Nawaiwaqt:
2025-02-26@17:49:13 GMT

امریکا کے ویزے کیلیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والا گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

امریکا کے ویزے کیلیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والا گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزے کے لیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے تحریری شکایت پرامریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔  ملزم کی شناخت عمیر اسلم کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا۔ ملزم نے خواتین سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 34 ہزار روپے ہتھیائے۔ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی۔ نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا۔ امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی.

جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جعلی دستاویزات ایف آئی اے

پڑھیں:

لاہور ایئرپورٹ: جعلی، مشتبہ، نامکمل دستاویزات پر 2 ماہ میں 3171 مسافروں آف لوڈ

فوٹو: فائل

جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر 2 ماہ میں لاہور ایئرپورٹ پر 3171 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر 10 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ 

دو ماہ کے دوران گداگری میں ملوث 35 مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کو مطلوب 12 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار
  • لاہور ایئرپورٹ: جعلی، مشتبہ، نامکمل دستاویزات پر 2 ماہ میں 3171 مسافروں آف لوڈ
  • امریکی ویزے کے حصول کے خواہش مند جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز سے ہوشیار
  • سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جانے والی 2 خواتین سمیت 4 افغان گرفتار
  • سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • پاکستانیوں کیلئےخوشخبری ، ورک ویزے کھل گئے، اخراجات بھی کافی کم