حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔ حماد اظہر کے مطابق جب انہوں نے عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے، کیونکہ ان کے اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو جون 2024ء میں منتقل کیے جا چکے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے حلقے کی تنظیم بھی ان کی مشاورت یا مرضی کے بغیر بنائی گئی۔حماد اظہر نے بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اب وہ تیسری اور حتمی بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں لیکن بطور کارکن اپنے قائد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اعظم سواتی نے انہوں نے
پڑھیں:
بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ راولپنڈی: سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا ، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی سے ملنے آیا ہوں،ہم نے عمران خان کو ہر صورت میں جیل سے نکالنا ہے،وزیراعلیٰ کےپی کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔
اعظم سواتی نےکہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے تواسپیکرکے پی کومستعفی ہوجانا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنیداکبر کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں، سردارخان اور اکرام اللہ پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کریں گے،پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔
اُن یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی جھگڑا موجود نہیں ہےجبکہ چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔