9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے اس بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ہی کے واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی دیگر 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی پنجاب حکومت جسٹس مسرت ہلالی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ ضمانت منسوخی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت جسٹس مسرت ہلالی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس یحیی ا فریدی سپریم کورٹ واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی سپریم کورٹ کے لیے
پڑھیں:
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر کردیا گیا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔