اسلام آباد میں اہم ملاقات؛ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی.
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے. اس کے علاوہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.
وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔
روزے کے باعث جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے
وفد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی، کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے. وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری پاکستان کے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیں: محمد سلیم
— جنگ فوٹوکینیڈا میں تعینات ہائی کمشنر آف پاکستان محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور سیاحت کو فروغ دیں، حکومتِ پاکستان ان شعبوں میں تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔
ٹورنٹو میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ کی جانب سے ہائی کمشنر محمد سلیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستانی نژاد ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد اور ریجنل کونسلر سمیرا علی بھی موجود تھیں۔
کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں 34 پاکستانی نژاد امیدواروں میدان میں اترے تھے۔
قونصل جنرل خلیل باجوہ نے ہائی کمشنر محمد سلیم کو ان کی کینیڈا میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین بہترین تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے باہمی تجارت کو بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں 5 لاکھ پاکستانی آباد ہیں جو اپنے کینیڈین دوستوں کو پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی سیر کروائیں، تجارت، سیاحت، افرادی قوت اور آئی ٹی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اوورسیز پاکستانی ان شعبوں میں بھرپور تعاون کریں۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سفارت خانے اور قونصل خانوں کے دروازے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کھلے ہیں اور ہمیں مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔