2025-02-23@14:39:20 GMT
تلاش کی گنتی: 801
«کیلیے ا»:
(نئی خبر)
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیراعظم کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
کراچی: ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کےغرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کےنام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سےقبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سےڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائریکٹرکراچی...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا...
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کے خواہشمند افراد اور تنظیموں کو اب خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اس مقصد کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام افطار کے عمل کو مزید منظم اور باوقار بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں ہی کو افطاری کرانے کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست کو عوامی سطح پر بھی شائع کیا جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق اس ڈیٹا کی مدد سے افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، ہجوم اور بے...
پشاور:خیبر پختونخوا ( کےپی کے ) کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کر تے ہوئے 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور حمایت اللہ مایار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس احتجاج کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کے مسائل، اختیارات اور فنڈز کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور...
ریاض: سعودی عرب نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے،فلسطین کے حوالے سے اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے، ہم امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کے مؤقف کو “واضح اور غیر مبہم انداز میں” بیان کیا ہے، جس میں کسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
اسلام آباد: پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا ٹنڈو جام غریب آباد کالونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، جبکہ بڑی تعدادمیں ٹنڈوجام سٹی کے لوگوں نے ہمارا اعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کی جس پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے ٹنڈوجام سٹی پر سینئر نائب صدر راجہ حنیف گدی اور جنرل سیکریٹری جبار شاہ کو نامزد کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں تمام شعبوں میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے پلیٹ فام سے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کیلئے اور دفاع پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ہمیں سب سے...
اسلام آباد: پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلیے نیب اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں تقریب میں چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتساب احتشام قادرشاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آر اے حسنات احمد قریشی نے شرکت کی۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل نیب(اے اینڈ پی) اظہار احمد اعوان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ای- پیڈز (e-PADS)شیخ افضال رضا نے دستخط کئے۔ سمجھوتے کا مقصد ای- پیڈز (e-PADS) کے حوالے سے دونوں اداروں کے باہمی تعاون پر مبنی معلومات کے تبادلے، منصفانہ شفاف مقابلے، پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کا ایسا نظام وضع کرنا ہے جس سے دونوں اداروں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ کا تعلیمی اعتبار سے ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کے تعلیمی اداروں میں اچھے اور برے اثرات پورے صوبے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تاریخی شہر میں تعلیم کی بہتری کے لیے بہتر انتظامات کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے قباء آڈیٹوریم میں اساتذہ کے ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اگر تنظیم اساتذہ پاکستان میں شامل ہوں تو ہم مل کے حیددآباد اور سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں نظام تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں انہوں نے...
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے قومی ایجنڈے کی تیاری کیلیے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کی پیداوار ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، یہ حکومت اور الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے گھراپوزیشن رہنماؤں کا اکٹھ،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا. سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پرعشائیہ میں مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی،مصطفی نواز کھوکھر ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر و...
اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو مہنگی گیس کی فراہمی سے ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا وزیراعظم کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوجائے گا. گزشتہ روز وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پی بی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمت ڈبل کرنے سے صنعت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے سے عاجز ہوجائے گی، اور اس طرح وزیراعظم کا ایکسپورٹ کو 2027 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچررز...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر...
کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے سابق صدر مجید عزیز نے تمام54 رکن اسلامک ممالک کے لیے ابتدائی طور پر تاجروں کے لیے ایک مشترکہ او آئی سی ویزہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 5 سال، برطانیہ 10سال اور یورپی یونین 5 سال کے لیے ویزہ جاری کرتا ہے مگر کوئی بھی اوآئی سی ملک طویل مدت کے ویزے کی پیشکش نہیں کرتا۔پاکستانی تاجروں کو اگرچہ غیر اسلامی ممالک خطرہ نہیں سمجھتے لیکن اسلامی ممالک میں ایسا برتاؤ کا سامنا کرتے ہیں جیسے وہ خطرہ ہوں۔ان خیالات انہوں نے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام ’’بزنس ٹورازم ایز اے ٹول فار پرفارمنگ سسٹین ایبل ٹورازم‘‘ کے موضوع پر اپنے کلیدی...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم پر شدید تنقید ہورہی ہے۔ پی سی بی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب خالصتا سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، سیاسی اثر ورسوخ کا تاثر غلط ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ٹیم سلیکشن میں کسی بھی مرحلے پر مداخلت نہیں کرتے۔ سلیکٹرز نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو منتخب کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ کپتان محمد رضوان سے رائے ضرور لی گئی لیکن حتمی ٹیم سلیکٹرز نے بنائی ،چیئرمین محسن نقوی کا بالکل عمل دخل نہیں تھا، انہوں نے سلیکٹرز کے منتخب پندرہ کھلاڑیوں کی منظوری دی۔ سلیکشن کمیٹی کے ایک با...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مشترکہ اعلان کرتے ہیں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، وفاق کے ساتھ ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، حافظ نعیم الرحمان شہر کی توانا آواز ہیں تو بلاول موثر آواز کے حامل ہیں، دونوں مل کر آواز اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت کو ہماری بات سننی پڑے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز جناح ٹاؤن میں جگر مراد آبادی روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلیے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سیاسی...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نے نئی ہدایات ملتے ہی اس پروسس کو مکمل...
کراچی: پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کےلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مساروں کے لیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔ سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا۔ پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نےنئی ہدایت پرعملے کوسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے این ایچ ایس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بڑا ٹرائل شروع کردیا ہے۔مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میںنیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے کیے گئے اعلان کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مشتمل سب سے بڑی آزمائش میں7 لاکھ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرائل رواں سال کے ماہ اپریل سے شروع ہو گا اور 30 مقامات پر 5 مختلف اے آئی پلیٹ فارمز کو جانچ کیا جائے گا تاکہ یہ پتا لگے کہ یہ ٹیکنالوجی تشخیص کے عمل کو خاصی حد تک تیز کر کے ریڈیولوجسٹس پر کام کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔یہ...
اسلام آباد: ملک میں سالانہ 7 ہزار ارب روپے تک ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے سلسلے میں ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلیے اضافی عملہ اور لاجسٹکس مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس چوری کے خلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمینٹ بڑھانے کا پلان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں، ٹیکس مشینری کو ہر 200 روپے آمدن کے بدلے صرف 1 روپیہ ملتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیکس آپریشنز پر مجموعی ریونیو کا 1.5 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس آپریشنز پر اخراجات صرف 0.44 فیصد کے مساوی ہیں۔ ملک کے تمام اضلاع میں ٹیکس امور کی نگرانی کیلئے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے کسی بھی ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار دے دی۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ کسی بھی ریلوے ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ مجاز افسر کی اجازت لازمی ہوگی۔ اب کسی بھی ریلوے ملازم خاص طور پر کمرشل اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پہلے مجاز افسر سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو غیر ضروری قانونی کارروائیوں سے بچانا اور ان کے کام کے ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ پریم یونین کے رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے...
بنوں(آئی این پی )جنوبی اضلاع میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے اور ہوی ویٹ سیاستدانوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بنوں ڈویژن کے سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کردیئے گئے، بنوں سے کم مارجن میں ہارنے والوں کو پارٹی کی سپورٹ سے آنے والے انتخابی میدان میں اُترا جائیگا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں نواز شریف کے پرانے ساتھی حاجی ملک نواب کو بھی مرکز میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن صفدر سمیت دیگر رہنمائوں کا جلد دورہ بنوں متوقع ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع میں 1993ء کے...

جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم صرف صحت کا معاملہ نہیں بلکہ سندھ کے بچوں کی فلاح کیلیے ایک اہم لڑائی ہے، ہمارا پختہ عزم ہے کہ سندھ میں کوئی بھی بچہ اس موذی بیماری کا شکار نہ ہو، سندھ حکومت اس مشن میں مکمل طور پر سرگرم ہے اور میں ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے فروری 2025ء کیلیے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو کے خاتمے اور صوبے بھر میں بچوں کیلیے صحت مند مستقبل کیلیے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنمائوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اسلام آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں،صدر زرداری نے دباؤ کا شکار ہو کر ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی رپورٹرایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، ان کے عہدیداران نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلقبریف کیا۔ سربراہ جے یوآئی کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، پیکا قانون پر اپنے مؤقف کو دہراؤں گا، پیکا قانون پر صحافیوں کو...
اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخوات گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا،پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی۔
اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد پر رہی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک پر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک کم کرنے کیلیے دبائو بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیرت خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی، سبزیوں اور ایڈیبل آئل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، یہ اضافہ اگرچہ نومبر 2015 کے بعد کم ترین اضافہ تھا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ای سی سی نے وزارت...
اسلام آباد(اے پی پی) کلائمیٹ ویلنریبل فورم۔ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف فنانس منسٹرز (سی وی ایف-وی 20) اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے پاکستاناور خطے میں موسمیاتی استحکام، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی حکمرانی پر تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا، پائیدار معاشی ترقی کا فروغ اور پاکستان کے کلائمیٹ پروسپیرٹی پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں تحقیق، پالیسی وکالت، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے، اختراع اور صلاحیت...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیشرفت کے لیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی پر ملاقات پر راضیکرنے کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے حکومتی پیشکش سامنے رکھ دی ہے۔ ذرائع کا...
پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان ووزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری 2028 تک سود خاتمے کا ذکر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرعی ٹیکس کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صوبائی کابینہ میں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر اراکین نے صوبوں میں وفاق کے زرعی ٹیکس نفاذ کو صوبائی خودمختاری میں مداخلت کہا۔کابینہ کی رائے تھی کہ زرعی ٹیکس میں صنعتوں کے برابر ٹیکس لگانا زرعی شعبے سے زیادتی ہو گی، زرعی شعبہ صنعتی شعبے کے طرح ریگیولیٹ نہیں ہوتا، اس لیے اس پر ٹیکسلگانا زیادتی ہے، زرعی شعبے میں ہاری 50 فیصد کا حقدار ہوتا ہے جبکہ صنعت میں تنخوا دار ہوتا ہے۔سندھ کابینہ میں شامل اراکین کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے میں ورکر کی کوئی حصہ داری نہیں ہوتی صرف تنخواہ دار...

پاکستان ایٹمی طاقت،حکومت ریاست کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں کشمیر کا نفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے ہیں، مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو قائدین موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کو ادارہ نور حق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، ہماری حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں...
کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں اور شہر میں گیس بجلی پانی کے مسائل حل کرنے کیلیے وزرا کی سربراہی میں 8 کمیٹیاں جبکہ کمشنر آفس میں خصوصی ڈیسک تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں کاروباری سہولت کاری رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کےلیے وزرا کی قیادت میں 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل، کمشنر آفس میں خصوصی ڈیسک بھی بنادیا گیا۔ یہ کمیٹی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام، ضیا لنجار، شاہد تھہیم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہاکہ آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کو حق ِ خود ارادیت اور رائے شماری کا حق نہ دلوانا اس عالمی فورم کی ناکامی اور مسلمانوں کے حوالے سے دہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔ شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاہین نے اپنی اور اہلیہ انشا آفریدی کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اُس کے ساتھ محبت بھرا پیغام لکھا۔ شاہین نے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے دو سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔ فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اُس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ نہیں ہوتیں۔ انہوں...
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس قانون کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے...
آٹھ فروری کا احتجاج رکوانے کیلیے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کیلیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی...
لاہور: پنجاب میں شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کی جائے گی، نئی قانون سازی کے تحت بریڈنگ فارموں میں موجود شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی مکمل رجسٹریشن کی جائے گی، جس کے لیے فی جانور 50 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، شیر اور ان کے بچوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ان کے ساتھ ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ شیروں کی آبادی کو محدود کرنے کے لیے یہ قانون سازی...
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 26-2025 کیلئے مشاورت شروع کردی ہے تمام چیمبرز اور صنعت کاروں سے 8 فروری تک تجاویز مانگی ہیں برآمدات سے معاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں، زرعی ٹیکس سے متعلق پنجاب، کے پی اور سندھ میں بل منظور ہوگئے، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج ملاقات ہوئی ہے، چیف جسٹس سے ٹیکس کیسز پر جلد فیصلوں کی درخواست کروں گا، ٹیکسوں سے متعلق امور اور تصفیہ...
لاہور: حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کےلیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی پر ملاقات پر راضی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے حکومتی پیشکش سامنے رکھ دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی...
شام کا صدر بننے کے بعد احمد الشراع نے پہلے بیرون ملک دورے کے لیے اپنی جائے پیدائش سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر نئے صدر بننے والے احمد الشراع نے کسی پہلے عالمی رہنما سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ہوئی جہاں شامی صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر گزشتہ روز پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص شام میں عوام کی بیداری کی مہم کی حمایت اور تعمیر نو میں مدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور خطے میں امن...
پشاور: ہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان و وزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اہم فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری...
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
پی سی بی نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کر دی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سیکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کرکٹ شائقین، ماہرین اور میڈیا سب حنا منور کی تقرری کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں، حالانکہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ حنا...
خیبر: پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ صوبے میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز خیبر پختونخوا...
پشاور: پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ طلباء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں بشمول تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، فٹبال، 100 اور 400 میٹر ریس، 9 ایم ایم فائر، ائیر گن اور میوزیکل چیئر میں حصہ لیا۔ مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے لیے ایک بہترین ماحول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے اسپورٹس گالا ایونٹ کا کامیاب...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکشمیرکانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لئے واضع روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے ، کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے حکومت جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار اداکرے۔کانفرنس میں ن لیگ کے راہنماوسابق ایم این اے میاں عبدالمنان،سٹی صدر پیپلزپارٹی رانانعیم دستگیر، سابق صدر بار میاں انوار الحق، سابق صدر چیمبر رانا سکندر اعظم،صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب ،شیخ محمد مشتاق ، یاسر کھارا،سرپرست جمعیت اہلحدیث نجیب اللہ طارق، ضلعی صدر جے یو آئی میاں محمد عرفان،سیکرٹری مرکزی علماکونسل مولانا اعظم فاروق، عبدالشکور اظہر مرکزی مسلم لیگ...
پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 11برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت میں ہے لیکن اس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔وہ ہفتے کے روز قومی وطن پارٹی چارسدہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی 11 فروری کو چارسدہ کے شیرپاؤ گاؤں میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرے گی جس میں حیات محمد خان شیرپاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکندر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سماجی تنظیمیں محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفئیر کے بانی و جنرل سیکرٹری محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ لطیف آبادکےآفس گجراتی پاڑہ میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔مشتاق احمد ۔افتاب بھائی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں کہ اپنے معصوم بچوں کوہمیشہ کی معزوری سے بچانے کے لئے 3 فروری سے لیکر 9 فروری تک 7 روزہ انسدادپولیو مہم جوکہ محکمہ صحت کے...
ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کے عبوری صدر نے کہاکہ میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں آئی ایم ایف کی ایما پر زراعت اور مویشیوں پر ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں زراعت کا شعبہ پہلے ہی تباہ حال ہے، زرعی پانی کی کمی، جعلی زرعی ادویات، مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث سندھ کا کسان اور کاشتکار 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے ، کاشتکاروں کے بچوں کیلیے معیاری تعلیم سمیت حکومت کی جانب سے انہیں کوئی بھی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اس کے باوجود بھاری اور غیر منصفانہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ 3 امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دینی مدارس اور نیو ٹیک کے اشتراک سے مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کیلیے مختلف کورسز کرانے کا بھی اعلان کیا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر صحافی اور سینئر رکن کراچی پریس کلب محمد انور کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں محمد احمر انور اور محمد ارحم انور سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 8 فروری کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔اجلاس میں ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صوابی جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ اب بھرپور احتجاج ہوگا، کسی کے کہنے پر احتجاج ختم نہیں ہوگا، کسی کو ٹارگٹ نہیں دوں گا، سب رہنما زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ گاہ پہنچائیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے...
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کے لیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کے لیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں فریقین کے عمائدین کے جرگے کی دوسری نشست آج پشاور...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پرشکرگزار ہیں، 2025ء کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق...
عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کیلئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں...
کراچی: ہندو برادری کی کئی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کے لیے ٹرین سے روانہ کردی گئیں۔ ہندو دھرم کے مقدس مقام ہریدوار میں گنگا میا میں استھیاں بہانے کا پاکستانی ہندوؤں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، شہر کے قدیم علاقے سولجر بازار میں استھیوں کی روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی گئی۔ اس پر موقع پر ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ کا کہنا تھا کہ 8 برسوں کے طویل انتظار کے بعد یہ استھیاں اپنی منزل ہریدوار واہگہ سے دہلی اور اس کے بعد ہریدوار میں گنگامیا کے کنارے پہنچائی...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکتداروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2025 کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں...
لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف...
کراچی:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) زرعی ٹیکس کے نفاذ کی شرائط پوری کرنے کے لیے سندھ حکومت متحرک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اراکین نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے سے صوبوں میں ترقی ہوگی، جس کے باعث عوام کو ریلیف ملے گا، زراعت کسی بھی صوبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...
کراچی:سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔ دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے...
بھارت کی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 2025 کا بجٹ پیش کردیا جس میں عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ انکم ٹیکس کے سلیب میں تبدیلی تجویز کی ہے جس کے تحت 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی حد سالانہ 7 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔ 7 لاکھ سے زائد آمدنی والوں کو ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ بھارتی وزیر خزانہ سیتا رمن نے مزید بتایا کہ بجٹ میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین...
کراچی:سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔ دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
پشاور/ اسلام آباد: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام یکم فروری بروز ہفتہ برطانیہ اور کینیڈا سے آئی ہوئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت انجمن کے صدر واجد جواد نے کی۔ مہمان اعزازی پروفیسر نجمہ عثمان نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم افراد اپنے ملک، قوم، ثقافت اور زبان کی شناخت ہوتے ہیں۔ اردو زبان کے چاہنے والے کہیں بھی ہوں وہ اس کی آبیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اردو زبان کے فروغ کیلیے ادارے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو مرکز نے بڑا کام کیا ہے۔ان کی بڑی کوششوں کے بعدا ردو کو نصاب میں شامل...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس کے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے و الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق پولیس نے کالج سپرنٹنڈنٹ نفیس کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپا مارا تو ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کردیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کیلیے تفتیش کی جائے گی۔
اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشنآف پاکستان کا اجلاس عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے محمد طارق آفریدی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، عبدالفیاض ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، مس فرح جمشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ثابت اللہ خان ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، صلاح الدین ایڈووکیٹ، صادق علی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، سید مدثر امیر ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ کی بطور ایڈیشنل جج پشاور...
اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرلیا۔وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹرکی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے کل 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیےاجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی...
کراچی: روزنامہ جسارت کے مرحوم سینئر صحافیوں خالد مخدومی اور محمد انور کے لئے آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا ۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، سینئر صحافی منیر الدین، مرحوم خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی اورمرحوم محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی دْالی۔جبکہ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے دونوں مرحومین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مخدومی اورمحمد انور نے انتہائی ذمہ داری اوردیانتدار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے...
اسلام آباد:حکومت نے عوام کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں خصوصی مراعات کا پیکیج تیار کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس میں نرمی اور کم آمدن افراد کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم تجاویز مرتب کی ہیں، جو وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سفارشات پر غور کے لیے 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عوام کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی گئی...
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں نئے ججز کی شمولیت کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا تھا اور تفصیلی مشاورت کے بعد کمیشن نے 10 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ...
کراچی:سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فضائی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے مطابق فلائی ادیل کی پہلی پرواز (F-3166) ہفتے کی صبح 8 بج کر 4 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرلائن کے طیارے کو روایتی واٹر سلوٹ دے کر خوش آمدید کہا گیا۔ واضح رہے کہ فلائی ادیل سعودی عرب کی ایک معروف اور کم لاگت ایئرلائن ہے، جو مسافروں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز دونوں ممالک...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نو اسکوپ میں ڈال دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اِسی...
خیبرپختونخوا میں بنوں اور ضلع کرک میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بنوں اورکرک کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت 15 روز کے لیے اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت 3 تا 9 فروری تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق دربار ہال میں اجلاس منعقدہ ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، آئندہ مہم کے دوران تمام اداروں مل کر مشترکہ طور پر سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ضلع کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ٹرانزسٹ پوائنٹس پر پولیس و دیگر متعلقہ ادارے گاڑیوں کو چند منٹوں کے لیے روکنے کو یقینی بنائیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر وائرس پر ضابطہ لایا جا سکے۔...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے،...