اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ، کابینہ کی تعداد آئین کے مطابق ہے‘ رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے، وفاقی کابینہ کی تعداد زیادہ ہو تو وزیراعظم سے سوال ہو سکتا ہے، وفاقی کابینہ کی تعداد آئین کے مطابق ہے، وفاقی کابینہ میں جتنے ارکان کی تعداد ہونی چاہیے وہ ہے، وفاقی کابینہ کا ایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھنا چاہیے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ 3 قلمدان ایک ساتھ دیکھے، عون عباس بپی نے بتایا ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو قابل مذمت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کسی کے بیڈ روم میں داخل ہونا غلط ہے، عون عباس بپی کو گرفتار کرنا تھا تو ان کوآگاہ کر دینا چاہیے تھا، جن لوگوں نے عون عباس کے گھر پر چھاپہ مارا،انہیں استحقاق کمیٹی میں بلانا چاہیے، جب تک سیاسی لوگ بیٹھ کر ان چیزوں پر غور نہیں کریں گے تو ایسا ہوتا رہے گا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،لیکن یہ تیارنہیں، پی ٹی آئی 26 نومبر کی روش پر گامزن رہے گی تو ہم ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)میں کوئی مسئلہ نہیں، کوئی مسئلہ بن سکتا ہے تو وہ پانی کا ہے، نہروں کے معاملے پر موقف اختیار کرنا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے، کالاباغ ڈیم بن جائے توپانی کی قلت کم ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کس نے کہا ہے اینکرز کوآف ایئر کر دیا جائے،یہ تومالکان کی اپنی پالیسی ہوتی ہے، اینکرز کوآف ایئر کرنے میں حکومت کا عمل دخل نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کی تعداد
پڑھیں:
جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے وفاقی وزرائ، وزراء مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی شمولیت سے حکومت کی کارکردگی میں بہتری اور نکھار آئے گا، ہم مل کر ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں حکومت کی سالانہ کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف کی معاونت سے معاشی استحکام آیا ہے، ہمیں ملکی ترقی کے لیے محنت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شعبہ سے منسلک اداروں کی کارکردگی اور معاملات تسلی بخش ہیں، آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ان کے ساتھ وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام بات چیت کر رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی جیسے اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، میری ٹائم کے شعبہ میں بے پناہ صلاحیت ہے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے نتائج قوم کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ان کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور منزل کو حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں روزانہ پولیس، افواج کے افسران اور جوان شہید ہو رہے ہیں، جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، افواج پاکستان، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، ہر ہفتے دو وزارتوں کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دانش یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز، آئی ٹی، اے آئی، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جدید تعلیم دی جائے گی، 14 اگست 2026ء سے اس یونیورسٹی کا باضابطہ پہلا سیشن شروع ہوگا۔\932