اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر آ جائیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی مل کر بلوچستان کو سنبھالیں، پوری قوم اکٹھی ہونی چاہیے ورنہ حالات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا سفر کر رہا ہے، ہم قومی حکومت کی طرف بڑھیں اور فوری قومی حکومت بنائیں، قومی حکومت بنا کر الیکشن کی طرف جائیں۔9 مئی سے متعلق فیصل آباد کے 4 کیسز میں فوادچودھری پر عائد فرد جرم کے حصول کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالںت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 مارچ ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، فواد چوہدری کی جانب سے ایڈوکیٹ میاں علی حیدر عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کے چار مقدمات میں فواد چوھدری پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، فرد جرم کی کاپیاں فراہم نہیں کی جا رہیں، سپلیمنٹری بیان کی کاپیاں فراہم نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم کی کاپیاں فراہم کیے بغیر کی جا رہی ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے،

فوادچودھری نے استدعا کی کہ میرے خلاف ثبوت فراہم کیا جائے، فرد جرم کی کاپیاں مہیا کی جائیں، فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے سے قبل شہادتوں کے عمل کو روکا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آئی ایم ایف درحقیقت سرمایہ دار قوتوں کا گٹھ جوڑ ہے، علامہ جواد نقوی

لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کمزور ممالک کو قرضے دیکر ان کی معیشت اور خودمختاری پر قبضہ کر لیتا ہے، حکومت فخر سے کہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ٹھیک کہا، لیکن کیسے بچایا؟ دیوالیہ ہونے سے نکال کر دلدل میں دھکیل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ ہر روز خبریں آتی ہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تنخواہیں بڑھانے سے روک دیا، ترقیاتی منصوبے معطل کروا دیئے، عوام کو رمضان میں کوئی ریلیف دینے سے منع کر دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اجازت نہیں دی اور ٹیکس میں چھوٹ ختم کروا دی۔ یہ معمول کی خبریں بن چکی ہیں، جس طرح ملک میں چوری، ڈکیتی، قتل وغارت اور جنسی زیادتی کے واقعات روز رپورٹ ہوتے ہیں، اسی طرح آئی ایم ایف کی نئی شرائط اور پابندیاں بھی خبروں کا مستقل حصہ بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کی حکومت کی تمام اقتصادی پالیسیوں کا محور یہی ہے کہ آئی ایم ایف کیا کہے گا۔ یہاں تک کہ اب فیصلہ بھی آئی ایم ایف کرے گا کہ پی آئی اے بیچنی ہے یا نہیں، ریلوے کو چلانا ہے یا بند کرنا ہے، رمضان میں جلیبی اور پکوڑے بنانے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، بجلی مہنگی کرنی ہے یا سستی۔ حتیٰ کہ فوج کیلئے اسلحہ خریدنا ہو یا دفاعی ساز و سامان میں اضافہ کرنا ہو، سب کچھ آئی ایم ایف کی منظوری سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف درحقیقت سرمایہ دار قوتوں کا گٹھ جوڑ ہے، جو کمزور ممالک کو قرضے دے کر ان کی معیشت اور خودمختاری پر قبضہ کر لیتا ہے۔ یہ قرضے درحقیقت دلدل کی طرح ہوتے ہیں، جن میں جتنا زیادہ ہاتھ پاؤں مارو، اتنا ہی زیادہ دھنس جاتے ہیں۔

علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت فخر سے کہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ٹھیک کہا، لیکن کیسے بچایا؟ دیوالیہ ہونے سے نکال کر دلدل میں دھکیل دیا! دیوالیہ ملک کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کے پاس قرض ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں، لیکن دلدل میں پھنسا ملک وہ ہوتا ہے جو زندہ تو ہو مگر ہر لمحہ مزید ڈوب رہا ہو، اور بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چوہدری
  • اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے : فواد چوہدری
  • اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چودھری
  • اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چوہدری
  • آئی ایم ایف درحقیقت سرمایہ دار قوتوں کا گٹھ جوڑ ہے، علامہ جواد نقوی
  • بلوچستان میں دہشتگردی غیرمعمولی اقدامات کی متقاضی
  • کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور اہم فریق ہیں جن کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا چاہیے، صدر آزاد کشمیر
  • بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کو بھی نہیں کھیلنے دینا، مصدق ملک
  • بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کوبھی نہیں کھیلنے دینا: مصدق ملک