ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم سے ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے کہ مصر کیساتھ ملکر حل نکال لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللٰہ دوم نے وائٹ ہاؤس میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے، غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن، مصر میں زمین کے کچھ حصے ایسے ہیں، جہاں فلسطینی حفاظت سے رہ سکتے ہیں، نناوے فیصد امید ہے کہ مصر کے ساتھ مل کر حل نکال لیں گے۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کی حمایت انہی مقاصد کے حصول کے لیے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ کرنا ہے، جو ہمارے اور سب کے مفاد میں ہو، ہمیں ابھی مصر کی طرف سے آنے والے منصوبے کا انتظار کرنا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔
امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔