شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو آخری موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست پرپولیس کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جاسکا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہااس کیس سے متعلق ایس ایچ او لال مسجد کے معاملے کی وجہ سے وہاں مصروف ہیں۔ عدالت مزید 2 ہفتے کا وقت دے دے جواب جمع کروا دیں گے۔ عدالت نے کہا کہ لال مسجد والا کام ہے تو کیا یہ کام نہیں ہے؟اس سے پہلے بھی آپ تاریخیں لے چکے ہیں۔ آپ کے لیے رپورٹ جمع کروانے کا یہ آخری موقع ہے۔ شہری گل خان نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔ گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔ گل خان کی اس سے قبل 22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی درخواست شہباز شریف مریم نواز جواب جمع

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔  یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔  ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار  ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ہمارے ماحول اور معیشت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  اس سال جنگلی حیات کے عالمی دن کا تھیم ’وائلڈ لائف کنزرویشن فنانس: لوگوں اور اپنے سیارے زمین میں سرمایہ کاری‘ صحت مند ماحولیاتی نظام، پائیدار معیشتوں اور انسانی بہبود کو برقرار رکھنے میں جنگلی حیات  کے ناگزیر کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جنگلی حیات کی نسلوں کے تحفظ کے لیے جدید مالیاتی طریقہ کار کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے، ہمارا گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے جو غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔ خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں کے حوالے سے بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (CITES) پر دستخط کرنے سے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف قانون سازی کو تقویت ملتی ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB)، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے تحت، زخمی، یتیم اور جبر و زیادتی کا شکار جانوروں کی بحالی کے لیے وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں جنگلی میں دوبارہ شامل کرنا یا ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی پناہ گاہوں میں جگہ دینا ہے۔ ہماری حکومت مقامی کمیونٹیز، ماحول کے تحفظ کرنے والوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حیاتیاتی تنوع کی  اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔  آئیے پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
  • پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے اور پنجاب حکومت سے جواب طلب
  • حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مریم اورنگزیب
  • حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا: مریم اورنگزیب
  • پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست؛ اٹارنی جنرل آف پاکستان معاونت کیلیے عدالت طلب
  • بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ