2025-02-11@20:54:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1448
«دیاندھی مارن»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر11 فروری کو سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔(جاری ہے) الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔
کنسرٹ کے دوران خاتون کو بوسہ دینے پر اُدت نارائن تنقید کا شکار ہیں لیکن ایسے میں ان کے دوست گلوکار ابھیجیت نے انھیں اس معاملے پر ’’کھلاڑی‘‘ قرار دیا ہے۔ گزشتہ دنوں اُدت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس تنازعے کے بعد ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ادت نارائن مختلف مواقع پر اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان...
پاکستانی سیاست میں کئی نشیب و فراز آئے مگر جس طرح شخصیت پرستی کا زہر عوام میں گھولا گیا ، فلمی محاوروں اور جعلی انقلابی نعروں کے ذریعے لوگوں کو ایسا گمراہ کیا گیا اس کے اثرات آئندہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے۔ ایک ایسا شخص جو جھوٹ، مکاری، دغابازی اور نااہلی میں دنیا بھر سے سند یافتہ تھا اسے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مسیحا کے طور پر پیش کیا گیا۔ اربوں روپے تشہیر پر لگا کر مصنوعی ہیرو تخلیق کیا گیا اور اس کے پیچھے ایک ایسا بیانیہ ترتیب دیا گیا جو حقیقت سے کوسوں دور تھا۔اس مہم نے پورے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا۔ انتہا پسندی کو فروغ دیا گیا۔ نوجوانوں کو...
شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے دو محرکات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ جو ہمارے دشمن ممالک ہیں، دشمن ممالک کی ایجنسیاں ایسے عناصر کی سپورٹ کرتی ہیں اور ان کو ہر طرح کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، دوسری بات بحیثیت ایک قوم ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے ملک دشمن ا یجنسیاں ہیں انھوں نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ ہمارے کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان کے ذریعے ہمارے نوجوان طلبا کو...
پی ٹی آئی کے آئے روز کے احتجاج، دھرنوں، سیاسی عدم استحکام اور عالمی اقتصادی صورت حال نے پاکستان کی ترقی کی رفتار اور معیشت کو جس بُری طرح متاثر کیا ہے۔ ان مشکل ترین سیاسی و معاشی حالات میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا قیام اور اس کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینا ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف پاکستانی عوام اور تجزیہ نگاروں بلکہ بین الاقوامی مبصرین کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے سے پہلے میاں صاحب جس طرح پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس تناظر میں یقینا عوامی توقعات کا ایک...
یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی اشیا پر محصولات عائد کیے گئے تو انہیں ‘مضبوط ردعمل’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ انتباہ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے یورپی یونین کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اپنے ارادے کی تصدیق کی ہے، وہ اس نوعیت کے محصولات کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھی عائد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محصولات سے بچنے کے لیے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یورپی یونین کی اشیا پر...
اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26 ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہپیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت...
گورنر کامران ٹیسوری کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے موقع پر لگائے گئے ایرانی اسٹال کا دورہ کیا اور ایران کی نایاب کیلیگرافی دیکھی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ کس کو ترجیح دی جائے؟ واضح آئینی شق کو یا کسی خط کو؟ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین کا حصہ نہیں جو کہتا ہے صدر کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں، اس کےلیے متعلقہ جج کی مرضی ضروری ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بھی مشاورت ضروری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ سے ملاقات کی اور جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ...
اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی پولیس کے ایس ایچ اواشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے...
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت...
مشہور ویب سیریز "آشرم" میں بابا نرالا کے کردار نے بوبی دیول کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دراصل اس سیریز میں پولیس افسر کا کردار سمجھ رہے تھے، لیکن ہدایتکار پرکاش جھا نے انہیں بابا کا رول دیا، جس پر وہ حیران رہ گئے۔ بوبی دیول نے اپنے کردار کو "آئیکونک" بنانے کا سہرا پرکاش جھا کو دیا اور کہا، "یہ سب ان کی وجہ سے ہوا، کیونکہ انہوں نے مجھ میں کچھ خاص دیکھا۔ جب انہوں نے کہانی سنائی تو میں سمجھا کہ مجھے پولیس افسر کا کردار مل رہا ہے، لیکن جب پتا چلا کہ میں بابا بننے والا ہوں تو میں چونک گیا!" بوبی دیول...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔ 23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا، سعودی حکام سے رابطہ کرکے ہم نے اس خاندان کو مشکل سے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے منشیات اسمگلنگ کے لیے عمرے کے جھانسے میں آنے والے خاندان کے والے سے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔ محسن...
میڈیا تنظیموں، سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجودپریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA)صدر مملکت کی دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ پاکستان کا کوئی صحافی یا سیاسی رہنما اس حقیقت سے انکار نہیں کرے گا کہ فیک نیوز اور صحافت کے نام پر کردار کشی اور صحافی نما کارکنوں کا قلع قمع ہونا چاہیے، ان کا راستہ روکنا چاہیے اور قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا بھی ملنی چاہیے، لیکن اس سب کی آڑ میں سیاسی اور صحافتی انتقام کی راہ پیدا کرنے کو انصاف نہیں کہہ سکتے۔ حکومت کے منظور کردہ پیکا ایکٹ پر اعتراضات بنیادی طور پر اس قانون میں شامل سخت پابندیوں، آزادئ اظہار پر...
وفاقی حکومت نے بجلی ٹیرف کم کرنے کیلئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے پر کام شروع کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) موجودہ حکومت نے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے اور اس سے ٹیرف 3 اعشاریہ37روپے فی یونٹ کم ہو جائے گا۔حکومت ہائیڈل، درآمدی کوئلے، تھر کے کوئلے، پون، شمسی بجلی کیلئے لیے گئے 16اعشاریہ26ارب ڈالر کے قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے بھی بالکل تیار بیٹھی ہے۔ حکومت ان قرضوں پر 3 ارب ڈالر قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتی ہے اور اس سے صارفین پر ٹیرف میں 8اعشاریہ63روپے کیپسٹی چارجز کی مد پڑتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26 ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ پیکا قوانین میں سوشل میڈیا پرغلط خبروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ترامیم پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے...
امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔ ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔ ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی رضاکارانہ سرکاری کاموں میں بھی مدد کی تھی۔ ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں...
جمعہ 31 جنوری 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط لکھا گیا، اور اس کی نقول صدرپاکستان سمیت دیگر متعلقہ اٹھارٹیز کو بھی ارسال کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایک اور بحران؟ دوسری ہائیکورٹ سے جج لاکر چیف جسٹس نہ بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا یحییٰ آفریدی کو خط کئی صفحات پر مبنی اس خط میں ٹیپ کا بند یہ تھا کہ ’اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے چیف جسٹس کا انتخاب موجودہ ججز ہی میں سے کیا جائے، اور اس کے لیے کسی بھی صوبے کی ہائیکورٹس کے جج کی خدمات نہ لی جائیں‘۔ اس خط میں کیے گئے مطالبے سے بھی زیادہ اہم بلکہ...
بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے پر انڈونیشیا نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر نے بتایا کہ صدرِ مملکت پرابوو کی ہدایت پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا کی وزیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کی جا رہی ہے اس سے کم عمر بچوں پر پابندی ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ اس قانون کو رواں برس ہی منظوری کے بعد جلد لاگو کردیا جائے گا تاہم انھوں نے ٹائم فریم نہیں بتایا۔ انڈونیشیا کی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی زیر بحث ہے کی سوشل میڈیا استعمال کے لیے عمر کی حد کیا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے...
اُردو زبان کے ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے، انہوں نے ناول نگاری، افسانوں، شاعری اور غیر افسانوی تحریروں سے عالمگیر شہرت حاصل کی۔ انتظار حسین 21 دسمبر 1925ء کو دیبائی ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی، 1942ء میں آرٹس کے مضامین کے ساتھ انٹرمیڈیٹ اور 1944ء میں بی اے کیا، انتظار حسین نے میرٹھ کالج سے اُردو میں ایم اے کیا اور اُردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انتظار حسین شعبہ صحافت سے منسلک ہو گئے، انہوں نے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر افسانے کو نیا رنگ دیا اور کم و بیش 130 سے زائد کہانیاں،...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر سے ہر سال جنوبی یورپ کی گرم دھوپ، ریتلے ساحلوں اور ہسپانوی ثقافت کی بہت متنوع کشش کے سبب جو کروڑوں سیاح جزیرہ نما آئبیریا کی بادشاہت اسپین کا رخ کرتے ہیں، 2024ء میں ان کی کل تعداد تقریباﹰ 94 ملین رہی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسپین ایک ایسا ملک ہے، جو اپنے ہاں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر اسپین کی معیشت میں اس جنوبی یورپی ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی کا حصہ تقریباﹰ 13 فیصد...
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔ واقعہ کے درج مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے تشدد کیا۔ پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے...
استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار...
![پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف](/images/blank.png)
پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے...
پی ٹی آئی والے کرکٹ کے ماہر بنتے ہیں کہ ان کے بانی چیئرمین کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ عمران خان کرکٹ کی سیاست کے ماہر رہے ہوں گے کیونکہ ہم نے انہیں جاوید میانداداور وسیم اکرم سمیت بہت ساروں کو گُگلیاں کرواتے ہوئے دیکھا ہے مگر سیاست کی کرکٹ تو بہت مختلف ہے اوراس میں کپتان بہت اناڑ ی ہے۔ وہ سیاست کی کرکٹ جتنی بھی کھیلا ایمپائر کو ساتھ ملا کے کھیلا اور جیسے ہی ایمپائر غیر جانبدار ہوا، عمران خان کلین بولڈ بلکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گیا۔وہ اب بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتابلکہ ایمپائر کو ہی ڈائریکٹ ساتھ ملاناچاہتا ہے۔ بیچ میں تھوڑی دیر کے لئے جب جلسوں سے لے...
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کر دیا ہے اور محکمہ انصاف کو سیاسی انتقام کا آلہ بنایا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں وفاقی ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا، اور یورپی یونین پر بھی یہی ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے درمیان سیاسی مذاکرات کا عمل ختم ہو گیا ہے، جس کا دونوں جانب سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹیاں بھی تحلیل کی جا چکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی کیریئرکے آغاز سے ہی کبھی مذاکرات کی جانب بڑھے نہ ہی وہ حکومت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، دوسری جانب حکومت نے بھی جارحانہ...
‘ہم کوئی دودھ کے دھلے تو نہیں، مگر اتنے برے بھی نہیں ہیں’۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برسانے کی رفتار کچھ زیادہ تیز کردی ہے۔ پنجاب میں پارٹی کے گورنر سردار سلیم حیدر خان صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تندوتیز بیانات کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ اسی طرح سے پچھلے کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور وفاقی حکومت کے اتحادی بغیر مشاورت کے اہم فیصلے کرنا بن چکا ہے۔ مریم نواز شریف کی عملی سیاست کا آغاز ہی وزارت اعلیٰ سے ہوا ہے۔ ان کے چچا وفاق میں بیٹھے مشکل ترین فیصلے کرنے میں مصروف ہیں اور امید دلا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ جنہوں نے نو مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ...
سال(2024)رخصت ہوتے ہوتے ایم الیاس کو بھی ساتھ لے گیا۔ دس دن کے بعد یہ خبر ادبی حلقوں تک پہنچی۔ زندگی بھر ڈائجسٹوں میں لکھ لکھ کر اپنی انگلیاں شل کرنے والاا پنی مرنے کی خبرلگوانے میں بری طرح نا کام رہا علم و ادب کی قدو منزلت تو کب کی ختم ہوئی اب کہا نیاں لکھنے والا بھی بے جان ہوکر بے حثیت ٹھہرا ق۔ محمد الیاس 12 فروری 1940) (کو بنگلور، برطانوی انڈیا میں پیدا ہوئے ’والد محمد ابراہیم کار وباری تھے یوں آپ بھی کا روبار کرنے لگے۔ (1974) میں کاروبار کے سلسلے میں کراچی سے مشرقی پاکستان گئے تو یہ سلسلہ (1970)تک مسلسل جاری رہا لکھتے ہیں۔’’(1970)میں کراچی عید منانے چاند رات کو پہنچا۔ پر سیاسی...
پشاور (آن لائن) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاکافغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں قلات کے علاقے منگوچر میں فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ مقابلہ کرتے ہوئے 18جوان شہید ہوئے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ بلوچستان میں ہر نائی میں بھی...
عمومی طور پر جو لوگ پی ٹی آئی اور بانی پارٹی کی سیاست کا ادراک رکھتے ہیں، وہ اس بات کو تسلیم کریں گے کہ پی ٹی آئی کا دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کاکہنا ہے کہ ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی اتحادی سیاست کے مقابلے میں سولو فلائٹ کے حامی ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ‘جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کو کرپشن کا طعنہ دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست ہے کا سامنا ہے تو دوسری طرف...
ہرگزرتے لمحے،گھنٹے، ہفتے، مہینے اور سال کے ساتھ دنیا تبدیل ہو رہی ہے، یہاں روزانہ کی بنیادوں پر نت نئے طور طریقے جنم لے رہے ہیں، پرانی طرزِ زندگی کو فرسودہ گردانا جا رہا ہے اور انسان مداری کی ڈْگڈگی پر بِنا کچھ سوچے سمجھے ناچ دیکھا رہا ہے۔ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار کو پَر لگ گئے ہیں، جو افراد اس تیز بھاگتی زیست کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں دنیا صرف اْنھیں قبول کر رہی ہے۔ زندگی کی اس بے ہنگم دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں اور نجی وجوہات کے باعث حصہ نہ لینے والوں پر قدیم مکتبِ فکر کا ٹھپہ لگا کر مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا...
اسلام ٹائمز: کہا جاتا ہے کہ برما کے رہنماﺅں کا اقلیتی روہنگیا کیخلاف یہ رویہ سیاسی وجوہات کے باعث ہے۔ روہنگیا بے حد چھوٹی اقلیت ہیں اور عوامی جذبات اُنکے خلاف ہیں، لہٰذا حکومت اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی اُنکی مدد کیلئے تیار نہیں۔ برما کے یہ حالات نہ صرف مسلمانوں، بلکہ پوری دُنیا کے انسانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ وجہ چاہے جو بھی ہو، کسی انسان کا ناحق خون بہانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے۔ او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور برمی مسلمانوں کے تحفظ کے تمام سفارتی ذرائع...
کولکتہ نائٹ رائڈر کے سابق کھلاڑی رجت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ آئی پی ایل 2013 میں ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہونے والی بدترین لڑائی کو رکوانے کے لیے جانتے ہیں۔ رجت بھاٹیا نے آئی پی ایل کی مشہور لڑائی کے متعلق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران تفصیلاً گفتگو کی۔ 2013 کی آئی پی ایل کے دوران رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو اس وقت بھارت کی جانب سے ایک ساتھ کھیل بھی رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ ہوتی صورتحال کو کولکتہ کی جانب سے کھیلنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا...
پاکستان عوام پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مخالف کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو رہے، آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، ہمیں معلوم ہے عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں ہے، 10 سال تک ان کی بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قربتیں رہی ہیں۔ ہفتہ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان عوام پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے گرینڈ الآئنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اسد قیصر حامد رضا، راجا عباس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے مطالبے کے باوجود 3 صوبوں کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت برائے قانون و انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ سے ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے جبکہ جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت برائے قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد آصف کو 20 جنوری 2025 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ واضح رہے...
اڈیالہ جیل میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید 2 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی جبکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہفتہ کے روز استغاثہ نے کانسٹیبل عمران کے بیانات قلمبند کیے جنہوں نے 9 مئی کے حملوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی تصاویر لی تھیں۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر 15 تصاویر پیش کیں۔ علاوہ ازیں ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ نے سرکاری نقصانات کی تخمینہ رپورٹ کے علاوہ اپنا تحریری بیان بھی عدالت میں پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو پر حملے سے ہونے والا...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، ترقی کرنے والوں پالیسیوں کا تعین کرکے ان کے نتائج حاصل کرنے کےلیے ایک دہائی کا وقت دیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی حکومتوں کو اپنے مدت پوری کرنے کے سبب پالیسیوں کے تسلسل کا موقع ملا، حکومت بدلنے سے پالیسیاں بھی بدل جاتی ہیں، امریکا جیسے ملک بھی ایسا ہوتا نظر آرہا ہے۔پریس کانفرنس میں حکومتی پروگرام ’یوتھ کی اڑان انٹرنیشنل چیپٹر‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا اور...
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس اپنی نازیبا ویڈیوز آن لائن لیک ہونے کے معاملے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔ تفصیلات کے مطابق امشا رحمان ایک نامور سوشل میڈیا اسٹار اور معروف ٹک ٹاکر ہیں جہاں وہ ( اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل) تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر چکی تھیں۔ گزشتہ برس ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد نومبر میں امشا رحمان کی بھی آن لائن نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد امشا رحمان نے اپنا اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔ حال ہی میں امشا رحمان نے اپنے ویڈیو لیک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو اس کے نیتجے میں پیش آنے والی مشکلات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک : سوزوکی موٹر کارپوریشن نے انڈیا میں ہونے والے ’موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2025‘ میں اپنا الیکٹرک اسکوٹر ای-ایکسس (e-ACCESS) متعارف کر دیا ہے۔ سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس‘ سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV اسکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔ یہ سوزوکی کی دیگر روایتی موٹرسائیکلوں کی طرح آرام دہ، پائیدار اور ہر لحاظ سے بااعتماد ہے۔ پرائس ٹیگ اسکوٹر کی قیمت اس کی خصوصیات کے پیش نظر کچھ بھی نہیں ۔ 2لاکھ 36 ہزار روپے کا ای اسکوٹر پائیدار اور بعد از فروخت سروس اور پارٹس کی گارنٹی کے ساتھ دست...
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی، پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی، کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ عظمیٰ بخاری...
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی کہ آٹھ فروری کو 26 نومبر جیسا راستہ اختیار کیا تو پہلے سے زیادہ سخت ردعمل آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سےناواقف ہے، پی ٹی آئی عوام میں روٹس رکھتی ہے، جسےتسلیم کرتاہوں لیکن پی ٹی آئی کی بری بات ہے کہ دوسری جماعت کی موجودگی تسلیم نہیں کرتی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دوسری بری بات ہےکہ ڈائیلاگ پریقین نہیں رکھتی، سیاسی جماعتیں جب بھی ڈائیلاگ کرتی ہے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں، میری نظرمیں سیاسی طاقتوں کوہمیشہ ڈائیلاگ کاراستہ اپنانا چاہیے پی ٹی آئی...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیرِ خزانہ میگنس برونر سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔پاکستان اور آسٹریا کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مضبوط تعلقات کو...
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی...
ملکہ کوہسار مری اور اطراف میں ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔ مری کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 16 سہولت سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ آج صبح سے دن 12 بجے تک 210 گاڑیاں مری گئیں اور 170 واپس نکلیں۔ کل اتوار کی چھٹی کے باعث شام تک مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب نتھیا گلی، ایوبیہ بڈھیار میں رات گئے سے برفباری جاری ہے۔ برفباری سے بجلی بند ہوگئی اور 5 انچ برفباری کے باعث تمام لنک روڈز بھی بند ہوگئیں۔ محکمہ جی ڈی اے نتھیا گلی مری روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ مری نتھیا گلی روڈ مکمل طور پر کھل نہیں سکی۔ گلیات کے...
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ...
حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ و پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے تعلقات امریکہ سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور انہیں اردن اور مصر جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کی ایک حالیہ تجویز نے سیاسی تجزیہ کاروں اور مشرق وسطیٰ کے رہنمائوں میں ممکنہ نسلی تطہیر کے حوالے سے بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کےایک سینئر فیلو میرٹےمبروک کے مطابق، ٹرمپ کے رابطوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے ارادوں میں “انتہائی سنجیدہ” ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر عام طور پربادشاہوں اور صدور سے دوستانہ بات چیت نہیں کرتےلیکن ٹرمپ کی طرف سے اردن کے شاہ عبداللہ کو ایک علیحدہ کال بھی کی گئی، جسے ایک واضح مطالبہ کہا جارہا ہے اور...
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ سال 2022 اور 2023 میں بھی یہی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، مگر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے منصب سنبھالنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سخت کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آ گئی تھی۔ تاہم اب ایک بار پھر یہ مافیا متحرک ہو چکا ہے اور کاروباری طبقہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ان بھتہ خوروں کو کئی حلقوں سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس میں سرحد پار سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی، مقامی بدمعاش گروہ، اور بعض ضلعی انتظامیہ...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
(تحریر: سہیل یعقوب) آج کل سنا ہے کہ ستارے لائن پر آگئے ہیں۔ اب آپ ہی بھلا بتائیے کہ وہ اسٹار ہی کیا ہوا جو لائن پر آگیا ہو۔ اس لیے وہ یقیناً ستارہ نہیں بلکہ سیارہ ہوگا۔ اس پر تصحیح کی گئی کہ ستارے یا سیارے لائن پر نہیں آئے ہیں بلکہ قطار میں آگئے ہیں۔ اب سوال یہ ہوا کہ ستارے اور سیارے میں کیا فرق ہے؟ ستارے کی اپنی روشنی ہوتی ہے کہ جس کا اخراج ہوتا ہے اور سیارہ وہ ہوتا ہے کہ جس کی اپنی روشنی نہ ہو۔ اس لحاظ سے تو واپڈا اور K الیکٹرک بھی ستارے ہوئے۔ واقعی واپڈا اور K الیکٹرک ہمارے ملک کے ستارے ہی تو ہیں اور باقی ہم سب...
سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کہ سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کر لیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔بعد ازاں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی اس بات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سیکیور کیوں ہو رہے ہیں؟ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی...
پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بوہیمیا نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے میزبان تابش کے سوالات سمیت ناظرین کے دلچسپ سوالات کے بھی جوابات دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) گلوکار سے تابش ہاشمی نے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں؟ اس پر بوہیمیا نے کہا کہ آپ مجھے راجہ کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں، گھر والے میرے مجھے راجہ کہتے ہیں، میرا اصلی نام راجرڈ ڈیوڈ ہے۔ انہوں نے بوہیمیا کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے...
فلاڈیلفیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔
اویس خان: جھنگ میں ایک شاہراہ پر ٹریفک وارڈن عابد حسین کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے...
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا...
افریقی ملک چاڈ میں تعینات فرانسیسی فوجی روانہ ہورہے ہیں انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فرانس نے افریقی ملک چاڈ میں اپنا آخری فوجی اڈا بھی مقامی حکام کے حوالے کرکے مکمل انخلا کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ خطے میں انسداد دہشت گردی کی ایک اہم قوت رہا ہے اور وہ ان آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں فرانس نے بڑی فوجی موجودگی برقرار رکھی تھی۔اس سے قبل فرانسیسی فوج نائیجر، برکینا فاسو اور مالی سے بھی انخلا کرچکی ہے۔
سوزوکی موٹرز نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر e.ACCESS کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے ایک بار ریچارج کرنے پر یہ اسکوٹر 95 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوزوکی نے اپنے گلوبل بیٹری الیکٹرک وہیکل (بی ای وی) اسکوٹر e-ACCESS کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی گلوبل ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار متعارف، گاڑی کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پائیدار اور اسٹائلش الیکٹرک اسکوٹر کو خاص طور پر شہری علاقوں کے صارفین کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اسکوٹر کے فرنٹ پر نصب ایل ای ڈی...
پانی زندگی ہے، جس کے بغیر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہمارا صوبہ سندھ بھی پانی کی قلت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے زراعت، صنعت وتجارت شدید متاثر جبکہ غربت، بھوک وافلاس اور بدامنی و لوٹ مار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال نے بھی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سندھ میں زیرزمین 90 فی صد پانی کھارا ہے، جب کہ 85 فی صد لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت دریائے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا...
![ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں](/images/blank.png)
ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
٭ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر (جرأت نیوز )سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک...
٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے ٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو ( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس...
کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
امریکی تفتیش کاروں نے دریائے پوٹومک سے امیریکن ایئر لائنز اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے ‘بلیک باکس’ برآمد کر لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سے کچھ ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی ملی ہیں جنہیں معائنے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو بھجو ا دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ...
اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ...
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع وزیراعظم شہبازشریف سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مصافحہ کررہے ہیں،چھوٹی تصاویر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقات اوردعوت پر پہنچنے پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس استقبال کررہے ہیں ڈھاکا: (انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا ان کو پورا حق حاصل ہے، اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں، انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔میڈیا کے سوال پر ان کا کہنا تھا...
ایمل ولی خان : فوٹو فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ چھین کر جنہیں دیا گیا وہ خدمت نہیں کرسکے، پہلے گائے، بھینسیں، گاڑیاں اور پھر توشہ خانہ کو بیچ دیا گیا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں 50 فیصد سے زائد نتائج جھوٹے ثابت نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔رہنما اے این پی نے کہا کہ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پیکا ایکٹ کی مخالفت کی، میڈیا کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، ہم میڈیا پر قدغن لگانے کو برداشت نہیں کریں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر...
![پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ کا اعتراف](/images/blank.png)
پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ کا اعتراف
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سے ناواقف ہے، اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، سیاستدان جب...
مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا...
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی کشمیریوں پر ظلم و تشدد کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ قابض فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں گھروں کی تلاشی لی، جہاں نہ صرف لوگوں کو ہراساں کیا گیا بلکہ خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ نام نہاد آپریشن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز کو معطل کر دیا گیا تھا جب کہ ایمبولینسوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی،...
وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی...
طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔ مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملکہ کوہسار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری کا رخ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے مری کے مقامی شہری بھی برفباری کو دیکھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور برفباری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں، محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان کیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد ہلکی برفباری شروع ہوگئی...
واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں ایک شخص دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار رہا ہے، جس سے یہ بیماری ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے اس رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین اعدادوشمار ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، کیونکہ دل کی بیماری سے مرنے والوں میں ہمارے اپنے دوست اور عزیز شامل ہو سکتے ہیں۔ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 2022 میں 941,652 امریکیوں کی اموات دل کی بیماری کے سبب ہوئیں۔ یہ تعداد کینسر، حادثات اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے...