راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی، جس پر وکلا اور ملزمان حیران ہوگئے۔
 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج مقرر تھی، جس میں ملزمان، سرکاری پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی  پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ عدالتی حکم کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب عید الفطر کے بعد ہوگی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی تھی، تاہم اب عدالت نے 28 دن کے لیے سماعت ملتوی کردی، جس پر وکلائے صفائی اور ملزمان حیرت کا اظہار کرتے رہے۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک استغاثہ کے 25 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی فیصل ملک نے بتایا کہ سماعت 9 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔ 26 نومبر احتجاج کیسز میں کل 1088 کارکن گرفتار تھے، 200 کی کل ضمانتیں منظور ہوئیں۔ تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں دائر کردی گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت پہنچےا ور بتایا کہ عمرے سے آج صبح ہی واپس پہنچا اور عدالت حاضر ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار بھی عدالت پہنچیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تک ملتوی کے بعد

پڑھیں:

سپریم کورٹ احتجاج کیسز؛ شبلی فراز سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قیادت اورحامی وکلا کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ ،شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ

ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر بیان ریکارڈ نہیں ہورہا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ عدالت سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے آرڈر دے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیس میں36وکلاءکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں 36 وکلا ڈسچارج، توہین عدالت کی کارروائی ختم
  • رجب بٹ کیخلاف ٹک ٹاکر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
  • سپریم کورٹ احتجاج کیسز؛ شبلی فراز سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی
  • 9 مئی کیسز، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی سماعت عید تک ملتوی
  • نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد
  • فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست، سماعت 17 مارچ تک ملتوی