لاہور:

پنجاب آرٹس کونسل نے عیدالفطر کے موقع پر تھیٹر میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز کی جانب سے تھیٹر مالکان، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تھیٹرز میں اخلاقی ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے کلچرل رپورٹرز کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد تنویر ماجد نے کہا کہ تھیٹرز میں فحاشی اور غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے پنجاب بھر میں ای-مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ تھیٹر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو بھی فحاشی کے مرتکب ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا، اور جو بھی اس کے خلاف جائے گا، اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، عیدالفطر کے موقع پر پیش کیے جانے والے تمام تھیٹر ڈراموں کی فل ڈریس سینسر ریہرسل کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو عید سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس تمام عمل کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز کریں گے، جو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی ڈرامے میں غیر اخلاقی مواد شامل نہ ہو۔

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے تھیٹر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے متعدد مرد و خواتین فنکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ تمام فنکاروں سے بیانِ حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ تھیٹرز میں فحش رقص اور نازیبا جملے بازی نہیں کریں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد نے کہا کہ تھیٹر کو ایک خالص تفریحی اور خاندانی ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، اور جو بھی ان ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: تھیٹرز میں کے موقع پر کے لیے

پڑھیں:

عبدالخالق شیخ ڈائریکٹر جنرل  ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس سروس گروپ کے گریڈ21 کے آفیسرعبدالخالق شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیا گیا یہ عہدہ سابق ڈائریکٹر جنرل احمد اسحق جہانگیر کے ایسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تبادلے کے بعد سے خالی تھا.۔نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں عید کے موقع پرخواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی
  • پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی حکام نے تحریری کچھ نہیں بتایا، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے
  • لاہور ہائی کورٹ کا کتا مار مہم روکنے کا حکم
  • عبدالخالق شیخ ڈائریکٹر جنرل  ایف آئی اے تعینات
  • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر
  • پانی بڑی نعمت ... ضیاع روکنے کیلئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • کراچی میں عید کے بعد بھکاریوں کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
  • امریکا افغانستان میں مذاکرات کیلیے پہنچ گیا مگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت نہیں دے رہی، بیرسٹر سیف
  • پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ