دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
کوئٹہ، قلاتکو بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی.
وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و امن کے دشمن ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
بھارت ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا، ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے: صدر زرداری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی بے پناہ قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس آزادی کا تحفظ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے پوری قوم اور مسلح افواج ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پرپریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا نصب العین ہے جس سے ماضی میں ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور ہم نے تمام بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا۔ صدر مملکت نے تاریخی دن پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ قوم کے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ آج کے دن ہم نے قائداعظم کی قیادت میں آزادی حاصل کی اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانی دی اور خواب کو حقیقت میں بدل دیا، آج کے دن ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تخلیق کا مقصد مساوات، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر مبنی جدید فلاحی ریاست کا قیام تھا اور ہم ان مقاصد کو حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ آج کا دن منایا جا رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، تاہم صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ فوجی افسران، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اپنی نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ہم مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں اور چیلنجز سے نہیں جھکیں گے۔ ہمیں قو م کی توانائی اور صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم مشکلات سے کبھی نہیں گھبراتے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے جبکہ ہماری بہادر مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں۔ صدر مملکت نے دفاع کو مزید مستحکم بنانے، زراعت سمیت اقتصادی شعبوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ معیشت، زراعت مستحکم کریں گے اور توانائی کا تحفظ بھی کریں گے۔ صدر مملکت نے قوم کے نوجوانوں کو ’قوم کا اثاثہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں تحقیق پر مبنی تعلیم اور جدید ترین تکنیکی تربیت سے آراستہ کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کیلئے روزگار پیدا کریں گے کیونکہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی استحکام اور امن کو یقینی بنانے پر مبنی ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے بے مثال قربانیاں دینے پر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم اور بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن بھی ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی نہیں بھولے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ صدر مملکت نے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔صدر مملکت نے فلسطینیوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور ان کے حق ارادریت کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار بھی کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عزت و عظمت اور سربلندی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر پریڈ کمانڈر کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب ایک مستحکم پاکستان ، قومی یکجہتی اوروقار کا منظر پیش کر رہی ہے۔تقریب کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔شیردل، میراج، ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی کی مختلف فارمیشنز نے شاندار رفتار کے ساتھ آسمان کو چیرتے ہوئے حیرت انگیز فضائی مظاہرے کئے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کا معائنہ کیا۔انہیں صدارتی سلامی دی گئی جبکہ قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔صدرمملکت روایتی صدارتی بگھی میں گھوڑوں پر سوار اپنے محافظوں کے ساتھ پنڈال پہنچے تھے۔اس موقع پر فوجی بینڈ نے قومی ترانوں پر مبنی موسیقی کی شاندار دھنیں بھی پیش کیں۔