2025-04-19@04:38:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2047
«بھی نہیں دیا»:
(نئی خبر)
فلسطین کی آزادی پسند تحریک حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں طاقت اور فضائی حملے جاری رکھے گئے تو یرغمالی تابوتوں میں واپس آئیں گے۔ حماس نےاپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم قبضے میں رکھے گئے اسیروں کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن اسرائیل کی جارحانہ بمباری سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، اگر اسرائیل جنگ جاری رکھتا ہے تو یرغمالی تابوتوں میں واپس آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی مذمت، اقوام متحدہ کا امداد کی فراہمی بحال کرنے پر زور دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یرغمالیوں کو...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت اور حزب اختلاف کو خاص مقام حاصل ہے لیکن یہاں حزب اختلاف کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سنگین الزام لگاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ جب بھی وہ ایوان زیریں میں کچھ بولنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو ان کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بات اس لئے کہی کیونکہ جب وہ ایوان زیریں میں بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان کے بولنے سے پہلے کارروائی کو ہی ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کو ایوان کے ضوابط پر عمل کرنے کی نصیحت دی تھی۔ ذرائع کے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر برطانیہ کی پابندی کل سے موضوع بحث ہے، اور اس پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کچھ سنجیدہ ابہام آچکے ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق 20 مارچ 2025 کو یوکے ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر لگائی گئی پابندی کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ 25 مارچ کو با ضابطہ اعلان متوقع تھا، تاہم برطانوی حکام کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک آؤٹ سورسنگ ٹیم UKSAFTY COMMITTEE نے سیفٹی...
پٹنہ کے گردنی باغ میں بل کے خلاف مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکن اس بل کی مخالفت میں جمع ہوگئے ہیں، احتجاج میں سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج پٹنہ سے ملک گیر تحریک شروع ہوگئی ہے۔ پٹنہ کے گردنی باغ میں احتجاج شروع کیا گیا ہے۔ مسلم تنظیموں کے سربراہان اور کارکنوں کے علاوہ ہزاروں لوگ یہاں جمع ہیں۔ آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو اور تیجسوی یادو اس احتجاج میں شریک ہوے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی...
اپنے ایک تجزیے میں فارن پالیسی کا کہنا تھا کہ انصار الله کے پاس بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حامل اسلحہ اور قابلیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز میگزین فارن پالیسی نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا کہ یمن ایسا ملک نہیں جس پر امریکہ، عسکری حملے کر کے کنٹرول کر لے یا اسے اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کرے۔ مذکورہ میگزین نے اعتراف کیا کہ مقاومتی گروہ "انصار الله" سیاسی لحاظ سے ایران کی طرح مستقل ہے۔ دونوں کے درمیان فلسطین کی حمایت میں امریکہ و اسرائیل سے مقابلے کے لئے ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے خلاف حوثیوں کا چیلنج ایک بار پھر...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2022 سے ٹی20 فارمیٹ میں 10 دو طرفہ سیریز کھیلیں اور ان میں سے صرف 2 میں کامیابی ملی، اور مزے کی بات یہ کہ ان میں سے ایک آئرلینڈ کے خلاف اور دوسری زمبابوے کے خلاف ملی ہے۔ ہم نے یہ تو سنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر اب ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ جناب ہار، ہار بھی کھیل کا ہی حصہ ہے اور اس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا۔ جب چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تو ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم نے ایک ’نئے آپریشن‘ کی بات سنی۔ چونکہ مریض کے اس سے پہلے بھی...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے پاکستان، چین، ایران، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔روز نامہ جنگ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بلیک لسٹ میں شامل کمپنیوں میں 50 سے زائد چینی کمپنیاں بھی ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں، متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4، 4 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی عائد کی گئی کمپنیوں میں چین کی معروف کلاوڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی کمپنی انسپر گروپ کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔انسپر گروپ کی کمپنیوں کے علاوہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکہ نے پاکستان سمیت چین، متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں امریکی پابندی کی ذد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور چار متحدہ عرب امارات سمیت ایران، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنی بھی شامل ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکومت کا دعوی ہے کہ جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ امریکہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔ 2021 میں...
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔ 2021 میں بھی امریکا...
امریکا نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025) امریکہ نے پاکستان ،چین سمیت دیگر ممالک کی 70کمپنیوں پربرآمدی پابندی لگا دی،ان کمپنیوں پرقومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کرنے پر پابندیاں لگائی گئیں،برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور چار متحدہ عرب امارات سمیت ایران، تائیوان، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنی بھی شامل ہیں۔امریکی حکومت نے پابندیاں لگانے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہیں...
بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر کے...
لاہور: پنجاب آرٹس کونسل نے عیدالفطر کے موقع پر تھیٹر میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز کی جانب سے تھیٹر مالکان، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تھیٹرز میں اخلاقی ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے کلچرل رپورٹرز کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد تنویر ماجد نے کہا کہ تھیٹرز میں فحاشی اور غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس مقصد کے...
مارچ کا مہینہ دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اور میں ہمیشہ اس موقعے پر عورتوں کی جدوجہد قربانیوں اورکامیابیوں کو یاد کرتی ہوں۔ ہر سال یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عورتوں نے اپنے حقوق کے لیے کتنی محنت کی ہے اورکتنی رکاوٹوں کو عبورکیا ہے، مگر اس بار میرے لیے یہ مہینہ کچھ خاص ہے۔ میں یہ سب اس خوشی میں لکھ رہی ہوں کہ سنیتا ولیمز خلا میں نو مہینے پھنسے رہنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آچکی ہیں۔ ان کا آٹھ دن کا مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے طویل ہوگیا تھا مگر انھوں نے نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر یہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں زمانہ کہتا ہے کہ وہ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ بن جاتی ہے، دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیم کو ہراتی اور چھوٹی سے چھوٹی ٹیم سے ہار جاتی ہے، اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزرنے والی قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد دورئہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین کارکردگی سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کے بعد سیریز گنوا دی۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کر کے امید قائم کی لیکن چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے 220 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 105 رنز پر ہی ڈھیر ہو جانا افسوسناک رہا، پاور پلے کے 6 اوورز میں...
اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ حتی اپنے اتحادیوں سے بھی بھتہ لینا شروع ہو گیا ہے۔ امریکی صدر نے تمام تر سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ٹرمپ نے کہا: "میں ہر قیمت پر اسے حاصل کر کے رہوں گا۔" اسی طرح ٹرمپ نے ڈنمارک حکومت کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ امریکہ کے مطالبات نہیں مانتا تو اس کے خلاف زیادہ سخت اقدامات انجام دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے ڈنمارک کو خبردار کیا ہے کہ اس کی درآمدات پر ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا: "آپ کے پاس بہت قیمتی زمین ہے اور افسوس کی بات ہے اس...
{براہ کرم اس مضمون کی بہتر تفہیم کے لیے اسے زباں فہمی نمبر98:’’رُہتکی،رانگھڑی یا ہریانوی (یعنی کھڑی بولی): اردو کی ماں؟‘‘تحریر: سہیل احمد صدیقی، مشمولہ روزنامہ ایکسپریس سنڈے میگزین ، مؤرخہ 23مئی 2021ء سے ملا کر پڑھا جائے جو مندرجہ ذیل ویب سائٹ ربط پر آن لائن دست یاب ہے: https://www.express.pk/story/2180772/rhtky-rangry- ya-hryanwy-yany-kry- wly-ardw-ky-man-2180772} خاکسار نے اپنے ہریانوی سے متعلق گزشتہ کالم میں بعض باتیں تفضیل سے بوجوہ بیان نہیں کیں۔ ہریانوی کے ناموں میںدیگر کے علاوہ،بانگڑواورجاٹو بھی شامل ہیں۔محولہ بالا گزشتہ کالم میں یہ نکتہ بیا ن کیا تھا کہ اس زبان کے کسی ایک نام پر اکثریت کااتفاق نہیں ہوسکا ہے۔تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ اس باب میں بہت پیش رفت ہوچکی ہے اور پاکستان میں ہریانوی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان ملک کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے عدالت میں پیش کیا اور ان کی طرف سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر اینکرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرحان ملک صحافی ہیں جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویڈیوز دیکھائی جائیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ یوٹیوب چینل ہے رفتار کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے ایک متنازع فلٹر کو ایپلیکیشن سے ہٹا دیاجو صارفین کی تصاویر کو اس طرح تبدیل کرتا تھا کہ وہ زیادہ وزنی نظر آئیں۔ اس فلٹر کو استعمال کرنے والی زیادہ تر ویڈیوز کا انداز ایک جیسا تھا، پہلے صارف کی اصل، بغیر ترمیم کی گئی تصویر دکھائی جاتی، پھر ‘چبی فلٹر‘ آہستہ آہستہ اس کی جسمانی ساخت میں تبدیلی لاتا، اور پس منظر میں امریکی گلوکارہ ڈوچی کا گانا ‘Anxiety‘ بجتا۔ جب ان ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے ‘باڈی شیمنگ‘ یعنی جسمانی ساخت پر شرمندہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘یہ ٹرینڈ لوگوں کو...
برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان کیلئے چرچ میں دعائیہ سروس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے چرچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور دعائیہ سروس بھی منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابل فخر لمحات ہیں کہ پاکستان کا پرچم ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا گیا۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ تقریب سے پاکستان اور برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں۔شاہی تقریبات کا مرکز سمجھا جانیوالا ویسٹ منسٹر ایبے چرچ 1065 میں تعمیر ہوا تھا، یہ چرچ برطانیہ کے...
بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیانس اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور واضح تھا: چین اور امریکہ کے...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا، انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگر صاحب شاید اسی کام کے لیے آئے ہیں، ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر...
اسلام آباد ہائیکورٹ پر ایک عرصے سے جلالی کیفیت طاری ہے۔ اِس کیفیت کا ارتعاش، شہرۂِ آفاق چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہی محسوس کیا جارہا تھا۔ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ اِس ارتعاش کا سبب کیا تھا جو پہلے اضطراب اور پھر اشتعال کی شکل اختیار کرگیا۔ تحقیق وجستجو کرنے والے صحافی اور معاملات کو گہری نظر سے دیکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ اِس کیفیت کا کچھ نہ کچھ تعلق تحریکِ انصاف کے بانی اور قائد، عمران خان کی گرفتاری، قید اور اُن پر بنے گوناں گوں مقدمات سے ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کا رویہ اُن کے بارے میں ہمیشہ نہایت مشفقانہ ،ہمدردانہ بلکہ عاشقانہ رہا۔ پہلی گرفتاری کے فوراً بعد جب سرِشام خصوصی عدالت لگی اور حکم...
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں...
معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے...
نیشنل عوامی پارٹی یعنی نیپ جمہوریت پر شعوری طور پر یقین رکھنے والی واحد سیاسی جماعت تھی جس نے مشرقی اور مغربی پاکستان کو سیاسی بندھن میں باندھا ہوا تھا۔ مغربی پاکستان میں اس جماعت نے پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا تھا۔ ولی خان، میر علی تالپور، میاں افتخار الدین، عطااللہ مینگل، عبدالصمد خان اچکزئی حاکم علی زرداری، رسول بخش پلیجو اور گل خان نصیر جیسے اونچے قد کاٹھ کے لوگ اس پلیٹ فارم پر کھڑے تھے۔ 70 کے انتخابات ہوئے تو پختونخوا اور بلوچستان میں نیپ حکومت بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔ ایک رات عراقی سفارت خانے پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کہا گیا یہ اسلحہ دو صوبوں کو ملک...
18 مارچ 2025 کو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے لیے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہو گا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد یہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اسی اجلاس میں جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آرمی کے جواب گورننس کی ناکامی کی وجہ سے جانوں کی قربانی دے رہی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اسی اجلاس سے پی ٹی آئی کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور سردار اختر مینگل نے بائیکاٹ کیا تھا۔ سیکیورٹی کے اہم ایشو پر سیاسی تقسیم یہ بتانے کو کافی ہے کہ عدم اتفاق کی اس حال...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ آپ نے صحیح کہا کہ گورنمنٹ کو ہی پہل کرنا ہوتی ہے، ہم انیشیٹیولے رہے ہیں، یہ جو نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہے یہ بھی ہم نے بلایا یہ ایک اوپرچیونٹی تھی پی ٹی آئی کے لیے کہ وہ تشریف لاتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ڈائیلاگ دیکھے ہیں اور یہ بھی دیکھا کہ اس سے فائدہ پہنچتا ہے، رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) کامران مرتضٰی نے کہا کہ حکومت اگر سچے دل سے چاہے تو میرا خیال ہے کہ یہ راضی ہو بھی سکتے ہیں، کوئی ایسا ایشو نہیں ہے، عمران خان صاحب کو...
عشائیہ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام سے جھوٹ بولتے رہے مگر صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔ جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس کو بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو سب سے بڑی شکست، نیوزی لینڈ نے چوتھا میچ 115 رنز سے جیت لیا پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری محمد عباس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی، اور پھر وہ فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، وہ ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے صاحبزادے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن...
بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے...
معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے جبکہ آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریبا 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتا ہے۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی)میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے آپ کی محنت...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے جب کہ آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتا ہے۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے آپ کی محنت کی بدولت زراعت ترقی کرے گی، آلو کے بیچ سے متعلق جمہوریہ کوریا کے تعاون سے ادارہ قائم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ ناممکن ہے کہ عمران کوئی معافی مانگیں گے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پا گیا ہے، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو لوگ ملاقاتیں کریں گے وہ باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں کہا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ڈال کر کھاتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دروان اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ ’مجھے میٹھا بہت پسند ہے اس لیے میں بریانی میں زردہ یا فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘۔ حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر مانی بھی اس عادت پر حیران رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کر لیتی ہو؟ اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟‘ View this post on Instagram A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) انٹرویو کے دوران میزبان نے حیرت کا اظہار...
عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی تھی۔ اس حوالے سے ایمل ولی خان کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں ہے، اپنی قوم اور پختون سرزمین کے حق اور امن کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ اس فیصلے پر مجھے کوئی دکھ نہیں ہے۔ ایمل ولی کے مطابق جب بھی تاریخ میں اس...
مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کافی عرصہ بعد اس ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اس میں بھی میاں نواز شریف شرکت نہیں کر سکے۔ ترکیہ کے صدر طیب اردوان جب پاکستان میں 2 دن کے دورے کے لیے اسلام آباد آئے تو میاں نواز شریف اس وقت بھی ان سے ملنے نہیں جا سکے۔ جب طیب اردوان سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی تو اس وقت انہوں نے اپنے والد کی طرف سے سلام دیا اور بتایا کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کو ملنے نہیں آسکے۔ چند روز پہلے جب قومی سلامتی کمیٹی...
بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس ،محکمہ داخلہ ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ عمران ہاشمی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی جاوید شیخ سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف 20 سال کے تھے اور چونکہ وہ ہم عمر نہیں تھے اس لیے کبھی دوست نہیں رہے اور نہ ہی ان کے بے تکلفانہ تعلقات تھے۔ جاوید شیخ کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کے الزام پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کچھ بھی یاد نہیں ہے اور ان سے متعلق جو گفتگو کی جا رہی ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن...
عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ آج انہیں جہان فانی سے رخصت ہوئے 8 برس بیت چکے ہیں مگر پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات آج بھی ہر کسی کے ذہن میں نقش ہیں۔ عبدالستار ایدھی کو عوام کی جانب سے آج بھی بہت عزت سے نوازا جاتا ہے لیکن ایدھی صاحب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کسی نے پان کھا کر ان کی تصویر پر تھوک دیا ہے۔ جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )یونیورسٹی آف سڈنی نے سیارہ زحل کو 128 نئے چاند ملنے کا انکشاف کیا ہے انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے تائیوان کی اکیڈیمیا سینیکا میں ایڈورڈ ایشٹن کی سربراہی میں فلکیات دانوں کی ایک ٹیم کی ان دریافتوں کو تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ سورج سے چھٹے نمبر پر موجود اس سیارے کے چاندوں کی کل تعداد اب 274 ہو گئی ہے جو نظام شمسی کے کسی بھی سیارے کے مقابلے میں زیادہ ہے.(جاری ہے) یونیورسٹی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے چاندوں کو دیکھا کیسے جاتا ہے اور یہ پہلے کسی کو نظر کیوں نہیں آئے؟ کیا مشتری...
ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ...
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی منفرد کھانے کی پسند کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بریانی میں نہ صرف زردہ بلکہ فروٹ چاٹ بھی ملا کر کھاتی ہیں۔ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے اداکارہ کی یہ گفتگو ایک انٹرویو کے دوران سامنے آئی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنی کھانے کی عادات پر بھی روشنی ڈالتی نظر آئیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بریانی کس طرح کھانا پسند کرتی ہیں تو انہوں نے حیران کن جواب دیا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر...
اقبال ؒ نے کہا تھا’’ جدا ہودیں سیاست سے رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ ہم نے دیکھ رہے ہیں، بھگت رہے ہیں ، آج سے نہیں پون صدی سے ۔ ابوالکلام نے تو کسی اور تناظر میں کہا تھا کہ’’ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا ‘‘ہم جس سیاست سے مسلسل ڈسے جارہے ہیں ، اس کی آنکھ میں شرم اور زبان وکردار میں حیا بھی باقی نہیں رہی ، ورنہ اس قدر سفاک بھی کوئی حکمران ہو سکتا ہے کہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوام کا مذاق اڑائے کہ ’’جانتے ہیں ، ان پر بڑا بوجھ ہے ، لیکن ہمارے پاس ان کے لئے کوئی ریلیف نہیں ۔‘‘ اور عین اسی دن گشتی مراسلے کے ذریعے کابینہ خود اپنی تنخواہوں...
اگر گلیشیئر موجودہ رفتار سے پگھلتے رہے تو رواں صدی کے دوران بہت سے خطوں میں ان کا وجود مٹ جائے گا، جس سے میدانی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار گرین لینڈ اور انٹارکٹکا (قطب جنوبی) میں برف کی تہیں اور دنیا بھر کے گلیشیئر دراصل کرہِ ارض پر تازہ پانی کے 70 فیصد ذخائر ہیں۔ ان کی صورتحال سے موسمیاتی تبدیلی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ مستحکم موسمیاتی حالات میں ان کا حجم تبدیل نہیں ہوتا جبکہ بڑھتی حدت کے نتیجے میں یہ برف پگھلنے لگتی ہے۔ گلیشیئر 9,000 ارب ٹن سے زیادہ برف کھو چکے...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
افتخار گیلانی جیسے جیسے مسلمانوں کو 2014 کے بعد سیاسی طور پر بے وزن کر دیا گیا ہے ، دہلی کی افطارپارٹیاں بھی قصہ پارینہ بن گئی ہیں۔ ہندوستان میں اس تناظر میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا مسلمانوں کو واقعی سیاسی اچھوت بنایا گیا ہے اور کیا جو پارٹیاں مسلمانوں کے حقوق یاان کی تقریبات میں شرکت کریں گیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے ؟ابھی حال ہی میں ہندوستان کے شمالی اتراکھنڈ صوبہ کے ہری دوار کے ایک کالج میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلم طلبہ کی طرف سے منعقد افطار پارٹی کو درہم برہم کردیا۔ بعد میں پرنسپل نے بھی مسلم طالبعلموں کوافطار کے وقت کھانا لانے اوراس کودیگر طلبہ کے ساتھ ساجھا کرنے پر پابندی عائد...
22 مارچ کو دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ رواں برس اس کا موضوع ’پانی امن کیلئے‘ ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جہاں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے اور یہاں صاف پانی کی عدم دستیابی بھی بڑا مسئلہ ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ذوہیب بٹ ( چیف انجینئر ، ڈی جی پنجاب صاف پانی اتھارٹی) لاہور میں پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن راجن پور، ڈی جی خان و دیگر علاقوں...
اسلام آباد: میڈیا مینجمنٹ اورنشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور پیشہ وارنہ خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار ممتاز میڈیا ایگزیکٹو سرور منیر راؤ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے سنیئر صحافی کالم نگار سرور منیر راو کوتمغہ امتیاز سے نوازا۔ صدر مملکت نے سرور منیر راؤ کیساتھ مصافحہ کیا اور انہیں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ سرور منیر راوٴایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ...
NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، کچھ عناصر دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج تقریب میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 50 سے زیادہ افراد میں ایوارڈز...
کراچی: مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ بڑھنے کا وظیفہ بتادیا۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایک شہری نے ملازمت میں ترقی کے حوالے سے سوال کیا اور بتایا کہ وہ ہر اعتبار سے مکمل ہیں مگر انہیں ترقی نہیں مل پارہی۔ یہ سوال میزبان جویریہ سعود نے پڑھ کر سنایا جس پر مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر کام اچھے انداز سے کررہے ہوتے ہیں مگر ارد گرد کے لوگ آپ کی ترقی کی رکاوٹ میں حائل ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے وظیفہ بتایا کہ ’یا ذوالجلال والکرام‘ روزانہ 313 بار پڑھنا...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔ ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکشی کے علاوہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے سبب بھی مشہور ہیں اور گزشتہ ایک سال سے وہ رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بن کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے جڑی رہتی ہیں۔ رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں۔ رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی گئی ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پوری، پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی...
امریکہ نے سراج الدین حقانی پر 10 ملین ڈالر کا انعام ختم کر دیا: طالبان کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز مریکا نے سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماؤں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سراج الدین حقانی کی تصویر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتی، تاہم اتوار کے روز بھی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی ویب سائٹ پر...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ بلوچستان...
غزہ: اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ادھر یمن پر امریکی حملے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ نجی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اس لیے میں بریانی میں زردہ بھی مکس کرلیتی ہوں اور فروٹ چاٹ بھی ڈال کر مزے سے کھاتی ہوں۔ حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی بھی ان کی اس انوکھی عادت پر حیران رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ قلات اور نوشکی میں دہشت گردی، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق، بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال، ماہ رنگ سمیت کئی رہنما گرفتارکوئٹہ، قلاتکو بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی......
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے شہباز شریف کے پاس اختیار ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرسکیں. نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےعمران خان پر کڑی تنقید کی، رانا ثنا اللہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو جیل میں کوئی سہولت نہیں مل رہی یا ان پر مقدمات درج ہورہے ہیں تو وہ بھی ہماری وجہ سے، جن چیزوں پر بانی پی ٹی آئی کو اعتراض ہے کیا ہم اُن کے بھی ذمہ دار ہیں؟ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے راثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گھمنڈہے کہ وہ بہت مقبول...
امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ امریکا سکستھ جنریشن فائٹر طیارہ بنائے گا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس طیارے کا نام ’ایف-47‘ ہوگا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایف-47 ایک ایسا طیارہ ہوگا جس کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی اور دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، اس طیارے کی رفتار، گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت اور دیگر خصوصیات کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ اس طیارے کی تیاری کا کنٹریکٹ امریکی کمپنی بوئنگ کو دیا جا رہا ہے۔ ابھی تک اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، انہیں خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی کہ اس میں کیا کیا خصوصیات...
اقوام متحدہ کے 5 کارکن بھی جاں بحق ،اسرائیلی فوج نے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا غزہ میںپناہ گزین شہریوں میںتقسیم کے لئے صرف 6 دن کا آٹا رہ گیا ہے،، اقوام متحدہ کی وارننگ غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری سے 59 فلسطینی شہید ہوگئے ،اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔اسرائیلی فوج نے رفح...
اسلام آباد: رہنماپاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جہاں تک دہشتگردی کا سوال ہے اس پر کوئی دو رائے ہو نہیں سکتیں یہ ملک کے وجود کے لیے خطرہ ہے، یہ ملک کے وجود پر ایک وار ہے اس کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے، جو بھی معتبر مدد پاکستان تحریک انصاف دے سکے گی جس کا ہم نے بارہا اظہار بھی کیا ہے اور وہ ہم کرتے بھی رہے ہیں اور وہ ہم کرتے رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی خان صاحب کی رہائی کو کسی چیز کے ساتھ نہیں جوڑا اور نہ ہی خان صاحب ہمیں ایسا کرنے...
بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو دنیا بھر میں انصاف کا عالمی نگہبان سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ واقعات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ ادارہ بھی طاقتور ممالک کے زیر اثر ہے۔ ICC کے فیصلے اگرچہ کاغذ پر انصاف کا تاثر دیتے ہیں مگر حقیقت میں یہ عدالت کمزور ممالک کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا آلہ بن چکی ہے جب کہ طاقتور ممالک کے سربراہان کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے، چاہے ان پرکتنے ہی سنگین جرائم کے الزامات کیوں نہ ہوں۔ فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی گرفتاری اس کی تازہ مثال ہے۔ انھیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں دی ہیگ (The Hague) لے جایا گیا ہے۔ ان پر الزام...
اب اگر حقیقتوں کا ادراک نہ کیا گیا اورغلط فہمیوں کا لبادہ اوڑھے آگے چلتے گئے، تو نہ صرف منزل مزید دور چلی جائے گی بلکہ شاید ہم اپنی متعین راہوں سے بھی بھٹک جائیں۔ یہ ملک جن لوگوں نے بنایا وہ کہیں پیچھے رہ گئے اور یہ مل گیا اس اشرافیہ کو جو بہت ہی پسماندہ سماجی و معاشی پسِ منظر رکھتی ہے۔ سیاسی زبان میں جن کو ہم کہتے ہیں وڈیرے، پیر، نواب، سردار اور چوہدری۔ مسلم لیگ کی قیادت کی جڑیں اس خطے میں نہ تھیں جہاں آج پاکستان ہے لٰہذا ابتدائی دو دہائیوں میں ہی یہ ملک اور مسلم لیگ ان کے ہاتھوں سے نکل گئے۔ یہ ریاست تب زیادہ کمزور ہوئی، جب یہاں سکندر مرزا...
بلوچستان کے حالات بہت سنگین ہیں ، اس کا ادراک دیگر صوبوں کے لوگوں کو بہت زیادہ نہیں ہوسکتا۔جو وہاں کے حالات کو جانتے ہیں، وہ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس وقت بلوچستان میں حالات کیا ہیں۔بلوچستان محض ایک صوبائی نہیں بلکہ قومی فریم ورک میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے فیصلہ ساز بلوچستان کو صوبائی فریم ورک میں دیکھ رہے ہیں جو حالات کو مزید سنگین بنا رہا رہا ہے۔بلوچستان کا مسئلہ محض امن وامان کا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی جیسے سنگین بحران کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ابھی تک ہماری پالیسی...
’’ باجی… ‘‘ لمبی سی سر کے ساتھ کسی نے مجھے مخاطب کیا تھا۔ میں نے پلٹ کر سوالیہ نظر سے دیکھا۔ سر تا پا برقعہ نما لباس میں ملبوس، آواز سے نوجوان لڑکی محسوس ہوئی تھی مگر دل میں خیال آیا کہ وہ اس بھیس میں لڑکا بھی ہو سکتا تھا۔ باجی!!! کہنے کا انداز بھی بھکاریوں جیسا مخصوص انداز تھا۔ ’’ باجی مجھ سے کنگھی خرید لیں، دو دن سے میرے ہاں چولہا نہیں جلا ہے۔‘‘ ظاہر ہے کہ چولہا جلانے والی گھر میں نہ ہو گی تو چولہا کیونکر جلے گا۔ ’’ پہلے مجھے یہ بتائیں بیٹا کہ آپ یہاں داخل کیسے ہوئیں؟‘‘ مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ اس قسم کی gated اور walled سوسائٹی...
سٹی42: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے منگچھر میں چار مزدوروں اور نوشکی میں چار پولیس جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کے روز صوبہ میں ہونے والے دہشتگردی کے دو واقعات میں آٹھ روزہ داروںں کے شہید ہو جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا، رمضان کے مغفرت کے عشرہ میں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے والے آخرت میں تو جہنم میں جائیں گے ہی، ہم ان پر اور ان کے سہولت کاروں پر زندگی کو بھی جہنم بنا دیں گے۔ نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے اور منگچھر میں4 نہتے مزدوروں کو شہید کرنے کی وحشیانہ کارروائی میں ملوث غداروں کو کیفر کردار...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کا مینڈیٹ بھی جعلی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق کے ساتھ صوبوں میں بھی الیکشن کو مینج کیا گیا، سیاسی لوگ ویسے ہی آپس میں لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتا، ان جماعتوں سے اختلاف کیا جو موجودہ انتخابات اور اسٹیبلشمنٹ کو تسلیم کررہی ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ نواز شریف منظر نامے سے ہی غائب ہوگئے ہیں، ان کا بظاہر کوئی بڑا کردار نظر نہیں آرہا، حالانکہ سینیئر لوگوں سے ہمیشہ بہتر کردار کی امید رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاست میں...
فوٹو: فائل سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کےلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے ذہنی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ...

دنیا کی وہ مالدار خاتون جو سونے کی دیواروں والے گھر میں رہتی ہے، جو مکیش امبانی کے انٹیلیا اور بَکنگھم پیلس سے بھی بڑا ہے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رادھیکاراجے گایکواڈ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ ترقی پسند مہارانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی بڑودہ کے اعزازی مہاراجہ اور گائیکواڑ خاندان کے شاہی اولاد سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے ہوئی ہے۔ رادھیکاراجے کا تعلق ریاست وینکانیر کے شاہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بڑودہ کے شاہی خاندان میں شادی کی۔ یہ جوڑا شاندار لکشمی ولاس پیلس میں رہتا ہے، جسے بڑودا پیلس بھی کہا جاتا ہے۔ اس محل کی قیمت تقریباً 25,000 کروڑ روپے ہے اور اسے دنیا کی سب سے مہنگی نجی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ محل برطانیہ کے بکنگھم پیلس سے چار گنا بڑا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے مقابلے میں مکیش امبانی...
بیجنگ : آسیان کے 15 ویں سیکرٹری جنرل گاؤ کم ہورن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ گاؤ کم ہورن نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آسیان چین تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہائیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد دوطرفہ تعلقات نے مضبوط رفتار اور توانائی پیدا کی ہے اور خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ کئی سالوں سے چین آسیان کی سرمایہ کاری کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ سرمایہ کاری آسیان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے آسیان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد...
اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ میں جنوبی علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے امن دستوں اور جنگبندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کسی بھی دراندازی کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہم بیروت کو دوبارہ سے آگ میں جھونکنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ جنوبی لبنان میں جو کچھ آج ہوا یا 18 فروری سے جاری ہے وہ لبنان کے خلاف جارحیت اور اس ملک کو نجات دینے کے منصوبے کو دھچکا ہے۔ جوزف عون نے کہا کہ میں جنوبی علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے امن دستوں...
جس طرح زمانے کی رفتار نہیں رکتی اسی طرح ہرزمانے میں نابغہ روزگار لوگوں کا پیدا ہونا بھی کبھی نہیں تھما جو ملک کی سیاسی اور سماجی فضا کو آلودگیوں سے محفوظ و مامون رکھنے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں ۔جن کی علمی بصیرت ،پر اعتماد شخصیت اور جرت مندانہ قیادت سے معاشرہ اور ملک مستفید ہوتا ہے ۔ایسے ہی افراد اپنے دور ہی کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئےایسے نقوش چھوڑ جاتے ہیں جو معاشرے کے ہر طبقے کے لئے روشن مینار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک شخصیت مولانا حافظ حسین احمد کی بھی تھی جو پاکستان کی دینی اورسیاسی تاریخ کے ایک اہم ستون تھے ۔ جنہوں نے محراب منبر کے ماحول میں...
لمبی عمر کا راز اچھی خوراک، صحت اور ورزش ہے۔ کہتے ہیں کہ ’’ایک اچھا دماغ ایک اچھے جسم میں پایا جاتا ہے‘‘ ،اس سے متوازن غذا کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ خوراک ویسے بھی آکسیجن کے بعد جاندار زندگی کی دوسری سب سے بڑی ضرورت ہےجبکہ خوراک کا بنیادی جزو پانی ہے۔ اگر ہمیں پینے کا قدرتی اور صاف پانی میسر ہے تو ہم یقینا زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ہمارے جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پر مبنی ہوتا ہے۔ گندے اور غیر شفاف پانی سے ہیپیٹائیٹس بی جیسی موذی بیماریاں لگ جاتی ہیں یا پھر صاف پانی بھی میسر ہو مگر خصوصی طور پر گرمیوں میں دن کو روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی نہ...
گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی کے لیے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس میں مجمع نے صاف منع کردیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آجائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کے ہر انداز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہر طرح کی نسلی تفریق کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ کئی دہائیوں کی مثبت پیش رفت کے باوجود غلامی، استعمار اور نسلی امتیاز کی زہرناک میراث اب بھی برقرار ہے۔ اس سے معاشرے خراب اور مواقع محدود ہو رہے ہیں، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں اور وقار، مساوات اور انصاف کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ Tweet...
وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ مناسب سمجھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں اس لیے وہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے:بلوچستان واقعات میں ملوث ’را‘ دہشتگردوں کی ’ماں‘ کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کا حکومت یا پارٹی سے علیحدہ کوئی کردار ہوسکتا ہے تو وہ بھی ادا...
پاکستان کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا بنیادی مقصد سماجی ڈھانچے کو توڑنا، معاشرے میں سیاسی بحران پیدا کرنا ہوتا ہے، جبکہ پسِ منظر میں دہشتگردی کا مقصد ریاست کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔ دہشتگردی ایک قابلِ مذمت عمل ہے اور اِس کی کسی صورت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے قرآنِ پاک میں فرمایا ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اُس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، اور جس نے جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کیا اُس کے لیے اور بڑی وعید ہے کہ اُس کا ٹھکانہ جہنم ہے، جہاں...
آجا نی بہہ جا سیکل تے آجا نی بہہ جا سیکل تے آجا نی بہہ جا سیکل تے پچیس برس پرانا یہ گیت آج بھی سنیں تو دل جھوم جاتا ہے۔ محبوب سے پیار کے اظہار کے لیے ابرار الحق نے سائیکل کا کیا خوبصورت استعمال کیا ہے۔ پچارو یا کرولا نہیں، گلوکار نے اپنی محبت کی کہانی آگے بڑھانے کے لیے سائیکل کا انتخاب کیا۔ سائیکل ایک ہلکی پھلکی سواری ہے، یہ یاری خوب نبھاتی ہے، نہ پیٹرول کا خرچہ اور نہ ہی چالان کا ڈر، یہ بے ضرر سواری ماحول کے لیے بھی نقصان دہ نہیں۔ سائیکل چلانے میں ایک آسانی یہ بھی ہے کہ اسے سیکھنا اتنا مشکل نہیں، عام طور پر بچوں کا بچپن اسی سواری...
ریاض احمدچودھری بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا۔مودی سرکار میں بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر...

عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لیے متحد ہونا پڑےگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیکن کوئی بھی مذاکرات عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، جب تک عمران خان جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی اصل وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر بات ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے وہاں اپنے ان کارکنوں کا معاملہ اٹھایا جو فوج کی تحویل میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کو فوجی عمارتوں میں داخل ہوئے وہ غیرمسلح تھے، اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا انہیں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگویج بھی ویسی ہی ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، پاکستانی صحافی احمد نورانی نے، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں،پاکستان کے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے بارے ایک رپورٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں، ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسے فوائد حاصل ہوئے جو قانونی نہیں تھے۔ کچھ حلقوں نے اس خبر کو آرمی چیف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کا موقع جانا، جبکہ معاشرے کے ایک طبقے نے صحافی کو خبر کے ساتھ آرمی چیف کے خاندان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پاکستان کو مزید کتنا ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کی ضرورت ہے؟ سال دو ہزار چوبیس...