پٹنہ کے گردنی باغ میں بل کے خلاف مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکن اس بل کی مخالفت میں جمع ہوگئے ہیں، احتجاج میں سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج پٹنہ سے ملک گیر تحریک شروع ہوگئی ہے۔ پٹنہ کے گردنی باغ میں احتجاج شروع کیا گیا ہے۔ مسلم تنظیموں کے سربراہان اور کارکنوں کے علاوہ ہزاروں لوگ یہاں جمع ہیں۔ آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو اور تیجسوی یادو اس احتجاج میں شریک ہوے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی ہے۔ بہار سے حکومت مخالف احتجاج کا آغاز کیا گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی حمایت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ پٹنہ کے گردنی باغ میں بل کے خلاف رہنماؤں اور سماجی کارکن اس بل کی مخالفت میں جمع ہوگئے ہیں۔ اس احتجاج میں سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ بھی موجود ہیں۔

اقلیتی برادری کے لوگوں نے بھی وقف ترمیمی بل کے خلاف بہار کی تمام سیاسی جماعتوں سے حمایت مانگی ہے۔ لوگوں نے لالو پرساد یادو، نتیش کمار اور چراغ پاسوان سے بھی حمایت مانگی ہے۔ لالو پرساد یادو کی ٹیم کے لوگ تحریک میں شامل ہیں اور لالو بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ لالو یادو اور تیجسوی یادو احتجاجی مقام پر ہیں۔ لالو پرساد یادو شروع سے ہی اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں اور انہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حمایت حاصل ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اس موقع پر کہا کہ آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو آپ کی حمایت اور آپ کو مضبوط کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا "ہم نے پارلیمنٹ، ودھان سبھا اور ودھان پریشد میں اس غیر آئینی، غیر جمہوری بل کی مخالفت کی ہے، آج ہم تحریک التواء لے کر آئے ہیں، ہم نے اس پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایوان میں بحث کروائی جائے"۔ انہون نے کہا "ہم اس معاملے پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ یہ بل کسی قیمت پر منظور نہ ہو"۔

نتیش کمار کی سیکولر امیج کی وجہ سے اقلیتی طبقہ کو امید ہے کہ وہ بل کی مخالفت میں ان کا ساتھ دیں گے۔ اقلیتی برادری کی جانب سے سیکولر سیاست سے وابستہ تمام لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے علماء کرام نے بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس سے قبل مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے دہلی کے جنتر منتر پر وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں سماجی، ملی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کچھ لیڈران بھی شریک ہوئے تھے۔ جمیعت علماء ہند نے مرکز کی این ڈی اے حکومت میں شامل جے ڈی یو، ٹی ڈی پی اور ایل جے پی کی افطار پارٹیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں خود کو سیکولر بتاتی ہیں لیکن وقف ترمیمی بل کے نام پر مسلمانوں سے ہو رہی نا انصافی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلم پرسنل لاء بورڈ بل کی مخالفت میں وقف ترمیمی بل کے بل کے خلاف کیا گیا ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن کے کئی چہرے ، ہر چہرہ آشنا سا
  • لیہ میں قدس ریلیاں
  • لیہ میں شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام تین مختلف مقامات پر قدس ریلیاں
  • لکھنؤ میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے کالی پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف علامتی احتجاج درج کیا
  • چین برطانیہ کی جانب سے نام نہاد “ہانگ کانگ کے مسائل پر ششماہی رپورٹ” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • یوم القدس فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • بلوچستان: بی این پی مینگل کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں مختلف مقامات پر احتجاج
  • تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • وقف ترمیمی بل پر بحث کیلئے مودی حکومت نے تمام اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا