بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔
عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، جبکہ گھر میں اسی کی والدہ اور دادی میں ساتھ رہتی تھیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
ویب ڈیسک: کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میچز، ہارس اینڈ کیٹل شو ودیگرتقریبات کےدوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی:سی سی پی او
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔