لاہور:

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں   مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہوکر 9 سال کی کم ترین سطح 1.

5فی صد پر آ گئی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو تعبیر کے قریب لاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔  یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔الحمدللہ ۔ایک سال بےمثال۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت

پڑھیں:

موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل

موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور انہیں نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پرویز رفیق کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیا۔

اکرم گِل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی پر مسیحیوں کو اہمیت نہ دی اور انہیں ان کے سیاسی حق سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں میں سب سے زیادہ مسیحی عوام رہتے ہیں اور ن لیگ کے نمائندوں نے الیکشن میں ان سے ووٹ لیے لیکن اس کے باوجود مسیحی نمائندوں کو وفاقی اور پنجاب کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) مسیحیوں کو ان کے سیاسی حق سے محروم رکھ کر انہیں سیاسی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے ۔

اکرم گِل نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فوری طور پر وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ میں کرسچن نمائندوں کو شامل نہ کیا تو آئندہ الیکشن میں مسیحی عوام بھی انہیں نظر انداز کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے پرویز رفیق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسیحیوں کی نمائندگی کو ہر سطح پر یقینی بنائے تاکہ وہ بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، مریم اورنگزیب
  • وفاقی حکومت کا تھر کے عوام کیلیے بڑا تحفہ
  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
  • پنجاب چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کر دیا : مریم اورنگزیب  
  • شہید حسن نصراللہ کے تشییع جنازہ میں شریک ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو
  • موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل
  • معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، شہباز شریف