وزیراعظم کی یواے ای کے صدرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات و تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ابوظہبی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے
قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔
ملاقات میں گورننس میں عالمی رجحانات کی نشاندہی اور عالمی تبدیلیوں کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی تیاریوں کی قابل عمل حکمت عملی پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ترقی کی رفتار میں اضافے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ان تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مزید برآں، دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملاقات میں کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروگلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے باہمی احترام پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی تحسین کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تین ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی عزت و احترام کا ذکر کیا۔
ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات خاص طور پر شریعہ اکیڈمی میں دونوں ملکوں کے اشتراک سے جاری جوڈیشل ایکسچینج پروگرام کی تعریف کی۔
چیف جسٹس نے زور دے کر کہاکہ ایسے پروگراموں کا دائرہ ضلعی عدلیہ تک بڑھانے ضرورت ہے تاکہ ضلعی عدلیہ کے افسران ترکیہ کے عدالتی نظم و نسق، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آگاہ ہو سکیں۔
سفیر نذیروگلو نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے چیئرمین کی جانب سے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور عدالتی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر سے چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں نے عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ایرانی سفیر نے چیف جسٹس کو ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے چیف جسٹس بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی دورے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ادارہ جاتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق ایران ترکیہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان عدالتی تعاون ملاقات وی نیوز