کراچی: مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طارق علی نظامانی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرالینڈ فل سائٹ یا جی ٹی ایس تک کچرا منتقلی کے لیے ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت صرف رات کے اوقات میں کی جائے گی تاکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے وضع کردہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اجلاس میں تمام اضلاع کے متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پر، شبِ برات کے دوران عوام کی سہولت کے لیے ضلع جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی، کیماڑی، اور ملیر میں مرکزی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔ اس دوران ان قبرستانوں کے باہر ریلیف کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

تمام اضلاع میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف بھی صفائی ستھرائی کی جائے گی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز کو شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔

شکایات کا فوری ازالہ اور شکایتی مراکز کی فعالیت

شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی عملہ ہر وقت موجود رہے گا اور اس کے علاوہ شکایتی مراکز بھی فعال رہیں گے۔ شہریوں کی شکایات سالڈ ویسٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128، واٹس ایپ نمبر 0318-1030851 یا SSWMB Complaints Karachi ایپ کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔

طارق علی نظامانی نے تمام متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی دنوں کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صفائی ستھرائی کیا جائے گا سالڈ ویسٹ کے لیے

پڑھیں:

عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار، سعودی حکام کی نئی ہدایات

سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد یا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور عمرہ زائرین کو کسی بھی ممکنہ وبائی خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امتحانات سے متعلق طالبعلموں کیلئے بڑی خبر آ گئی
  •  کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب
  • میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنے والوں کو کس بات کا خیال رکھنا ہوگا؟ اہم ہدایات جاری
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال کا دورہ،جاری کام کا معائنہ
  • عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی؛ سعودی حکومت 
  • عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار، سعودی حکام کی نئی ہدایات
  • سپریم کورٹ: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، وکلا ہڑتال کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہو نےپر بھارتی بورڈ کو تنقید
  • سندھ حکومت جا گ گئی: دن کےاوقات میں کراچی میں ڈمپرزکےداخلےپرپابندی