر پہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپر ملبیری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہا ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں۔
    سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو مزید بھارتی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ امور کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیرالا سے تعلق رکھنے والے محمد ریناش ارنگیلوتو اور مرلی دھرن پیرمتھاٹا کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔ دونوں بھارتی شہریوں کو قتل کے مختلف الزامات ثابت ہونے کے بعد یو اے ای میں 28 فروری کو سزائے موت دی گئی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ 15 فروری کو ابو ظہبی میں  33 سالہ شہزادی خان کو چار ماہ کے شیر خوار بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی سزا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کسان اتحاد...
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
    کراچی:  پاکستان اور نئی امریکی حکومت  کے درمیان اعلی سطح پر سفارتی رابطوں کے آغازکے بعد آئندہ دنوں میں وفود کی سطح پر ملاقات کا امکان ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکومتی شخصیات کی ملاقات کاشیڈول اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا یے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان جلد رابطہ ہوگا۔ اعلی وفاقی حکومت کے حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک پیش رفت ہوئی جب کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر کی گرفتاری پر تعاون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے ، فائنل لاہور میں کرانے کے لئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا ، چیمپئنز ٹرافی کے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفون کرکے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر، کیا پاک-امریکا سیکیورٹی تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ سمیت امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون...
    گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات کے وقت ہوا، جب متاثرین...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔ قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی.   مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد...
    اپنے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں دو یورپی ممالک برطانیہ اور فرانس نے امن فورسز کے نام سے یوکرائن میں اپنی فوجیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر امریکہ کے نائب صدر "جے ڈی وینس" نے طنزاََ کہا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جے ڈی وینس کے اس بیان کو برطانوی و فرانسوی سیاست...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلی فون کال کی۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو ان کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد...
    کریملن کے مطابق ایران ان موضوعات میں سے ہے، جس پر امریکا اور روس مزید تفصیل سے بات کریں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن نے کہا ہے کہ مستقبل کی روس، امریکا بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ شامل ہوگا۔ روسی صدارتی محل (کریملن) کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا روس ابتدائی بات چیت میں بھی ایرانی جوہری پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق ایران ان موضوعات میں سے ہے، جس پر امریکا روس مزید تفصیل سے بات کریں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
    ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
    بیجنگ: امریکہ نے فینٹانل اور دیگر مسائل کے بہانے  چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتایاکہ ایک دن کے اندر چین نےمتعدد  جوابی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں امریکہ کے خلاف تازہ ترین ٹیرف اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ چلانےسے لے کر امریکہ  میں پیدا ہونے والی کچھ درآمدی اشیاء پر محصولات عائد کرنے، متعلقہ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا وغیرہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد  اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کا اظہار...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایم-12، ایم-6 اور ایم-13 موٹروے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات تیز کردئیے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)کی آمدن کوترقیاتی منصوبوں میں موثر استعمال کے لیے حکمت عملی تیارکرلیا گیا،سکھر،حیدرآباد موٹروے (ایم-6)منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح،سیالکوٹ کھاریاں(ایم-12) اورکھاریاں،راولپنڈی (ایم-13) موٹروے کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا عزم ہے۔(جاری ہے) ایم-12 اور ایم-13 موٹروے کی 6 لینز تک توسیع سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سفری وقت میں 40% کمی متوقع ہے،ایس آئی ایف سی کیتحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیز رفتار تکمیل اور جدید بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرانیکا عزم ہے،این ایچ اے اورملایشین کمپنی بینا پوری کے...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔ خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے... ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ...
    راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس  نے  کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم ارو زیورات ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے  رقم و زیورات لیے۔ کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،  خواتین سے زیادتی، تشدد اور...
    سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
     اسلام آباد (آئی این پی)صرف ایک سال کے دوران 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کا انکشاف ہوگیا۔  رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا اس کے علاوہ سال 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہوئیں۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار میں خلیجی ملک سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا،  رمضان کاپہلا عشرہ ، مرغی کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزے کے سلسلے میں مذاکرات جاری رہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا سیشن وزارت خزانہ حکام اور دوسرا ایف بی آر حکام کے ساتھ مکمل ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی جو ابتدائی  نوعیت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر 2024ء کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس شارٹ فال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ٹیکس ریونیو پورا کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ایف بی آر حکام نے آئی...
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی  لگائیں صرف سفارشی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   معصوم شہریوں کی شہداتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے. جبکہ باقی معصوم شہری بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان  سے رابطہ ہے۔ نابینا خاتون کی آنکھ میں دانت لگا کر بینائی بحال کرنے کا انوکھا آپریشن سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس...
    مطالبات میں کسانوں کے نابارڈ قرضوں کی ادائیگی کیلئے اسکیم، بجلی کے بقایا بلوں کی معافی، سرکاری زمین کے لیز کے مسائل کا حل اور دیگر معاملات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کسان اپنی مانگوں کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں طے شدہ دھرنے سے قبل پولیس کی کارروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ویب پورٹل "آج تک" کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ کسان یونین اُگرہاں کے صدر جوگندر سنگھ اُگرہاں کے گھر پولیس پہنچی لیکن وہ موجود نہیں تھے۔ اسی طرح برنالہ ضلع میں بھی کئی کسان لیڈروں کے گھروں پر پولیس کے پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اس سے قبل پیر کو کسانوں کے 40 رکنی وفد نے پنجاب کے...
    پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔عمران خان سے ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے باربار رجوع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی...
    پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونیسییومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں...
    بیجنگ :امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ فینٹینا ئل اور دیگر مسائل کی بنیاد پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سخت ترین پالیسی کو مکمل نافذ کرنےوالے ممالک میں سے ایک ہے ۔ چین اور امریکہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے وسیع اور گہری تعاون کیا ہے اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں،تمام سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں،ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا، فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا،پوری توجہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے، سیاحتی ہب بنائیں گے۔پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری ، پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار، جلد آغاز ہوگا، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی، پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا .جس میں پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کرلی گئی. جس کا جلد آغاز ہوگا. میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی۔بیان کے مطابق پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں سیاحت سے متعلق تمام تر فیچرز شامل ہیں، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی  لگائیں صرف سفارشی اینکرز تھے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ کسی کو 'میاں ٹیاں' اور 'پاکستانی' کہنا غیر مہذب ہو سکتا ہے لیکن یہ قابل تعزیر جرم نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے ایک سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ بند کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی کو 'میاں ٹیاں' یا 'پاکستانی' کہنا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے جرم کے مترادف نہیں ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ: رپورٹ بھارت کی عدالت عظمیٰ نے منگل کو مذہبی جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی کو 'میاں ٹیاں' یا 'پاکستانی' کہنا غیر مہذب تو ہو سکتا ہے...
      ضیاء کالا کا بیٹر فرحان ڈیوڈ کامران مرزا غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست لیاقت آباد کے پلاٹس B1ایریا31/11اور 31/12 پر بالائی منزلیں تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گزشتہ دنوں کئے جانے والے تبادلوں کے باوجود بھی بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا کے بنائے گئے پٹہ سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑاہے، موصوف نے اس وقت بھی لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیرات کا ذمہ اٹھا رکھا ہے جبکہ تحقیقاتی ادارے خواب خرگوش میں مگن ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاص بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ اور برادر نسبتی کامران مرزا کو غیر قانونی امور کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور کمزور بنیادوں پر...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
    غیرملکی تجارت میں پاکستان کا خسارہ بڑھ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں دو ارب انتیس کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، برآمدات کی مالیت دو ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہی، رواں مالی سال آٹھ ماہ کا تجارتی خسارہ پندرہ ارب اٹہتر کروڑ ڈالر ہوگیا۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال جولائی سے فروری تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کو اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔ ادارہ شماریات نے ملکی تجارتی اعداد وشمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی سے فروری ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ مالی...
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کے پہلے8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.33 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گذشتہ ماہ (فروری2025) کے دوران ملکی برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری) میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے جو جنوری 2025 میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا جبکہ فروری2025 میں درآمدات بھی 9.89 فیصد کم ہو کر 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ جنوری میں یہ حجم اس سے زیادہ تھا۔  رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور...
    ملکی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے جو جنوری 2025 میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا۔فروری میں درآمدات بھی 9.89 فیصد کم ہو کر 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ جنوری میں یہ حجم اس سے زیادہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 8.17 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 78...
      اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
    متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ کرنے پر ان کے مداحوں نے کیوی فیلڈر گلین فلپس کی جگہ الیکٹرونک برانڈ فلپ کو تنقید کا نشانہ ڈالا۔ اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ اپنا 300 واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے، ویرات کوہلی بھارتی بیٹر شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے۔ سابق بھارتی کپتان، جنہوں نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی، اپنی پچھلی اننگز کی طرح اس میچ میں بھی اسی انداز میں کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر...
    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات...
    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ روز ویرات کوہلی چمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی تو نہیں دکھا سکے اور گلین فلپس نے ایک ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا صرف 11 رنز پر ہی خاتمہ کر دیا لیکن اس میچ میں انہوں نے 300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہاں ایک اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹر نے اپنے کیریئر کا 200 واں میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 ویں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے...
     اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے، جن میں انہیں چھبیس نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
    اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا...