Islam Times:
2025-03-25@23:48:30 GMT

پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، کاشف سعید شیخ

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، کاشف سعید شیخ

عشائیہ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام سے جھوٹ بولتے رہے مگر صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا، حکومتیں احتجاج نہیں بلکہ اقدامات کرتی ہیں، اگر واقعی پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ مخلص ہے تو فوری طور پر وفاقی حکومت سے علیحدگی، صدارت سینٹ وزراءاعلیٰ گورنر شپ سے مستعفی ہوجائیں، حکومت کے مزے بھی لوٹیں گے اور مخالفت کی ڈرامے بازی بھی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، احتجاج تو بے اختیار اپوزیشن کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا کینال مخالف بیانات اور احتجاج فیس سیونگ اور مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات تشویشناک ہیں کینال بناکر سندھ کو بھی بغاوت پر مجبورکیا جارہا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں عید کے بعد عوامی تحریک چلائے گی، جس میں لانگ مارچ اور گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے بھی شامل ہیں، حکمرانوں کی نااہلی و غلط پالیسوں کی وجہ سے پورا ملک بدامنی اور سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، دریائے سندھ پر کینال بنانے سے لیکر کارونجھرپھاڑ کی کٹائی اور سندھ میں ڈاکو راج تک پیپلز پارٹی سہولتکاری کا کردار ادا کرہی ہے جس کو تاریخ اورسندھ کے عوام ہرگز معاف نہیں کریں گے، کئی سالوں سے دریائے سندھ کا پانی انڈس ڈیلٹا نہ پہنچنے کی وجہ سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے، سندھ زرعی صوبہ ہے مگر یہاں کراچی، سکھر سمیت کئی شہروں کے لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

ینگ فائٹر لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی فاتح قرار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ 2025 کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ایم این اے شاہ جان بلوچ زین خان شامل تھے۔آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ میں 25ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ فائنل میں ینگ فائٹر نے سخت مقابلے کے بعد ینگ طارق اسپورٹس کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لیاری میں فائنل کا میچ دیکھنے آئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے بھی گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔فائنل کے مہمان خصوصی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹ ہونے چاہئیں۔وائس پریزیڈنٹ یوتھ فضل بلوچ اور سینئر کارکن پیپلز پارٹی سلطان خان،علی اور باسط سربازی کا کہنا تھا لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کی کھیلوں کے میدان نوجوانوں سے آباد ہوں۔آخر میں مہمان خصوصی جاوید ناگوری اور دیگر مہمانان نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
مزیدپڑھیں:معروف عالم دین مولانا اقبال سلفی انتقال کر گئے

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتفاق
  • سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
  • دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج
  • پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے، سعدیہ جاوید
  • نئی کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
  • پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے: سعدیہ جاوید
  • ینگ فائٹر لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی فاتح قرار
  • پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت نے یہ تاثر ختم کیا کہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، سعید غنی