City 42:
2025-02-11@12:56:25 GMT

پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔

بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس

سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور اسے صوبے بھر میں کارروائیاں کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قانونی طریقہ کار پر ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

رپورٹ کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا، بینک  متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر کے ڈیٹا سے مطابقت نہ رکھنے پر رپورٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ یا ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پر رپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کی جائے۔

اجلاس کے دوران رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم نے قانون کی تعریف میں یہ بات رکھی ہے کہ نان فائلر پہلی بار مکان خرید سکتا ہے، ٹیکس گوشوارے میں آمدن ظاہر کرنے والے نئی جائیداد خرید سکیں گے، ٹیکس دہندہ ماں باپ اور بچوں کیلئے جائیداد کی خریداری کر سکتا ہے۔ جائیداد خریداری نقد رقم یا مساوی اثاثے کی  بنیاد پر کی جا سکے گی۔

چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے استفسار کیا کہ ان اثاثوں کو تعریف میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کمیٹی کا مؤقف تھا کہ شفافیت کیلئے اثاثوں کی تعریف شامل کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ
  • حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ
  • حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات کے متاثرین کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ
  • ترجمان حکومت پنجاب کا ترجمان حکومت سندھ کو جواب
  • چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبرپختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • چیف جسٹس کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ