سپریم کورٹ میں آج سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بنچز تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی سربراہی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عید کے بعد ہوگی
راولپنڈی:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔
عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔
اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کہ عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا آرڈر کیا تھا، میں نے گزشتہ روز جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی لیکن انہوں نے وصول نہیں کی، استدعا ہے کہ آج عدالت وہ تحریری آرڈر جاری کر دے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے بینچ کے ایک ممبر نے آرڈر لکھ لیا ہے جوں ہی میرے پاس آتا ہے دستخط کر دوں گا۔