پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری مراسلہ میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

‌تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔

بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانےکی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ سال 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں اور کمیٹی میں مختلف تجاویز پر بحث کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

ایک ماہ کی کوششوں کے بعد حکومت آئینی ترمیم میں کامیابی ہوئی تھی، ترامیم کو سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی
  • حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ
  • گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا
  • او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
  • وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں تبدیلی کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت پر زور
  • خیبرپختونخوا کے ملازمین کی برطرفی کا قانون گورنر کنڈی کے تحفظات کے ساتھ منظور
  • کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی
  • صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ