وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔
(جاری ہے)
وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے کم 20ہزار روپے سے لے کرایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم تمام قومی بنکوں کو بھجوا دی گئی ہے۔ گزشتہ روز یونائیٹڈ بنک کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو بتایا گیا کہ انہوں نے 7ہزارحاجیوں کی رقوم ان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں ، اسی طرح دیگر بنکوں نے بھی یہ عمل شروع کردیاہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حج 2024کے حاجیوں کو ریفنڈ کی رقوم کی ادائیگی مکمل کرلی جائے گی۔\395.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
این ایف سی ایوارڈ: وفاق سے صوبوں کو 33 کھرب سے زاید منتقل
اسلام آباد (اے پی پی) این ایف سی ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو مجموعی طورپر33 کھرب 39 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2024ء تک کی مدت میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو 16 کھرب 44 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو 8 کھرب 42 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 5 کھرب 44 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 3 کھرب 7 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو 24 کھرب 35 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 15 کھرب 65 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔