Daily Ausaf:
2025-03-03@16:43:50 GMT

نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن نے دلہا کو تھپڑ ماردیا اور شادی سے انکار کرتے ہوئے تقریب چھوڑ کر منڈپ سے چلی گئی، اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا، دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے تشدد کیا۔

رپورٹ کے مطابق بعدازاں پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا تاہم دلہا کو دلہن لیے بغیر خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے دلہا اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکے کیخلاف جہیز کے مطالبے اور لڑکی والوں کی توہین کا مقدمہ درج کرلیا۔

26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دلہا کو

پڑھیں:

رواں ہفتے ڈالر مہنگا ِ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی

 رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں بھی رواں ہفتے اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا، سونے کی نئی قیمت 2ہزار 500روپے  کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے فی تولہ  ہوگئی ہے۔جبکہ گزشتہ رات حکومت نے آئندہ  15  روز  کیلئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، حکومت نے  پیٹرول کی  فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’’آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار
  • اترپردیش کے معاشی طور پر کمزور مسلمان عیسائی مشنریوں کے نشانے پر ہیں، رپورٹ
  • پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات
  • بھارت میں فوجی تعمیراتی کمپنی پر قیامت ٹوٹ پڑی، 57 افراد برف میں زندہ درگور
  • رواں ہفتے ڈالر مہنگا ِ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی
  • مہاراشٹر، میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ مسلمان کو مہنگا پڑگیا
  • راکھی ساونت نے پاکستان میں سلمان خان کیلیے دلہن ڈھونڈ لی
  • رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ؛ کیارا اور سدھارتھ خوشی سے نہال