اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی اور اس کے علاوہ درخواست گزار حمزہ جاوید اور دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

اس موقع پر سی ایس ایس 2024 کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

چیئرمین ایف پی ایس سی نے اپریل کے آخری ہفتے میں نتائج جاری کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف پی ایس سی اسلام آباد سی ایس ایس

پڑھیں:

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد:

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہائیکورٹ میں درخواست بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا، ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔

اعجاز چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ ہر سینیٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ اور سیکریٹری سینیٹ کو فریق بنایا گیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ایس ایس 2024ء نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست مسترد
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلیے عدالت سے رجوع
  • سی ایس ایس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا
  • تہاڑ جیل میں نظربند نعیم خان کی ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر دلی ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت
  • 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ برقرار
  • دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ: سندھ ہائی کورٹ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
  • اسلام آباد ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم
  • علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، کل کا جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری