عید کے تیسرے دن بھی موج مستی و دعوتوں کا سلسلہ عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
عید کا تیسرا دن بھی موج مستی اور دعوتوں کا سلسلہ عروج پر رہا۔
اسلام آباد میں پشتون نوجوانوں کا پشتو میوزک پر رقص کیا تو وہاں موجود دیگر افراد بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
مری میں بھی سیاحوں کا رش رہا اور سیاحتی مقام کی سیر کےلیے 40 ہزار گاڑیاں پہنچ گئيں جبکہ سوات کے سیاحتی مقامات پر بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے عید کا دن پارکوں میں گزارا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عید میلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔
سندھ میں کینجھر جھیل پر سیاحوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کےلیے پہنچی، سیاح اپنے ہمراہ بریانی اور تکے ساتھ لائے اور ڈٹ کر کھانا کھایا، پھر جی بھر کے سوئمنگ کی۔
دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی چھٹی گزاری، تھرپارکر میں ہندو کمیونٹی نے مسلمانوں کے گھر گھر جاکر عید کی مبارک بادی دی اور مٹھائی کا تحفہ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دوسرا دن، مزیدار کھانے، میل ملاقاتیں، موج مستی، سیر و تفریح
فائل فوٹومزیدار کھانے، میل ملاقاتیں، موجی مستی اور سیر و تفریح عیدالفطر کے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔
میٹھی دن کے دوسرے دن گھروں میں کہیں کڑھائی اور بریانی تو کہیں قورمے اور باربی کیو کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔
کل کے میزبان آج بنیں گے مہمان اور دعوتوں کے بہانے سب مل کر بیٹھیں گے، بچے بھی اور عیدی بٹوریں گے، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی رونقیں بھی بڑھیں گی۔
صبح لاہور، کراچی پشاور اور مختلف شہروں میں ناشتے کی دکانوں پر رش رہا، شہریوں نے نان چنے، حلوہ پوری، پائے اور نہاری کا مزہ لیا، چائے اور لسی سے لطف دوبالا ہوگیا۔