بابراعظم، کیا دوپٹہ پیکو کے لیے دیا ہوا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن ’خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا ‘ منٹ گرین کرتا اور پاجامہ پہننا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور فینز نے اس بات پر بابر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘
بابر اعظم جن کے کبھی اپنے چوکوں چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچے رہا کرتے تھے اب کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ان کو ایک نئے معاملے کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی کرکٹر نے عید کے روز منٹ گرین کڑھائی والا کرتا اور پاجامہ زیب تن کیا جو بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خواتین کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔
بابر اعظم نے عید کے دن اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم آپ کا لباس دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آپ نے دوپٹہ پیکو کرانے کے لیے دیا ہے ہوا ہے‘۔
مزید پڑھیے: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سعود شکیل کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
بابر اعظم کے لیے ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ تھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو‘۔
“بابراعظم کیا دوپٹہ پیکو کرانے دیا ہوا” pic.
— Amna Kousar (@AmnaKousar9) April 2, 2025
ایک صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟
ایک صارف نے لکھا کہ ’بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائے گا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہ پہنا کریں‘۔
مزید پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی
لیکن اس موقعے پر بابر اعظم کے ایک فین بھی سامنے آگئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعطم کے لباس پر تنقید بابر اعظم بابر اعظم ٹرولنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بابر اعطم کے لباس پر تنقید بابر اعظم ٹرولنگ بابر اعظم کے ایک صارف نے نے لکھا کہ کے لیے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی، عمران خان کا انکار
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025ئ)بشریٰ بی بی نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے انکار،پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی گزشتہ روز خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے اس دوران عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری لیکن بشریٰ بی بی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی۔اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔کل اعظم سواتی کوجیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔(جاری ہے)
اعظم سواتی نے جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی تھی لیکن عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز اعظم سواتی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایاتھا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ بھی بتایا تھا کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں۔عمران خان کو یہ بھی بتایا تھاکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا خصوصا پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی تھی ۔میں نے پنجاب کے معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیااور انہیں بتایا کہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے۔ علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں تھے۔