اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی ٹریفک حادثہ کیس میں بریت سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا 25 فروری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے طفیل شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے کریمنل اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ8 جون 2022 کو شانزے ملک کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث کار حادثے میں بیٹا جان سے مارا گیا۔ ایف آئی آر عدالتی حکم پر 19 جون 2022 کو درج کی گئی۔ پولیس تفتیش کے مطابق خاتون ڈرائیور نے والد کا اثر و رسوخ استعمال کر کے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ مدعی مقدمہ پر بھی راضی نامہ کیلئے دباو ڈالا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ پر موجود شواہد کے برعکس غیر منطقی طور پر شانزے ملک کو مقدمہ سے بری کیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا شانزے ملک کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کیخلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کی جائے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شانزے ملک ملک کی

پڑھیں:

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے۔

کمپنی کے وکلا نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد رکھنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے بیرسٹر فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب! عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن 4 بی اور 4 سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کر لیں۔

عدالت نے فریقین کو وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت بھی دے دی، اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر
  • جج سپریم کورٹ شہزاد ملک کی بیٹی کی بریت کیخلاف درخواست دائر
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔
  • انسانی حقوق کے کارکنان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • انسانی حقوق کے کارکنان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا
  • اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج