Jasarat News:
2025-02-11@12:30:19 GMT

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق، اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور ہر امتحانی مرکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سختی سے منع کیا گیا ہے۔ نقل کی روک تھام کے لیے ہر سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکریٹریز بھی امتحانی مراکز کے دورے کریں گے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافہ

کراچی: جنوری 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 5.6 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں ترسیلات زر 31.7 فیصد بڑھ کر 20 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، جن کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر 2024 کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال قبل ہمارے پاس 2 ہفتوں کی درآمدات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر تھے، اب 3 ماہ کی درآمدات کے قابل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سالانہ میٹرک امتحانات کا آج سے آغاز
  • بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز
  • بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا
  • پاکستان کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافہ
  • پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آواران میں تعلیمی انقلاب کی نئی بنیاد
  • اترپردیش کی مدنی مسجد پر پولیس کی موجودگی میں بلڈوزر چلایا گیا
  • میٹرک و انٹر کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا گیا
  • ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ :میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان
  • ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ: میٹرک اور انٹر 2024 حصہ دوئم کے نتائج کا اعلان