مدرسے کے اساتذہ کی 9 سالہ بچے سے بد فعلی، ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔
(جاری ہے)
قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دو روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
---فائل فوٹوانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے اسپیشل بچے نارمل انداز میں سننے کے قابل ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور...
ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 3 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 3 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 7 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل عقیل احمد کی 3 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔