اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک ،امریکہ  تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیرنکولس گالے نے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان فرانس کےدرمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹرمپ کا روس کو بڑا جھٹکا دینے کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور

پڑھیں:

ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔

(جاری ہے)

یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو
  • ممتاز زہرہ بلوچ نے سفیر کی حیثیت سے فرانسیسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں
  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے: بلاول
  • بلاول سے امریکہ، برطانیہ، فرانس کے سفارتکاروں کی ملاقاتیں، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات
  • شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان
  • بلاول سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر بات چیت
  • بلاول بھٹو سے فیصل کنڈی‘فرحت اللہ بابر دیگر پیپلز پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں