واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں پرتشدد واقعات پر امریکا اور روس نے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر خارجہ اردن ایمن الصفادی نے کہا کہ عمان، اردن، شام، لبنان، ترکی اور عراق نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کوغیرمستحکم کرنے والوں کامقابلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سید عباس عراقچی نے اسرائیل کے خلاف اجتماعی پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

OIC کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی بلا مشروط حمایت کی وجہ سے صیہونی رژیم نے ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی بین الاقوامی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی" نے OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس نازک صورت حال میں اس اجلاس کے انعقاد اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی بادشاہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس کٹھن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے جب غزہ کے لوگوں کو 16 مہینوں سے شدید ترین مشکلات اور نسل کشی کا سامنا ہے۔ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہے۔ یہ بحران صرف ایک انسانی تباہی ہی نہیں بلکہ ایک ایسی قوم کے خلاف گہری ناانصافی کا مظہر ہے جو 7 سے زائد دہائیوں سے مںظم طور پر اپنے بنیادی حقوق سے محروم اور بے رحمانہ قبضے کا شکار ہے۔ امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی بلا مشروط حمایت کی وجہ سے صیہونی رژیم نے ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی بین الاقوامی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بدقسمتی سے ان مکروہ افعال کا محاسبہ تک نہیں ہو سکا۔
 جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ
  • او آئی سی وزرائے خارجہ کی عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت
  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا
  • اسلامی تعاون تنظیم کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت
  • اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان
  • سید عباس عراقچی نے اسرائیل کے خلاف اجتماعی پابندیوں کا مطالبہ کر دیا
  • اسلامی تعاون تنظیم کیجانب سے غزہ کی تعمیر نو کی حمایت
  • او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس; اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے