2025-02-19@05:36:04 GMT
تلاش کی گنتی: 3011
«جنگ کے خاتمے کے»:
(نئی خبر)
سربراہ آئی ایم ایف کا وزیر اعظم سے ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے موثر گورننس پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی بنچ کے 14فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،مقدمات کو ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے وکلا اور فریقین کو آگاہ کردیاگیا۔ مزید :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے یہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: عرب وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، فلسطینیوں کی بے دخلی کا ’ٹرمپ منصوبہ‘ مسترد انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو وہ اس کی امداد روک سکتے ہیں جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ کہہ...
بنگلادیش کی ویمن کرکٹر شوہلی اختر کو کرپشن کے الزام میں 5 سال کیلئے کرکٹر سے معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آف اسپنر شوہلی اختر کرپشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں انھیں رشوت کی پیشکش، میچ فکسنگ کی کوشش، تفصیلات چھپانے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟ تحقیقات کے مطابق شوہلی اختر نے 2023 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ایک بنگلادیشی کرکٹر سے رابطہ کیا اور انھیں 20 لاکھ بنگلادیشی ٹکا تقریباً 16,400 امریکی ڈالر کی پیشکش...
اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ اتحاد تشکیل، اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی...
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
نصیرآباد(نیٹ نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔حکام نے مزید بتایا مسافرٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رحیم یار خان ( بیورورپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی آخری چار بوگیاں خان پور کے قریب اچانک "کپلنگ جائنٹ" ٹوٹنے سے گاڑی سے علیحدہ ہو گئیں۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کی سپیڈ کم ہونے کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہونے سے بچ گئیں۔ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات تقریبا" نو بجے لاہور سے کراچی جانے والی...
اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا...
اسلام آباد(آن لائن+ صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،حالات مذاکرات کے قابل نہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشن میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں...
![میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں](/images/blank.png)
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
لاہور،نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
![سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں](/images/blank.png)
سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
سکھر ،انسداد تجاوزات کاعملہ دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان ضبط کرکے لے جارہا ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون بڑھانے،ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،صدر مملکت نے...
نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا شمار دنیا کے متنازع ترین موضوعات میں ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف ممالک کے موقف اور پالیسیوں میں واضح اختلاف نظر آتا ہے۔ بعض مقامات پر تو ایک ہی خطے میں موجود دو یا دو سے زائد ممالک کا اس موضوع پر مختلف بیانیہ ملتا ہے۔ اس حوالے سے ایک کیس اسٹڈی چین اور جاپان بھی ہیں۔ دونوں ممالک نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر چکے ہیں لیکن ان دونوں ممالک کی حکمت عملی اور نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ چین نے نیو کلیئر ٹیکنالوجی کو اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ اس...
![ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے](/images/blank.png)
ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
کراچی (کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولرز (آباد)کے سابق چیئرمین،وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما اور UBG سدرن ریجن کے سیکرٹری جنرل محمد حنیف گوہرنے، 2025-26 کی دو سالہ مدت کے لیے ستمبر 2024 میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2025 میں تجارتی باڈی کے مجوزہ انتخابات کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کردی۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ استحکام اور تسلسل کو نقصان پہنچاتا ہے اور تجارتی تنظیموں کے اندر موثر حکمرانی میں خلل ڈالتا ہے۔ گذشتہ ہونے والے انتخابات شفاف اور اِن کا انعقاد تمام تر قانونی طریقہ...
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے کہ مصر کیساتھ ملکر حل نکال لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم نے وائٹ ہاؤس میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت...
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا کہنا ہے تھا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
فائل فوٹو مظفرگڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت دو خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، خواتین کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین نے 2 ملزمان کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروائے تھے، خواتین نے عدالت میں بیان دیا کہ غلط فہمی پر ملزمان کو نامزد کیا۔ واضح رہے کہ 3 فروری کو بھی ایک خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
کراچی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے کینیڈا کے وائس ایڈمرل انگش ٹوپشی ملاقات کررہے ہیں
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے...
لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔ عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے...
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت...
Inauguration of National Stadium after renovation, spectacular fireworks display کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر کھیل سندھ و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ روم، ہاسپٹیلٹی باکسز تعمیر کیے گئے ہیں اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار سے زائد نئی کرسیوں کا اضافہ کیا...
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈینیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے، اس دوران اپوزیشن اتحاد کےلیے مجوزہ مسودےاور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔اپوزیشن الائنس کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی، پارلیمان کے اندر اور باہر کی سیاسی حکمت عملی، عام انتخابات اور الیکشن کمیشن سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
صدر مملکت کی پرتگال کے صدر سے صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پرتگال کے صدر کے دورے سے دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں راہنماؤں کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع...
کراچی: کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل...
عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیشرفت، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اقتصادی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں موجود اشتراک و تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عالمی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے ورلڈ گورنمنٹس...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، پی ٹی آئی مرکزی رہنما اعظم سواتی نے عوامی نمائندوں پر الزامات لگادیے، جس پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے عوامی نمائندوں پر الزامات کے بعد اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ دیا۔ بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر ٹربیونل یا انکوائری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی ساکھ اور شفافیت کے تحفظ...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔(جاری ہے) دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی...
اویس کیانی : صدر مملکت کی پرتگال کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ،پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ، صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن صدر مملکت نے کہا پاکستان پرتگال کے ساتھ...
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہِ متحدہ عرب امارات مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہء متحدہ عرب امارات مکمل کرکے دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے ، متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبدللہ بن سلطان بن عود آلنعیمی نے وزیرِ اعظم کو دبئی ائیرپورٹ پر الوداع کیا قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ منعم ظفر خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے”KUBF’25“کاافتتاح کردیا،اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکریٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر (IIFSO)ای او پی نیٹ ورک حافظ عزیر علی خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنیو دیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس...
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔ اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے بتایا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی ، وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے...
کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی نے بہنوں اور بیٹیوں کو پیسہ دینے کا وعدہ کیا تھا، یمنا کو صاف کرنے کی بات کی تھی لیکن ان کیلئے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اسمبلی حلقوں کے نام کیسے بدلے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے مصطفی آباد اسمبلی حلقے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی کے نو منتخب ایم ایل اے موہن سنگھ بشٹ نے مصطفی آباد کا نام "شیوپوری" یا "شیو وہار" رکھنے کا مطالبہ کیا، جس پر کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ راگنی نائک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "مجھے لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو...
اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، دفاع ، تعلیم، مذہبی سیاحت جیسے امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین ایف پی...
ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے عامر رانا کہتے ہیں کہ چین نہیں چاہتا کہ پاکستان بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھائے اور بیک وقت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرے خاص طور پر جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف تجزیہ کار عامر رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے تناظر میں پاک چین تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ہمسایہ اور دو دوست ممالک کو سی پیک سمیت معاہدوں پر عمل درآمد میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلاسٹک کے اسٹرا استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے امریکی حکومت اور عوام کو پلاسٹک اسٹرا کی خریداری کی ترغیب دینے کے حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پلاسٹک اسٹرا کی جانب واپس جارہے ہیں، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں کو کہا کہ کاغذ کے اسٹرا کسی کام کے نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ پلاسٹک سے سمندر میں گھومنے والی شارکوں کو کوئی مسئلہ ہوگا۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نے ماحول دوست پالیسیوں کے تحت نان بایوڈیگریڈیبل سنگل یوز پلاسٹک...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف...
ابوظہبی : وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں استقبال کیا ، ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم پاکستان ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہیں جو کہ آج سے دبئی میں شروع ہے ہوچکا ہے، سمٹ کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔ ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے ایوان بالا میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس کو رچرڈ گرینیل کے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے متعلق بیانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرے جو حقائق پر مبنی ہو اور کمیٹی کی منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی...
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی صحافیوں سے گفتگو میں آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کےبعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ملاقا ت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ئی ایم ایف وفد کی ملاقات پر بریفنگ دوں گا اور بانی پی ٹی آئی کے خط اور نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بات کروں گا۔ انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کاحلف اٹھا رکھا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے آپ کو ساری تفصیل بتائیں، اس کے علاوہ وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے ابوظبہی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقتصادی و تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مالیاتی اصلاحات کی جانب پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حالیہ دنوں میں کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں اثاثوں کی ڈیکلیئرنگ کے لیے مزید وقت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،صوبائی حکومت زرعی انکم ٹیکس بل کے ذریعے کرپشن کا نیا راستہ کھول رہی ہے، صوبے بھر کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے گورنر ہاس پہنچ کر اس بل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بل میں غلطیوں کی بھی بھرمار ہے جو...
ابوظہبی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔...
![وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای کی ملاقات: دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور](/images/blank.png)
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای کی ملاقات: دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور
امارات:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران، صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، اور اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کے...
وزیراعظم شہباز شریف سے امارات کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور عرب امارات کے صدر نے دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون...
![سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گفتگو ، اہم ہدایات بھی جاری](/images/blank.png)
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گفتگو ، اہم ہدایات بھی جاری
کراچی: مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طارق علی نظامانی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرالینڈ فل سائٹ یا جی ٹی ایس تک کچرا منتقلی کے لیے ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت صرف رات کے اوقات میں کی جائے گی تاکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے وضع کردہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اجلاس میں...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، یہ ہمارا استحقاق ہے۔ یہ پارلیمان کو قابل قبول نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج میڈیا میں ایک رپورٹ دیکھی ہے، جس میں اسلام آباد کے معزز جج نے کمنٹ کیا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کا نام استعمال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو اور جیوڈیشری تباہ ہوگئی ہیں۔‘ آج ایک معزز جج نے کہا ہے کہ ’ پارلیمنٹ اور عدلیہ‘ collapse کر گئے ہیں‘ ان معزز جج صاحب کو جا کریہ بتا دیں کہ ’کوئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہاہے کہ پارلیمان کے خلاف کسی کوبات کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، الیکشن کمیشن کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کو کمیٹی کے نام نامزد کرنے کیلئے خطوط لکھے ہیں۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں لیڈرآف دی اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر سپیکر نے کہاکہ وقفہ سوالات کے دوران پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے کافیصلہ ہواتھا، گزشتہ اجلاسوں میں اپوزیشن لیڈر وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پربولنے کی اجازت مانگتے رہے جس پرانہیں اجازت نہیں ملی، آج چونکہ نجی کارروائی کادن ہے اس لئے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کو کمیٹی کے نام نامزد کرنے کیلئے خطوط لکھے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 6 رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائیں وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا وفد کو بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹ کرتی ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس نے...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ صوبائی حکومت زرعی انکم ٹیکس بل کے ذریعے کرپشن کا نیا راستہ کھول رہی ہے، صوبے بھر کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے گورنر ہاؤس پہنچ کر اس بل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں غلطیوں کی بھی بھرمار ہے جو اس کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے اس بارے بھی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، قوم انھیں بددعائیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023میں جو جلسے کیے اداروں پولیس نے بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے، ایک سال ہوگیا مقدمات بھگتے بھگتے، ایڈوکیٹ جنرل رپورٹ ہی نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے، عدلیہ سے بھی قوم کو ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ شیر افضل نے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کا ووٹ دیا قوم انھیں بددعائیں دے گی، صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا سیاسی مقدمات ختم کریں گے وہ ابھی تک نہیں ہوئے، عدلیہ بھی پوچھ رہی...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں حالات مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، لیکن انہیں بار بار بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انیقہ بھٹی، احمد چھٹہ اور مبینہ جٹ کے گھروں پر پولیس کارروائی کی گئی، جبکہ پنجاب میں ہمارے ساتھیوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے شاعر اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک نظم پر ریاست گجرات کے ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ہوم اسٹیٹ‘ گجرات کے سرکاری وکیل سے کہا، ''براہ کرم نظم کو تو دیکھیں۔ (ہائی) کورٹ نے اس نظم کے معنی و مفہوم کی ستائش نہیں کی۔ یہ بالآخر یہ تو محض ایک نظم ہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاعر اور کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اردو کی ایک نظم ''اے خون کے پیاسو! بات سنو ، گر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ماہرین زور دیا ہے کہ پنشن اصلاحات غیر پائیدار ذمہ داریوں کو روکنے اور عوامی مالیات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں لیکن ان کی کامیابی کا انحصار سرمایہ کاری کی دانشمندانہ حکمت عملی، شفاف طرز حکمرانی اور طویل مدتی پائیداری پر ہے. ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی پنشن واجبات جو پہلے براہ راست کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے ادا کیے جاتے تھے معاشی طور پر غیر مستحکم ہو چکے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے وضاحت کی کہ اس طرح کے فنڈنگ میکانزم نے اہم مالی تنا ﺅپیدا...
پولیو کے خاتمے میں مشکلات بڑھ گئی ہیں، کراچی میں انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا ہے، کراچی میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 89 بچے ویکسین پینے سے محروم رہ گئے۔ذراٸع این ای او سی کے مطابق مہم کے دوران 92 ہزار 628 والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، اور ایک لاکھ 97 ہزار 461 بچوں تک رساٸی ممکن نہ ہو سکی۔مہم کے دوران 21 لاکھ 94 ہزار 899 گھرانوں میں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن 19 لاکھ 18 ہزار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جو اس وقت گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کر رہا ہے، اس نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی وفد نے عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، چیف جسٹس نے عدالتی امور میں بہتری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدینے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آج آٸی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی ہے، بانی پی ٹی آٸی کے خط کے بارے میں بھی بات کروں گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آٸی...
ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں، متحدہ ہر دور میں سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔ متحدہ کے رہنما بار بار نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔ قدیم اور جدید...
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ایس ایس 2024 کے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے پہلے 2025 کے امتحانات کے انعقاد کو روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ 2024 کے نتائج جاری کیے بغیر نئے امتحانات لینا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ اس سے ان کے آئندہ مواقع اور تیاری پر اثر پڑ سکتا ہے۔چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اختر نواز ستی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ...
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے جمعہ کو روز 2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔(جاری ہے) قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دو روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔
![وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں](/images/blank.png)
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔(جاری ہے) وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے...
سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ شبلی فراز مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے لے آئےپاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ بتا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
کراچی: عدالت میں دائر ایک درخواست میں کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اپنایا کہ روزانہ ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں...
بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور ہر امتحانی مرکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سختی سے منع کیا گیا ہے۔ نقل کی...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ...
عرفان ملک: پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔ بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور...
پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کے 19 سینئر رجسٹرارز کی تعیناتی کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹرز کی تعیناتی سے دل کے مریضوں کے علاج اور آپریشن میں تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں،19سینئر رجسٹرار کی تعیناتی اسی جانب اہم قدم ہے ۔
لاہور: مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا...
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے، 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئے گئے ہیں۔ بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ آج پہلے روز آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے، صوبے بھر میں 400امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 1300 کے لگ بھگ امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ہر...
لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
کوئٹہ : بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور آج کے دن آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے۔ صوبے بھر میں 400 امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 1300 سے زیادہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے ہر سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ موبائل فونز کا استعمال امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ممنوع ہوگا، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانات کی نگرانی کی جائے گی۔ امتحانات کے دوران امن و امان کو برقرار...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے، وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم کا وزارت...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق...
ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم، مٹھیاں گرم کرنے پربیٹر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی پلاٹ نمبر 5A10/14 پر منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر شروع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح اے ڈی عاصم صدیقی اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ہیں۔مٹھیاں گرم کرنے کے بعد لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5بلاک A پلاٹ نمبر 10/14پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری...
گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی...
منسک: وفاقی وزیر تجارت جام کمال بیلاروس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہے ہیں
![کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں](/images/blank.png)
کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں
لزبن (اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے...
پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری مراسلہ میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...