امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ" کا نام دیا گیا ہے۔

صحافیوں کے سامنے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس کارڈ کا پہلا خریدار ہوں۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔

یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس امید کا اظہار کیا کہ 50 لاکھ ڈالر کی مالیت کے اس گولڈن ریذیڈنسی کارڈ کی آمدنی سے امریکا کا قومی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کا ایک آسان، فوری اور جدید راستہ ہوگا۔

جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا اس کارڈ کے لیے روسی ارب پتی (اولیگارکس) بھی اہل ہوں گے تو انھوں نے کہا اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت سے راہیں جدا کرلیں؛ امریکی اخبار کا دعویٰ

انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر فنڈز کی بارش کی طرح برسا دینے والے ایلون مسک نے ممکنہ طور پر امریکی صدر سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک امریکی ادارے "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کی سربراہی سے دستبردار ہونے سے متعلق اپنے رفقا کو آگاہ کردیا ہے۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ ایلون مسک نے یہ فیصلہ اپنی ساری توجہ اپنے کاروبار پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایلون مسک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

تاہم ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کردیا کہ وہ یا ان کی حکومت ایلون مسک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ اپنی جارحانہ حکمت عملی اور وفاقی حکومت میں شدید کٹوتیوں کے باعث ایلون مسک ایک متنازع شخصیت بن چکے ہیں۔ 

ایلون مسک کے مستعفی ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بزنس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ 

تاہم اب تک امریکی حکومت اور ایلون مسک نے DOGE سے دستبردار ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا: سفیر رضوان سعید
  • ٹیرف معاملہ، امریکا سے سفارتی عمل شروع کریں گے، سفیر پاکستان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان
  • امریکی صدر کا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت سے راہیں جدا کرلیں؛ امریکی اخبار کا دعویٰ
  • ویزا دینے سے پہلے امریکا درخواست دہندگان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی چیک کرے گا
  • امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ
  • امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ 
  • امریکی وزیر خارجہ کا سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم