2025-03-12@19:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 25100

«کی ٹریننگ»:

(نئی خبر)
    پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
    ---فائل فوٹو  اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ  یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیاکوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس...
    — فائل فوٹو  ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔  — جنگ فوٹو مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث  84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...
     مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
    پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے ’غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کررہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان برقراررہا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ...
     فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤ پڑا ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے  پس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر...
    اقوام متحدہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کرکے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم نے مسافر ٹرین کے واقعے کی رپورٹس دیکھیں، ہم یقیناً یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں رہا کریں۔ ترجمان سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم  اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو آزاد کرانے کے لیے فورسز کا...
    ویب ڈیسک: الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    اسلام آباد: آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی ہائی کورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی،  جس میں وکلا کی جانب سے ہائی کورٹس میں مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ وکلا نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس...
    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں کئی ملزمان ہیں کسی ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج کیس میں  شیرافضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ہر ایف آئی آر میں 50،50 ملزمان ہیں۔ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ ہم نے ضمانت بعد از گرفتاری بڑی مشکل سے نمٹائی۔ ایک آدھ ضمانت پر فیصلہ سنانے سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔   محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔ والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کیپٹل ٹاک کے خصوصی شو میں فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔محی الدین احمد وانی نے دوران شو انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف...
     پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام 36 وکلاء کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 فروری 2021 کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ وکلاء کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، بابر اعوان اور بارایسوسی ایشن کے عہدیداران عدالت میں پیش ہوئے۔ عادل عزیز قاضی نے دلائل میں کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر عدالت نے بیان حلفی مانگے تھے جو جمع کروا دیے گئے تھے، اسلام...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی، جس پر وکلا اور ملزمان حیران ہوگئے۔   انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج مقرر تھی، جس میں ملزمان، سرکاری پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی  پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ عدالتی حکم کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب عید الفطر کے بعد ہوگی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021ء کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیانِ حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر سامنے آگیاقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام 36 وکلاء کے خلافِ توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔عادل عزیز قاضی نے کہا کہ عدالت نے بیانِ حلفی مانگے تھے جو جمع کرا دیے گئے تھے۔بابر...
    ---فائل فوٹو اے ٹی سی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیعاسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت لطیف کھوسہ، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 500 مسافر سوار تھے۔ حملہ گُدالار اور پیرو کونڑی کے درمیان کیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو پٹری سے اتار کر قبضہ کر...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق...
    پشاور: ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔   جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  کی۔ دورانِ سماعت وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔ ہم نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کی ہیں، رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراض لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق ہمیں کاپی ابھی تک نہیں ملی، کاپی مل جائے...
    کراچی: شہر قائد میں آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان جبکہ کل تندوتیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تاہم اگلے چندروز کے دوران زیادہ...
    کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔  پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
    ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر، جسے ’سوداسدھن‘ کہا جاتا ہے کو خاندان کے افراد کی ملکیتی دیگر جائیدادیں سمیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ شیخ حسینہ کے آنجہانی شوہر جوہری سائنسدان ایم اے وازید میاں...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی قیادت اور حامی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، عدالت سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے آرڈر دے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔ ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں ، سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، آج صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے...
    بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...
    بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    برطانیہ میں مقیم ایسے تمام غیر ملکی شہری جنہوں نے امیگریشن سمیت دیگر جرائم میں سزا پائی ہے کو ملک بدر کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس پالیسی کا اطلاق سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کیساتھ ان لوگوں پر بھی ہو گا جن پر امیگریشن کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ باور کیا جا رہا ہے کہ نئی حکومتی پالیسی کے تحت ٹوری پلان حکومت کے سرحدی بل میں ایک ترمیم متعارف کرائیگا جس کے تحت غیر ملکی مجرمان کو صرف ایک سال کی قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا جائیگا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی پر امید ہے کہ مذکورہ ترمیم جس کے لیے لیبر ایم پیز کی حمایت درکار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر ٹیکس کیس  میں اسلام آباد اورلاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم  دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت  ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکلا نے مقدمات ہائیکورٹس میں زیرالتوا ہونے کی نشاندہی کردی، وکلا نے کہاکہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں زیرالتوا ہیں۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کو زیرالتوا مقدمات منتقل کرنے کااختیار ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسارکیا کہ مقدمات منتقلی کیلئے تحریری درخواست ضروری ہے یا نہیں؟وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ عدالتی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہو سکتی...
    پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔ وہ دبئی میں پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے لیکر فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔ پاکستان قونصل...
    لاہور میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا۔ ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ تفتیشی کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ وہ بشریٰ بی بی سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ’ایک نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے‘۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص کی خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ ٹیسلا کی جانب سے پیداواری اہداف حاصل کرنے اور گزشتہ سال کے دوران فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔ تجزیہ کاروں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی ٹریفک حادثہ کیس میں بریت سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا 25 فروری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے طفیل شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے کریمنل اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ8 جون 2022 کو شانزے ملک کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث کار حادثے میں بیٹا جان سے مارا گیا۔ ایف آئی آر عدالتی حکم پر 19 جون 2022 کو درج کی گئی۔ پولیس تفتیش کے مطابق خاتون ڈرائیور نے والد کا اثر و رسوخ استعمال کر کے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ مدعی مقدمہ پر بھی راضی نامہ کیلئے...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوگر ملز کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت مختلف ادارے شوگر ملز کی خریدو فروخت کی نگرانی میں تعاون کررہے ہیں۔ یہ بات وزیر خزانہ نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو گزشتہ ہفتے ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ہمیں فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ میں 52 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بے بنیاد الزامات لگائے اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کو دھمکیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ناتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اصل زمینی صورتحال کو چھپا کرجموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے تلخ حقائق سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومتی عہدیدرار اعلیٰ سطح کے دوروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی...
    کراچی(نیوزڈیسک)مصر کی جامعہ الازہر میں “فقہِ مقارن” کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب بہت زیادہ تبدیلی کی حالت میں ہو تو، یہ آپ کےلیے اپنے اندرونی سکون اور امن میں ہائبرنیٹ کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔ آپ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب فائر بولٹ آپ کی طرف ہر سمت سے چارج کیے جارہے ہیں، تو آپ اپنی توانائی کو نقصان سے بچانے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسے پھلنے پھولنے والے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے۔ کائنات کو اپنی زندگی میں انصاف لانے دو جبکہ آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شو ٹائم کےلیے تیار ہوتے ہیں۔ منفی: بہت زیادہ تنقیدی رویہ رکھتے ہیں اور خود کو اور دوسروں کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈالتے ہیں۔ اہم خیال: ان اخلاقیات...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قیادت اورحامی وکلا کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ ،شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر بیان ریکارڈ نہیں ہورہا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں...
    سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی، مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے،...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے اور اب دہشت گردوں نے ٹرینوں کونشانہ بنانا شروع کردیا،جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے بلوچستان کے دوردرازعلاقے بولان میں پوری ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنالیاہے،ٹرین کو یرغمال بناناپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاواقعہ ہے اور یہ کئی حوالوں سے تشویش کا باعث ہے کیونکہ جن دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذکرنے والے ادارے انتھک محنت اور جانوں قربانیاں دے رہے ہیں دوسری جانب پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہیں اور افغانستان کے اندرسے ان دہشت گردتنظیموں کو ہر قسم کی سپورٹ مل رہی ہے ،پاکستان کاازلی دشمن بھارت پاکستان کے اندردہشت گردی کے بہت سے واقعات میں ملوث ہے ،پاکستان...
    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی خاندانی جائیدادیں، بینک اکاؤنٹس ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر، جسے ’سوداسدھن‘ کہا جاتا ہے کو خاندان کے افراد کی ملکیتی دیگر جائیدادیں سمیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب،...
    قیصر کھوکھر:  محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی ایکشن کمیٹی اور مسرور عباس انصاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت...
      ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان کیلئے لائے تھے ، وہ نہیں پہنچائی گئیں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا،علیمہ خانم کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے ، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان کیلئے لائے تھے ، وہ نہیں پہنچائی...
    جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار کرنا لازمی نہیں ، ٓئینی بینچ میں ریمارکس سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کہ ایف بی علی کیس کلاز ڈی کی بات کرتا ہے کہ اس کے تحت سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہونگے ، تو پھر ایف بی علی کیس کے تناظر میں کلاز ڈی کے ہوتے ہوئے سویلینز کو فوجی عدالتوں میں کیسے ٹرائل کیا جاسکتا ہے ، یہی وہ سوال ہے جو میرے دماغ میں اٹکا ہوا ہے ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی...
      وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس پر بھی بات چیت جاری ہے بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا...
    ویب ڈیسک:  مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔  اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت   چاند کی عمر:انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29...
    رمضان المبارک میں افطار کے بعد کوئٹہ کے باسی تفریح کی غرض سے اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے کرتے چائے کی چسکیاں لینے کے شوقین ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف ہوٹلوں پر ان دنوں عوام کا رش نظر اتا ہے۔ شہر میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جس نے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 اقسام کی مختلف چائے متعارف کروا دی ہیں۔ اس ہوٹل کے مالک روز الدین خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے بعد لوگ بڑی تعداد میں ان کے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں جہاں چائے کے شوقین افراد انواع و اقسام کی چائے پینا پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی چینکی...
    ٹک ٹاک نے والدین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے فالورز کی لسٹ چیک کریں اور مخصوص اوقات میں بچوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روکیں۔ منگل کے روز ٹک ٹاک نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنی ایپ پر نوعمروں کی حفاظت کے لیے نئی خصوصیات متعارف کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا ’کریئٹر ایوارڈز 2024‘ کا اعلان، کون سے پاکستانی نامزد؟  سوشل نیٹ ورک والدین کو یہ اہلیت دے رہا ہے کہ وہ اپنے نوعمروں کو مخصوص گھنٹوں کے دوران ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں اور فیملی پیئرنگ کی نئی خصوصیات کے ذریعے اپنے نوعمروں کی پیروی اور پیروکاروں کی فہرستیں دیکھ سکتے ہیں۔...
    توہینِ مذہب کے قانون پر اس پہلو سے تو پہلے بھی تنقید ہوتی رہی ہے کہ فرقہ وارانہ تعصبات کی بنیاد پر اس کا غلط استعمال ہوتا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یہ بات چل رہی ہے کہ کچھ لوگوں نے باقاعدہ ’بلاسفیمی بزنس‘ شروع کیا ہے اور لوگوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر اپنا کاروبار چمکاتے ہیں، یہ بہت سنگین الزام ہے اور اس پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے لیکن اس وقت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس الزام کے سچے یا جھوٹے ہونے سے قطعِ نظر خود توہینِ مذہب کے متعلق پاکستان میں رائج قانون کا اسلامی اصولوں کی روشنی میں جائزہ لے کر اس میں موجود سقم دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ مجموعۂ...
    شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو سنہ 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریباً 250 کلومیٹر کے علاقے میں ڈوڈو فاریسٹ میں اس کا اپنا پوسٹل کوڈ بھی ہے۔ جرمن پوسٹل سروس کے ڈاکیے ہر ماہ بڑی ایمانداری سے 50 سے 60 خطوط اس درخت کے حوالے کرتے ہیں۔ 500 سال سے زیادہ پرانے 25 میٹر (82 فٹ) لمبے اس درخت سے...
    اسلام آباد: حکومت دہری شہریت والے افراد کو کلیدی عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت دینے اور کاربن اخراج کم کرنے کیلیے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی اور گزشتہ روز دو الگ الگ اجلاسوں کے دوران ان معاملات پر فیصلوں کو مؤخر کر دیا گیا۔ ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور دوسرے کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلسل تیسری بار سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ڈائریکٹرز کے عہدے پر دہری شہریت رکھنے والوں کو رہنے کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کردی۔ کابینہ کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اسحاق ڈار نے کاربن لیوی سے متعلق غیر...
    اسلام آباد: حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ نجکاری کیسے کی جائے؟ حکام اس معاملے میں کنفیوزڈ ہیں اور کوئی واضح لائحہ اختیار کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں. گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری کمیشن کو منافع بخش روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی ہدایت کی، لیکن اس معاملے کو واضح نہیں کیا کہ روزویلٹ ہوٹل مکمل طور پر بیچ دیا جائے، یا پھر شراکت داری کی جائے۔  کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ علی پرویز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے، وزیرپٹرولیم علی پرویز کی سربراہی میں کمیٹی نے یہ تجویز دی تھی کہ روزویلٹ کو اوپن بڈنگ کے ذریعے بیچا جائے، لیکن انھوں نے یہ...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
    لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے، وفاقی کابینہ کی تعداد زیادہ ہو تو وزیراعظم سے سوال ہو سکتا ہے، وفاقی کابینہ کی تعداد آئین کے مطابق ہے، وفاقی کابینہ میں جتنے ارکان کی تعداد ہونی چاہیے وہ ہے، وفاقی کابینہ کا ایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھنا چاہیے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ 3 قلمدان ایک ساتھ دیکھے، عون عباس بپی نے بتایا ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو قابل مذمت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کسی کے بیڈ روم میں داخل ہونا غلط ہے، عون عباس بپی کو گرفتار کرنا تھا تو ان کوآگاہ کر دینا چاہیے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی...
       اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور  ہالینڈکیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید حیدر شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سمیت انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے ہالینڈ کے نامزد سفیر کو اپنی نئی ذمہ داری میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبہ سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ ہالینڈ...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکتا ہے؟۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل  میں مؤقف اپنایا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی، میں ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ لہٰذا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز کیس کی اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی اور جوڈیشل کمپلیکس سے ہی مزید سماعت26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
     اسلام آباد (وقائع نگار+خبرنگار )قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کے وصال کے باعث دعا اور تعزیتی کلمات کے بعد آ ج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے 21مارچ تک چلنے والے اجلاس کے لیے پینل آف چیئر پرسن کے لیے عبد القادر پٹیل، سیدہ شہلا رضا، علی زاہد، شیر ارباب اور جاوید حنیف کا نام نامزد کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل سپیکر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، مو لانا عبد الحق سمیت دیگر فوت شدگان...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علیمہ خان سمیت ان کی بہنوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جب علیمہ خان اپنی بہنوں کے ہمراہ واپس جیل کے گیٹ سے باہر پہنچیں تو داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے درمیان کسی معاملہ پر تلخ کلامی ہو گئی۔ علیمہ خان نے کہا کہ صرف وہی وکیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا جن کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کا کسی فریق کے دلائل پر انحصار کرنا لازم نہیں ،عدالت مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ایف بی علی کیس میں دوسری طرف سے جس پیراگراف کو بنیاد پر کر دلائل دیے جاتے رہے وہ بے اثر ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس کیس کو چیلنج کرہے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا ایف بی علی کیس میں کہا گیا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے ایوان نے صوبے میں وفاق کی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد  کثرت رائے سے منظور کر لی۔ قرارداد میں سینٹ کی طرز پر ایوان بالا پنجاب کونسل کے قیام کی تجویز دی گئی۔ پنجاب اسمبلی نے بنوں میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت اور شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت عقیدت کی قرارداد پر بھی منظور کر لی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے غیر معمولی تاخیر سے شروع ہونے پر اراکین اسمبلی کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے تین گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال...
    لاہور (خبر نگار) بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے  ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی  جس میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ 
    کراچی: گورنر سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے ایک شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سندھ اسمبلی کے قریب پیش آیا۔ پولیس پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ شہری کے بھائی نے بتایا کہ ہم سحری کرنے کے لیے فیملی کے ہمراہ برنس روڈ جا رہے تھے جب تیز رفتار اور بے قابو پولیس موبائل نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطہر میرا بھائی ہے اور...
    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کے سانحے کے متاثرہ مسافروں سے صوبائی وزرا ظہور بلیدی اور بخت محمد کاکڑ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نے مسافروں کی مزاج پرسی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اور حکومت اور سیکورٹی ادارے مسافروں کو جلد باحفاظت بازیاب کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کریں گے تو ایک دور تھا کہ جنرل کیانی کو مکمل طور پر ایکسٹیشن ٹینیور کی دیدی گئی تھی اور پھر اس ایکسٹیشن کا جب اختتام ہو رہا تھا تو جنرل کیانی کراچی بیٹھے تھے، چوہدری نثار تھے، نواز شریف وزیر اعظم تھے، آصف زرداری صدر تھے اور کراچی کی صفائی کا پروگرام بنا تھا اور تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیکر وہ صفائی شروع ہوئی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف زردری جنھوں نے آئینی رول قبول کیا اور پیپلزپارٹی کیلیے آئینی عہدے طلب کیے جب وہ خطاب کرنے آئے ہیں تو ہمارے ہاں...
    اسلام آباد: منگل کو 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز شامل تھے، اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون کاکہناہے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا اسپیکرہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا بجلی ایک یونٹ 7 روپے میں بنتاہے جوعوام کو47 روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا آج اس ایوان کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہوا لیکن ابھی تک یہ ایوان مکمل نہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا اس...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14 مارچ کو 60 سال کے ہو جائیں گے اور اس حوالے سے منائے جانے والے فیسٹیول میں اپنے کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔ ممبئی میں منعقد کیے جانے والے "عامر خان: سینما کا جادوگر” فلم فیسٹیول کے دوران لیجنڈری اسکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکار کا انٹرویو کیا۔ اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کے بعد مجھے 300 سے 400 فلموں کی آفرز ایک ساتھ ہوگئیں۔ اداکار نے بتایا کہ قیامت سے قیامت تک کی کامیابی کے بعد میری کئی فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر مجھے ’’ون فلم ونڈر‘‘ کا لیبل بھی لگ گیا تھا۔  ماضی کے ان...
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ کینیڈا نے لکڑی اور دودھ سے بنی مصنوعات پر ٹیرف لگا کر برسوں تک امریکہ کو "دھوکہ دیا” ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جمعے سے ہی جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف” عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔ ان کے بقول جب تک کینیڈا اس ٹیرف کو کم کرنے پر راضی نہیں ہوتا وہ بھی...
    جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ڈھاڈر میں بزدلانہ کارروائیوں سے قومی حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے، ڈھاڈر میں دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر میں مسافروں پر حملہ انسانیت سوز جرم ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دہشتگرد ڈھاڈر میں بزدلانہ کارروائیوں سے قومی حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے، ڈھاڈر میں دشمنوں کے ناپاک عزائم...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ناجائز کیسز میں بیٹھے ہیں، جن پر اصل کرپشن کے کیسز تھے وہ حکومت کر رہے ہیں، بانی نے کہا ہے جب تک رول آف لا نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے، اس وقت دہشتگردی کے حوالے سے ملک کے بُرے حالات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کو پچھلے ہفتے کتابیں دی تھیں وہ ابھی تک اُن تک نہیں...
    آجکل پاکستان میں نئی نہروں کی تعمیر کے حوالے سے کافی سیاست ہو رہی ہے۔ ان نہروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا شروع کیا جا چکا ہے۔ پیپلزپارٹی بھی اس پراپیگنڈے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہوتی نظرا ٓرہی ہے۔ صدر آصف زرداری نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران اس جانب اشارہ کیا، تا ہم انھوں نے برا ہ راست بات نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وفاق کے کچھ فیصلے اسے کمزور کر رہے ہیں۔ زیادہ تر افراد کی یہی رائے ہے کہ ان کا اشارہ نئی نہروں کی طرف تھا۔  یہ کہا جا رہا ہے کہ نئی نہروں کے سندھ کے پانی کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے بورڈ سی ای اور اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ نے  آئی سی سی سے احتجاج کرنے کی تیاری کر لی۔ دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تاہم، آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا۔بی سی سی...