UrduPoint:
2025-02-11@17:06:27 GMT

آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 6 رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائیں وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا وفد کو بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹ کرتی ہیں.

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیںمیں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں وفد کو بتایا کہ آپ بہترین وقت پر آئے ہیں آئی ایم ایف وفد کوعدالتی ریفارمز نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے پروٹیکشن آف پراپرٹی رائٹس پر تجاویز دیں میں نے وفد کو بتایا ہم تجویز دیں گے ہائیکورٹس میں جلد سماعت کے لیے بینچز بنائیں گے وفد سے کہا جو آپ کہہ رہے ہیں وہ دو طرفہ ہونا چاہیے وفد نے کہا ہم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں میں نے وفد سے کہا ہمیں عدلیہ کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس درکار ہوگی.

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا خط مل گیا ہے، جس میں سنجیدہ نوعیت کے نکات شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے خط کے ساتھ دیگر مواد بھی منسلک کیا ہے،عمران خان آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہے میں نے کمیٹی سے کہا کہ اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بجھوایا ہے کمیٹی طے کرے گی یہ معاملہ آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت آتا ہے اسے آئینی بینچ نے ہی دیکھنا ہے.

انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کے لیے ایجنڈا مانگا ہے عمران خان کے خط کے مندرجات سنجیدہ نوعیت کے ہیں آئینی بینچ کمیٹی خط پر فیصلہ کرے گی ججز پینک کر جاتے ہیں شائد انکو اعتبار نہیں رہا اس میں قصور میرا ہے، خط لکھنے والے ججز کو انتظار کرنا چاہیے تھا ہمیں چیزوں کو مکس نہیں حل کرنا ہے ہمیں سسٹم پر اعتبار کرنا ہوگا.

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کا خط بھی آیا ہے تاہم وزیراعظم کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سلام کا جواب بھجواتے ہوئے پیغام دیا کہ خط کا جواب نہیں دوں گا میں نے وزیراعظم صاحب کو بذریعہ اٹارنی جنرل کہا اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں انہوں نے کہا کہ ہم نے قائد خزب اختلاف سے بھی بڑی مشکل سے رابطہ کیا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو سپریم کورٹ مدعو کیا ہے ہم نے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کے لیے ایجنڈا مانگا ہے پاکستان ہم سب کا ملک ہے.

چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ عمران خان کے خط کو ججز آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے لیے کن وجوہات یا اصولوں کو مدنظر رکھا گیااور وہ عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کریں گے؟جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے والی ججز کی پرانی چیزیں چل رہی ہیں انہیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا خط لکھنے والے ججز کی وجہ سے ایک اہل جج سپریم کورٹ کا حصہ بننے سے رہ گیا چیف جسٹس کو لکھا جانیوالا خط مجھے ملنے سے پہلے میڈیا کو پہنچ جاتا ہے.

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں نے ججز سے کہا ہے سسٹم کو چلنے دیں سسٹم کو نہ روکیں میں نے کہا مجھے ججز لانے دیں چیف جسٹس نے کہا کہ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں لانے کا حامی ہوں میرے بھائی ججز جو کارپوریٹ مقدمات کرتے تھے وہ آج کل مقدمات ہی نہیں سن رہے جب وقت آئے گا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا نام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے زیر غور ہو گا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایم ایف جسٹس یحیی انہوں نے وفد کو وفد نے سے کہا کے لیے

پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے اہم بیان آگیا

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا ان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی ائی کے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہیں، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت آتا ہے اسے آئینی بینچ نے ہی دیکھنا ہے۔

صحافی نے سوال کیا عدلیہ میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کریں گے ؟ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ یہ معاملات پہلے سے چل رہے ہیں، ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔جسٹس آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے ججز سے کہا سسٹم چلنے دیں، سسٹم کونہ روکیں، میں نے کہا مجھے ججز لانے دیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں، میرے بھائی ججزجو کارپوریٹ کیسز کرتے تھے وہ آج کل کیسز ہی نہیں سن رہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے اہم بیان آگیا
  • آئی ایم ایف وفد کی یحییٰ آفریدی سے ملاقات، عدالتی نظام و اصلاحات پر مشن کو بریفنگ
  • چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے خط سے متعلق کیا کہا؟
  • آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ختم
  • آئی ایم ایف کا وفد آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا، ذرائع 
  • بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سےکہا ہے فیصلہ کریں رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا نہیں: علیمہ خان
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا یحییٰ آفریدی کو خط
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
  • جوڈیشل کمیشن کے رکن سینیٹر علی ظفرکا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط