ضیاء کالا کا بیٹر فرحان ڈیوڈ کامران مرزا غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست
لیاقت آباد کے پلاٹس B1ایریا31/11اور 31/12 پر بالائی منزلیں تعمیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گزشتہ دنوں کئے جانے والے تبادلوں کے باوجود بھی بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا کے بنائے گئے پٹہ سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑاہے، موصوف نے اس وقت بھی لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیرات کا ذمہ اٹھا رکھا ہے جبکہ تحقیقاتی ادارے خواب خرگوش میں مگن ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاص بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ اور برادر نسبتی کامران مرزا کو غیر قانونی امور کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہیں جو کہ پڑوسیوں کے لئے وبال جان ہے اس وقت بھی لیاقت آباد B1ایریا کے پلاٹ نمبر 31/11پر پانچویں اور 31/12پر چھٹی منزل کی ناجائز تعمیرات جاری ہیں جو عدالتی حکم عدولی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جاری تعمیرات سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جاری تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری

سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کی عدالتوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟

سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینچز میں عدالتی اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، صبح 8:30 سے دوپہر ایک بجے تک کمرہ عدالت میں سماعت کی کارروائیاں ہوں گی۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار کے آخری 30 منٹ یعنی دوپہر ایک سے 1:30 بجے تک ججز چیمبر میں اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 8:30 سے کسی وقفے کے بغیر 11:30 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک: سندھ میں ہر خاندان کو ملیں گے 5000 ہزار روپے، لیکن ایک شرط پر

نوٹیفیکشن کے مطابق ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، اسی طرح جمعے کے روز ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح  8 سے 12:30 بجے دوپہر تک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوقات کار بینچز سندھ ہائیکورٹ شیڈول ضلعی عدالت ماہ رمضان نوٹیفکیشن

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس
  • یوٹیوبر کا دباؤ،سندھ بلڈنگ کاناظم آباد میں انہدامی آپریشن پسپا
  • لاہور: لیاقت آباد میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی 
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی کرم نوازی ذوالفقار راؤ ناظم آباد پر قابض
  • سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس برلاس سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • سنبھل کی جامع مسجد کے رنگ و روغن پر پابندی قابل افسوس ہے، ضیاء الرحمن برق
  • سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری
  • سندھ بلڈنگ ،اسکیم 33 پر کرپٹ ٹولہ قابض ناجائز عمارتوں کی بھرمار
  • چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح  پر لے جانے پر زور