واشنگٹن:

صدر ٹرمپ نے دُنیا کے بیشتر غریب اور امیر ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کئے وہیں ایسے علاقوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا جہاں دور دور تک کوئی انسانی آبادی نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہرڈ اور میک ڈونلڈ جزائر سے آنے والی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جزائر آسٹریلیا کا حصہ ہیں اور انٹارکٹیکا کے کسی بھی دوسرے علاقے کے مقابلے میں قریب واقع ہیں، تاہم یہ مکمل طور پر غیر آباد ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا عالمی تجارت پر بڑا فیصلہ، یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد

اس کے علاوہ امریکی صدر نے ناروے کے دور افتادہ علاقوں سلوبارڈ اور جان میئن کی مصنوعات پر بھی 10 فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں ایک نیا رخ ہے، لیکن قطب شمالی سے بھی زیادہ دور ان علاقوں سے برآمد ہونے والی اشیاء کے بارے میں ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کون سی مصنوعات ان علاقوں سے امریکہ میں درآمد کی جاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انسان تو انسان پینگوئنز بھی ٹرمپ کے ٹیرف سے محفوظ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیرف سے کرۂ ارض پر شاید ہی کوئی جگہ محفوظ رہی ہوگی کیوں کہ وہ اس میں جزائر بھی شامل ہیں جہاں انسان بھی آباد نہیں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی 10 فیصد ٹریف عائد کردیا ہے جو کہ قدرتی طور پر پینگوئنز کا محفوظ مسکن ہیں اور یہاں ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں۔

انٹارکٹیکا کے قریب واقع آسٹریلیا کے زیر انتظام ان جزیروں میں انسانی آبادی بھی نہیں اور آخری بار 10 سال قبل کوئی انسان گیا تھا۔

علاوہ ازیں آسٹریلوی بیرونی علاقوں کوکوس آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی 29 فیصد تک ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

جس پر آسٹریلوی وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جیسے بڑے ملک کو آخر ان چھوٹے اور غیر آباد جزیروں سے کس قسم کا تجارتی خطرہ ہوسکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ نے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے لیے امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کر لی
  • انسان تو انسان پینگوئنز بھی ٹرمپ کے ٹیرف سے محفوظ نہیں
  • ٹرمپ کے نئے محصولات ’عالمی معیشت کے لیے دھچکا‘، یورپی یونین
  • صدر ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟
  • ٹرمپ کا بڑے پیمانے پر عالمی ٹیرف کا اعلان، پاکستان بھی متاثر
  • امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہ کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی: ملیحہ لودھی
  • ٹرمپ کی تجارتی جنگ تیز، دنیا بھر کی درآمدات پر جوابی ٹیرف، پاکستان پر 29 ، بھارت پر 26 فیصد ٹیکس
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان
  • امریکی صدر کا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان