ٹرمپ کا ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ’ایک نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے‘۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص کی خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ ٹیسلا کی جانب سے پیداواری اہداف حاصل کرنے اور گزشتہ سال کے دوران فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محصولات کے بارے میں ٹرمپ کی اپنی معاشی پالیسیاں بھی سرمایہ کاروں کو پریشان کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں ایلون مسک کو حکومت کے اخرجات کم کرنے کیلئے ایڈوائزر بننے والے ایلون مسک کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے جس سے ٹیسلا کمپنی کو بھی احتجاج، عدالتی فیصلوں اور قانونی مسائل کا سامنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیسلا گاڑی ایلون مسک
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال صوبہ سندھ گندم نہیں خریدے گا کیونکہ ہمارے پاس 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے. کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کوکابینہ نے حلف اٹھایاتھا آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے اس دوران سندھ حکومت نے مختلف منصوبوں پر کام کیا،کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کررہے ہیں.(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا، بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت دے رہے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل تھے. مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، صوبے میں نظم و نسق بہتر کرنے کی کوشش کی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی ہمارے پاس 1.3 ملین ٹن گندم موجود ہے انہوں نے کہاکہ ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے،سیلاب متاثر 120سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے.