ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی مذاکرات سے دستبرداری اس کیلیے نقصان دہ، مبصرین

اسلام آباد:

مبصرین نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی ناکامی نے ایک بار پھر سیاسی فریقین اور طاقتور حلقوں کے مابین گہرے عدم اعتماد کو نمایاں کیا، تاہم پی ٹی آئی کا مذاکرات سے اچانک دستبرار ہونا اس کے اپنے مفادات کیلیے نقصان دہ ہے۔

مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 9 مئی اور26 نومبر کے واقعات پر الگ الگ جوڈیشل کمیشنز کی تشکیل اور اپنے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی، سزاؤں کی معطلی اور بریت کیلیے حمایت کے مطالبات کیے ،انھیں جامع مذاکرات کی شرط قرار دیا۔

پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اچانک مذاکرات سے لاتعلقی دانشمندانہ اقدام نہیں، اسے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو کچھ وقت یا مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کرکے حکومت سے پوچھنا چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات کیوں پورے نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی مذاکرات کرنیوالی جماعت نہیں رہی، شاید سیاسی مذاکرات کیلیے تحمل اور تجربے کا بھی فقدان ہے، مذاکرات کے اچانک ختم ہونے سے سیاسی ڈیڈلاک برقرار اور اس کے نتیجے میں معاشی اور گورننس کے چیلنجز بڑھیں گے۔

نمل یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر ندیم ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کی غیر سنجیدگی کا احساس ہوگیا تھا کیونکہ اس کے مطالبات پورے کرنا مشکل نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے کلچر کے فقدان بھی پاکستانی سیاست کا بڑا مسئلہ ہے، مذاکرات اور سمجھوتے جمہوریت نظام کو آگے بڑھاتے ہیں،مگر پاکستان سیاسی اور طاقتور حلقے مذاکرات کا ایک لازمی حصہ سمجھنے کے بجائے کمزوری کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: واٹر مینجمنٹ لوئر اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • ٹنڈوجام آل سندھ ایگریکلچر کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء آج منظور کیے جانے کا امکان
  • ٹنڈوجام:اساتذہ کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
  • لاڑکانہ ،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ مطالبات کی عدم منظوری پرا حتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،ایس ڈی اے ایمپلائز ورکرز یونین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاجارہاہے
  • پی ٹی آئی کی مذاکرات سے دستبرداری اس کیلیے نقصان دہ، مبصرین
  • ’حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘ سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان