پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت، دہشتگردی سے ملک کے حالات بُرے ہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ناجائز کیسز میں بیٹھے ہیں، جن پر اصل کرپشن کے کیسز تھے وہ حکومت کر رہے ہیں، بانی نے کہا ہے جب تک رول آف لا نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے، اس وقت دہشتگردی کے حوالے سے ملک کے بُرے حالات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کو پچھلے ہفتے کتابیں دی تھیں وہ ابھی تک اُن تک نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں بچوں سے اور سیاسی لوگوں سے بات کرا دیں اور کتابیں مجھ تک پہنچا دیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کو ساری پٹیشنز کی ذمہ داری دی گئی ہے، آج بانی کے اصل وکیل کو اندر جانے نہیں دیا گیا، آج بانی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا رابطہ لوگوں کے ساتھ ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بانی کی القادر کی پٹیشن سننی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ جب سے جج لائے ہیں مقصد یہی ہے کہ مقدمات التوا کا شکار کیے جائیں، پتہ نہیں نیا جج القادرکیس کو کب لگائے گا، بانی پر القادر کیس کی تلوار لٹکائی گئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ناجائز کیسز میں بیٹھے ہیں، جن پر اصل کرپشن کے کیسز تھے وہ حکومت کر رہے ہیں، بانی نے کہا ہے جب تک رول آف لا نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئے گی، دوسرا بانی پی ٹی آئی نے امن کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021ء میں سب سے زیادہ امن تھا، سب سے زیادہ امن بانی لائے تھے، آج حالات دیکھ لیں، آج سمجھ آتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا کیوں گیا، بانی کہتے ہیں سرمایہ کاری لانے کیلئے امن اور رول آف لا کی ضرورت ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی سے ایم این ایز، ایم پی ایز کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، بانی کو کہا ہے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے تو ہم بھی شامل ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کہ بانی کہا ہے
پڑھیں:
علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی
فوٹو: فائلبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔
علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے۔
انکا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔