چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ڈھاڈر میں بزدلانہ کارروائیوں سے قومی حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے، ڈھاڈر میں دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر میں مسافروں پر حملہ انسانیت سوز جرم ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دہشتگرد ڈھاڈر میں بزدلانہ کارروائیوں سے قومی حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے، ڈھاڈر میں دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ ملک کے امن کو خراب کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے، ڈھاڈر سمیت پورے پاکستان میں امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معصوم جانوں پر حملہ بزدلوں کی نشانی ہے، پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن میں 104 یرغمال مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔