ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم، مٹھیاں گرم کرنے پربیٹر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی
پلاٹ نمبر 5A10/14 پر منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر شروع

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح اے ڈی عاصم صدیقی اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ہیں۔مٹھیاں گرم کرنے کے بعد لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5بلاک A پلاٹ نمبر 10/14پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری منزل کی تعمیر پر گزشتہ دنوں نمائشی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد عدلیہ اور سول سوسائٹی کو گمراہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بیٹر مافیا نے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد دوسری منزل کی ازسر نو تعمیر تیسری اور پھر چوتھی منزل کی تعمیر کی آزادی حاصل کر لی ہے۔ زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جاری تعمیرات انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے بلڈنگ افسران ذاتی مفادات کی خاطر انسانی جانوں کو داؤ پر لگانے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ اورنگزیب کا نام غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کیلئے تحفظ کی ضمانت ہے اور موصوف کی سرپرستی سے جاری بے ہنگم عمارتوں کی بلا روک ٹوک تعمیرات کے باعث کراچی کا انفرااسٹرکچر برباد ہوتا دکھائی دیتا ہے اور علاقہ مکین مسلسل بڑھنے والے مسائل سے پریشان ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

 بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی 

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کر دیے گئے، پہلے سنسر شپ تھی اب پیکا بھی آگیا اور سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے، وزیراعظم، صدر اور وزرا جعلی ہیں پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں، مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ حکومت سے بات چیت کامیاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے 8 فروری کا نہیں کہا صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کہا تھا،ان کے صرف دو مقاصد ہیں ایک 8 فروری کی دھاندلی نہ کھلے اور دوسرا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کو جیلوں میں رکھیں، ایسے میں بات چیت کا کیا فائدہ؟ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے میں نے اپنی ٹیم کوبھی کہہ دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت آج ختم ہو چکی ہے، ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 140 میں نمبر پر ہے،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کا قتل عام کر دیا گیا  ۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،چیف جسٹس پاکستان کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت منافقت کی جمہوریت ہے اور تنقید کو غداری بنا دیا جاتا ہے، میڈیا کنٹرولڈ ہے احتجاج اور جلسے بھی نہیں کرنے دیتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کا زیر تعمیر ایف۔8 انٹرچینج کا دورہ، 18 فروری تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز پھر رخصت پر چلے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر
  •  بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی 
  • غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت حاصل کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ
  • سندھ بلڈنگ، سسٹم کی اجارہ داری، بدعنوان افسران سیٹوں پر قابض
  • پورٹ قاسم،قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام
  • مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ پر اعتماد ہے، خالد مقبول صدیقی
  • آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب