رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 28 فروری بروز جمعہ (بمطابق 29 شعبان المعظم) پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمیٹی کا اجلاس

پڑھیں:

ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔

مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔

آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
  • رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کل ہوگا
  • پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب
  •  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان