سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حادثہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے رابطے میں ہے، ذرائع
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں ملوث مسلح دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عہد کیا ہے کہ وہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر معمولی طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور یہ مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ مواد، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ہندوستانی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈے کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اسے کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔