صدر مملکت نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار سرور منیر راؤ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
میڈیا مینجمنٹ اورنشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربے اور پیشہ وارنہ خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار ممتاز میڈیا ایگزیکٹو سرور منیر راؤ کو تمغہ امتیاز سے نواز ا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے سنیئر صحافی کالم نگار سرور منیر راو کوتمغہ امتیاز سے نوازا۔
صدر مملکت نے سرور منیر راؤ کیساتھ مصافحہ کیا اور انہیں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
سرور منیر راوٴایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ راوٴ صاحب نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔
سرور منیر راو کو پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کے ساتھ انہیں کنفلیکٹ رپورٹنگ کا بھی منفرد تجربہ حاصل۔
اپنے 50 سالہ صحافتی کیریئر میں انہوں نے سی این این اور بی بی سی نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔وہ پہلے پاکستانی صحافی تھے، جنہوں نے 2003 میں براہ راست امریکہ-عراق جنگ کے محاذ سے رپورٹنگ کی۔
ان کی کتاب ”میں نے بغداد جلتے دیکھا“ اپنے وقت کی بہترین فروخت ہونے والی کتاب ثابت ہوئی۔ انہوں نے موغادیشو سے صومالیہ کی خانہ جنگی اور 1991 میں کویت-عراق خلیجی جنگ کی بھی براہ راست کوریج کی۔
سرور منیر راوٴ اپنی مصروف ترین صحافتی زندگی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے پہلو کو کبھی نظر انداز نہ کیا۔
وہ مختلف جامعات کے بورڈ آف اسٹڈیز کے رکن ہیں۔انہیں یونیورسٹی کی سطح پر میڈیا کے مضمون میں "پروفیسر آف پریکٹس" کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
سرور منیر راوٴ صاحب قومی اخبارات میں کالم بھی تحریر کرتے ہیں اور وہ گزشتہ پانچ برس سے روزنامہ ایکسپریس میں باقاعدگی سے کالم لکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کاحکم
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ مریم نوازکا ہرسرکاری ہسپتالوں میں دستیاب میڈیسن کی لسٹ آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز دستیاب میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی ہدایت کی ،سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گاوزیراعلیٰ مریم نواز کی ویٹنگ روم میں تیمارداروں کے لئےکرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم دیا ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی ،ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے،چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ، پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی،
ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق، ہیلتھ کئیر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لی
مزیدپڑھیں:کراچی: غلط انجکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار